صحابہ کرام ؓ کی غیبی تائید

صحابۂ کرامؓ کو دشمنوں کا کم دکھائی دینا

حضرت عبداللہ بن مسعودؓفرماتے ہیں: غزوئہ بدر کے دن کفار ہمیں بہت تھوڑے دکھائی دے رہے تھے یہاں تک کہ میرے قریب جوساتھی تھا میں نے اس سے کہا: تمہارے خیال میں یہ کافر ستّر ہوں گے؟ اس نے کہا: میرے خیال میں سو ہوں گے۔پھر ہم نے اُن کے ایک آدمی کو پکڑا اور اس سے اِس بارے میں پوچھا تو اس نے کہا:ہم ہزار تھے۔5