جنازے کا بیان

سوگ کی بدعات

لوگوں نے جہالت عام ہونے کی وجہ سے تعزیت کے لیے گھروں میں اکٹھے ہو کر بیٹھنے،کھانے کے انتظامات کرنے اور فخر ومباہات کے طور پر اموال خرچ کرنے کا وطیرہ بنا لیا ہے،اسے ترک کرنا اور اس سے دور رہنا ضروری ہے،اس لیے کہ سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم گھروں میں جمع نہیں ہوتے تھے۔بلکہ قبرستان میں ایک دوسرے کو تسلی دلاتے یا جب ملاقات ہوتی تو تعزیت کرتے تھے۔ہاں اگر قبرستان میں نہ مل سکے اور راستہ میں بھی سامنا نہ ہو سکا ہو تو گھر میں انفرادی طور پر جانے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔اس کے لیے عمدًا مخصوص انداز میں اجتماع کرنا اور اس کے لیے خصوصی اہتمام بدعت ہے۔