لوگوں میں موٹاپے کی کثرت

لوگوں میں موٹاپے کی کثرت

سیّدنا عمران بن حصین بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’تم میں سے بہترین لوگ میرے زمانے کے لوگ ہیں ۔ پھر وہ لوگ جو ان کے بعد ہوں گے؛ پھر وہ لوگ جو ان کے بعد ہوں گے۔ پھر وہ لوگ جو ان کے بعد ہوں گے۔‘‘ سیّدنا حضرت عمران رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ’’میں نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے زمانہ کے لوگوں کے بعد دو نمبر ذکر فرمائے یا تین۔ پھر ان کے بعد ایک ایسی قوم کے لوگ آئیں گے جو بغیر گواہی مانگے کے گواہی دیں گے۔ اور خیانت کریں گے اور انہیں امانت دار نہیں سمجھا جائے گا اور منتیں مانیں گے لیکن ان کو پورا نہیں کریں گے اور ان لوگوں میں موٹاپا ظاہر ہوگا۔