عبدالرحمن ثالث
مستعین کا قتل
محرم ۴۰۷ھ تک مستعین نے قرطبہ اور اس کے مضافات پر حکومت کی اور تین سال چند ماہ برائے خلافت کے بعد اشبیلیہ کے متصل مقام طالقہ کے میدان میں علی بن حمود سے شکست کھا کر گرفتار و مقتول ہوا۔ اور بنی امیہ کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔ درحقیقت بنو امیہ کی حکومت کا خاتمہ تو حکم ثانی کی وفات اور ہشام ثانی کی تخت نشینی کے وقت ہو چکا تھا۔ مگر ہشام ثانی کے زمانے میں بھی خاندان بنو امیہ کی عظمت بحیثیت خاندان خلافت باقی تھی۔