گفتگو
غصہ پی جانا
حضرت ابو برزہ اسلمی ؓ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابو بکر ؓ سے سخت کلامی کی تو میں نے عرض کیا: کیا میں اس کی گردن نہ اُڑا دوں؟ حضرت ابو بکر ؓ نے مجھے جھڑک دیا اور فرمایا کہ حضورﷺ کے بعد اس کام پر گردن اڑانے کا اختیار کسی کو نہیں ہے۔2
حضرت عمر ؓ نے فرمایا کہ کسی بندے نے غصے کے گھونٹ سے زیادہ بہتر گھونٹ دودھ یا شہد سے زیادہ نہیں پیا۔3