صحابہ کرام ؓ کی بیعت
موت پر بیعت ہونا
حضرت سَلَمہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں حضور ﷺ سے بیعت ہوکر ایک درخت کے سائے میں ایک طرف جا بیٹھا۔ جب لوگ کم ہوگئے تو آپ نے فرمایا: اے ابنُ الاکوع ! کیا تم بیعت نہیں ہوتے ہو؟ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ!میں توبیعت ہوچکا۔ آپ نے فرمایا: پھر بھی۔ چناںچہ میںآپ سے دوبارہ بیعت ہوگیا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے حضرت سلمہ سے کہا: اے ابو مسلم! آپ لوگ اس دن کس چیز پر بیعت ہورہے تھے؟ انھوں نے کہا: موت پر ۔1
حضرت عبداللہ بن زیدؓ فرماتے ہیں کہ حَرَّہ کی لڑائی کے دنوں میں ان کے پاس ایک آدمی نے آکر کہا کہ ابن حنظلہ لوگوں کو موت پر بیعت کررہے ہیں۔تو انھوںنے فرمایاکہ حضورﷺ کے بعد میں کسی سے بھی اس پر (یعنی موت پر ) بیعت نہیں ہوںگا۔ 2