صحابۂ کرام ؓ کا اپنے وطن کو چھوڑنا

حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ اور دیگر بچوں کی ہجرت

حضرت ابنِ عباس ؓ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ ۵ھ میں حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم لوگ غزوۂ اَحزاب کے سال قریش کے ساتھ نکلے تھے۔ میں اپنے بھائی حضرت فضل کے ساتھ تھا اور ہمارے ساتھ ہمارے غلام حضرت ابو رافع ؓ بھی تھے۔ جب ہم عَرْج پہنچے توہم لوگ راستہ بھول گئے اور رَکُوبہ گھاٹی کے بجائے ہم جَثْجاثہ چلے گئے، یہاں تک کہ ہم قبیلہ بنوعمرو بن عوف کے ہاں آنکلے اور پھر مدینہ پہنچ گئے اور ہم نے حضور ﷺ کوخندق میں پایا۔ اس وقت میری عمر آٹھ سال تھی اور میرے بھائی کی عمرتیرہ سال تھی۔2