صحابہ کرام ؓ کا اللہ کے راستے میں خرچ کرنا

حضرت علی بن ابی طالب ؓ کا مال تقسیم کرنا

حضرت علی ؓ نے ایک سال تین مرتبہ لوگوں میں مال تقسیم کیا۔ اس کے بعد ان کے پاس اصفہان سے اور مال آگیا تو آپ نے اعلان فرمایا: (اے لوگو!) صبح صبح آکر چوتھی مرتبہ مال پھر لے جاؤ۔ میں تمہارا خزانچی نہیںہوں (کہ یہ مال جمع کر کے رکھوں)۔ چناںچہ وہ سارا مال تقسیم کر دیا یہاںتک کہ وہ رسیاں بھی تقسیم کر دیں۔ کچھ لوگو ں نے تو رسیاں لے لیں اور کچھ نے واپس کر دیں۔2