صحابہ کرام ؓ کا ایمان

امام کا اپنے کسی ساتھی کو لوگوں کے سکھانے کے لیے چھوڑ کر جانا

حضرت عُروہ فرماتے ہیں: جب حضورﷺ مکہ سے حنین تشریف لے گئے تو اپنے پیچھے حضرت معاذ بن جبلؓکو مکہ والوں پر امیر بنا کر چھوڑ گئے، اور انھیں حکم دیا کہ وہ مکہ میں لوگوں کو قرآن سکھائیں اور ان میں دین کی سمجھ پیدا کریں۔ پھر جب وہاں سے مدینہ واپس جانے لگے تو دوبارہ حضرت معاذ بن جبلؓکو مکہ والو ں پر امیرمقر ر فرمایا۔3 حضرت مجاہد کہتے ہیں: حضورﷺ جب مکہ سے حنین کی طرف تشریف لے گئے تو اپنے پیچھے حضرت معاذبن جبلؓ کو چھوڑ گئے، تاکہ وہ مکہ والوں میں دین کی سمجھ پیدا کریں اور انھیں قرآن پڑھائیں۔1