اندلس میں عیسائیوں کی چیرہ دستی

یوسف بن تاشفین کی وفات

اندلس پر قبضہ حاصل ہونے کے بعد امیر المسلمین یوسف بن تاشفین پندرہ سال تک زندہ رہا‘ اور محرم ۵۰۰ھ میں فوت ہوا۔ یہ زمانہ اندلس میں امن و امان کا گزرا۔ اگرچہ اندلس کے عربی النسل باشندے مرابطین کی حکومت و سلطنت سے اس لیے کبیدہ خاطر رہے۔ کہ وہ بربری لوگوں کو اپنے اوپر حکمران دیکھنا پسند نہ کرتے تھے‘ لیکن یہ ان کی غلطی تھی۔ اگر بربری مسلمان ان پر حکمران نہ ہوتے تو ان کو عیسائیوں کی غلامی کرنی پڑتی۔