صحابہ کرام ؓ کے بیانات

امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکے بارے میں حضورﷺ کابیان

حضرت عائشہؓفر ماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ میرے پاس تشریف لا ئے تو میں نے چہرۂ اَنور پر خاص اثر دیکھ کر محسوس کیا کہ کوئی اہم بات پیش آئی ہے۔ حضورﷺ نے کسی سے کوئی بات نہ فرمائی، بلکہ وضو فرماکر مسجد میں تشریف لے گئے اور میں حجرہ کی دیوارسے لگ کر سننے کھڑی ہوگئی کہ کیا ارشاد فرماتے ہیں۔ حضورﷺ منبر پر بیٹھ گئے اور حمد و ثنا کے بعد فرمایا: اے لوگو! اﷲتعالیٰ تمھیں فر ماتے ہیں: امربالمعروف اور نہی المنکر کرتے رہو، مباد ا! وہ وقت آجائے کہ تم دعا کر و اور میں قبول نہ کرو ں، اور تم سوال کرو اور میں اسے پورا نہ کروں،تم اپنے دشمنوں کے خلاف مد د چاہو اور میں تمہاری مدد نہ کرو ں۔ بس اتنا ہی بیان فر مایا اور منبر سے نیچے تشر یف لے آئے۔3