صحابہ کرام ؓ کی بیعت
نابالغ بچوں کا بیعت ہونا
حضرت محمد بن علی بن حسین ؓ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے حضرت حسن، حضرت حسین، حضرت عبداللہ بن عباس، حضرت عبداللہ بن جعفر ؓ کو بچپن ہی میں بیعت فرمایا، نہ ابھی اُن کی ڈاڑھی نکلی تھی اور نہ ابھی یہ لوگ بالغ ہوئے تھے۔ ہمارے علاوہ اور کسی بچے کو بیعت نہیں کیا ۔ 3
حضرت عبداللہ بن زُبیر اور حضرت عبداللہ بن جعفر ؓ سے مروی ہے کہ یہ دونوں حضرات سات سال کی عمر میں حضور ﷺ سے بیعت ہوئے تھے۔ حضور ﷺ اُن دونوں کو دیکھ کر مسکرائے اور اپنا ہاتھ بڑھادیا اور ان دونوں کو بیعت فرمالیا۔ 4
حضرت ہرماس بن زِیاد ؓ فرماتے ہیں کہ میں کمسن بچہ تھا، میں نے اپنا ہاتھ حضور ﷺ کی طرف بیعت ہونے کے لیے بڑھایا لیکن آپ نے مجھے بیعت نہیں کیا ۔ 5