عبدالرحمن ثالث

اہل علم و فن کی قدر افزائی

خلیفہ عبدالرحمن ثالث نے جہاں کہیں کسی علم و فن کے با کمال کا نام سنا اس کو بلوایا اور بڑی قدر دانی کے ساتھ پیش آیا اس قدردانی کا نتیجہ یہ ہوا کہ بغداد‘ قسطنطنیہ‘ قاہرہ‘ قیروان‘ دمشق‘ مدینہ‘ مکہ‘ یمن‘ ایران اور خراسان تک سے با کمال لوگ کھنچ کھنچ کر قرطبہ میں جمع ہو گئے۔ ان با کمالوں میں ہر علم و فن اور ہر ملت و مذہب کے لوگ شامل تھے۔ اور دربار خلافت سے سب کی عزت افزائی اور تربیت و پرورش ہوتی تھی۔