1. Al-Faatihaالفاتحة
The Opening · Meccan · 7 ayahs · 1 rukus · مفتی محمد تقی عثمانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ﴿1﴾
شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہےاَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ﴿2﴾
تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہےالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ﴿3﴾
جو سب پر مہربان ہے، بہت مہربان ہےمٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِؕ﴿4﴾
جو روز جزاء کا مالک ہےاِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ﴿5﴾
(اے اللہ) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیںاِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۙ﴿6﴾
ہمیں سیدھے راستے کی ہدایت عطا فرماصِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ١ۙ۬ۦ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠ع﴿7﴾
ان لوگوں کے راستے کی جن پر تو نے انعام کیا نہ کہ ان لوگوں کے راستے کی جن پر غضب نازل ہوا ہے اور نہ ان کے راستے کی جو بھٹکے ہوئے ہیں۔