سلطنت غرناطہ
سلطان یوسف ثانی
۷۹۳ھ میں سلطان محمد فوت ہوا۔ اور اس کا بیٹا یوسف ثانی تخت نشین ہوا۔ یہ صلح پسند اور عقل مند شخص تھا۔ اس نے بادشاہ قسطلہ سے قیام صلح کے لیے عہد نامہ مکمل کیا۔ یوسف ثانی کے چار بیٹے یوسف‘ محمد۔ علی اور احمد تھے۔ ان میں محمد سب سے زیادہ چالاک اور ہوشیار تھا۔