زکاۃ کا بیان

زکاۃ کی حکمت

زکاۃ کی مشروعیت میں درج ذیل حکمتیں پنہاں ہیں: 1. بخل اور کنجوسی سے انسانی مزاج کا صاف و پاک ہونا۔ 2. فقراء کے ساتھ ہمدردی اور تنگ دستوں،فقراء اور ناداروں کی حاجت براری۔ 3. مصالح عامہ،جن پر امت کی زندگی اور سعادت موقوف ہے،کا پورا کرنا۔ 4. دولت مندوں کی دولت وثروت میں حد بندی تاکہ وہ دولت کسی ایک طبقہ میں بند ہو کر نہ رہ جائے۔