نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابۂ کرام ؓ کی سختیاں، بھوک اور پیاس برداشت کرنا
حضرت عثمان بن عفان ؓ کا مشقتیں برداشت کرنا
حضرت محمد بن ابراہیم تیمی کہتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفان ؓ مسلمان ہوئے تو ان کو ان کے چچا حَکَم بن ابو العاص بن اُمیّہ نے پکڑ کر رسی میں مضبوطی سے باندھ دیا اور کہا کہ تم اپنے آباء واَجداد کے دین کو چھوڑ کر ایک نئے دین کو اختیار کرتے ہو؟ اور اللہ کی قسم! جب تک تم اس دین کو نہیں چھوڑو گے میں اس وقت تک تمہیں بالکل نہیں کھولوں گا۔ حضرت عثمان نے فرمایا: اللہ کی قسم ! میں اس دین کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ جب حَکَم نے دیکھا کہ حضرت عثمان اپنے دین پر بڑے پکے ہیں تو اُن کو چھوڑ دیا۔2