نبی کریمﷺ اور صحابہؓ کے اخلاق
نبی کریم ﷺ کے صحابہ ؓ کی شفقت
حضرت اَصمعی ؓکہتے ہیں: لوگوں نے حضرت عبد الرحمن بن عوف ؓ سے کہا کہ آپ حضرت عمربن خطّاب ؓ سے بات کریں کہ وہ لوگوں کے ساتھ نرمی اختیار کریں۔ اس وقت تو ان کے رعب کا یہ حال ہے کہ کنواری لڑکیاں بھی اپنے پردے میں ان سے ڈرتی ہیں۔ حضرت عبد الرحمن نے جا کر حضرت عمرسے یہ بات کی تو حضرت عمر نے فرمایا: میں تو ان کے ساتھ ایسے ہی پیش آؤں گا، کیوںکہ اگر ان کو پتا چل جائے کہ میرے دل میں ان لوگوں کے لیے کتنی مہربانی، شفقت اور نرمی ہے تو یہ میرے کندھے سے کپڑے اُتار لیں۔1