حج اور عمرے کا بیان
طواف کے آداب
1: طواف کرنے والا خشوع وخضوع اورحضور قلب کی کیفیت سے سرشار ہو،اللہ عزوجل کی عظمت اور اس سے خوف و ڈر کا شعور اپنائے ہوئے ہو اور یہ کہ اسے اللہ کے ہاں کی عزت وتکریم حاصل کرنے کی رغبت اور شوق دامن گیر ہو۔
2: طواف کرنے والا بغیر ضرورت کلام نہ کرے اور اگر بولے تو ’’کلمۂ خیر‘‘ ہی کہے،اس لیے کہ آپ کا فرمان ہے:
’فَمَنْ تَکَلَّمَ فِیہِ فَلَا یَتَکَلَّمْ إِلَّا بِخَیْرٍ‘’’طواف کرنے والا طواف میں ’’کلمۂ خیر‘‘ کے علاوہ کچھ نہ کہے۔‘‘ [1]
3: طواف کرنے والا کسی کو اپنے قول وفعل سے ایذا نہ دے،اس لیے کہ ایذا رسانی حرام ہے،بالخصوص اللہ کے گھر میں۔
4: دوران طواف اللہ عزوجل کا ذکر،دعائیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کی کثرت ہونی چاہیے۔