دیگر متحارب سلاطین

اشبیلیہ و غربی اندلس (بنو عباد)

بنو عباد میں محمد بن اسمٰعیل بن قریش قصبہ طشانہ کا صاحب الصلٰوۃ یعنی امام تھا‘ اس کا بیٹا اسمٰعیل ۴۱۳ھ میں دربار اشبیلیہ کا وزیر مقرر ہوا‘ ۴۱۴ھ میں اسمٰعیل بن محمد کا بیٹا ابوالقاسم محمد اشبیلیہ کا قاضی اور وزیر مقرر ہوا‘ جب قاسم بن حمود اشبیلیہ کی جانب آیا تو ابوالقاسم محمد قاضی اشبیلیہ اور محمد بن زبیری نے اشبیلیہ پر قابض ہو کر اس کو شہر میں داخل نہ ہونے دیا۔