لوگ پھر سے پرانی سواریوں اور اسلحہ کی طرف پلٹ جائیں گے
لوگ پھر سے پرانی سواریوں اور اسلحہ کی طرف پلٹ جائیں گے
اس سے قبل اس کا ذکر گزرچکاہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ پھر اسی دوران مسلمان ایک اور بڑی آفت کی خبر سنیں گے جو اس سے بھی بڑی ہوگی۔ پس ان کے پاس ایک چیخنے والا آئے گا کہ: دجال ان کے بعد ان کے بال بچوں میں آگیا ہے۔
یہ سنتے ہی اپنے ہاتھوں میں موجود چیزوں کو پھینک دیں گے اور اس کی طرف متوجہ ہوں جائیں گے۔ پھر دس سواروں کا ہراول دستہ روانہ کریں گے۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ میں ان کے نام اور آبا اجداد کے نام اور ان کے گھوڑوں کے رنگوں کو پہچانتا ہوں اور وہ اس دن اہل زمین سے بہترین شہسوار ہوں گے یا اس دن وہ زمین والوں میں سے بہترین شہسوار ہوں گے۔‘‘ (مسلم)