103. Al-Asrالعصر

The Declining Day, Epoch · Meccan · 3 ayahs · 1 rukus · علامہ طاہر القادری

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ الْعَصْرِۙ﴿1﴾

    زمانہ کی قَسم (جس کی گردش انسانی حالات پر گواہ ہے)۔ (یا- نمازِ عصر کی قَسم (کہ وہ سب نمازوں کا وسط ہے)۔ (یا- وقتِ عصر کی قَسم (جب دن بھر چمکنے والا سورج خود ڈوبنے کا منظر پیش کرتا ہے)۔ (یا- زمانۂ بعثتِ مصطفیٰ ﷺ کی قَسم (جو سارے زمانوں کا ماحصل اور مقصود ہے)،
  2. اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍۙ﴿2﴾

    بیشک انسان خسارے میں ہے (کہ وہ عمرِ عزیز گنوا رہا ہے)،
  3. اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ١ۙ۬ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۠ع﴿3﴾

    سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لے آئے اور نیک عمل کرتے رہے اور (معاشرے میں) ایک دوسرے کو حق کی تلقین کرتے رہے اور (تبلیغِ حق کے نتیجے میں پیش آمدہ مصائب و آلام میں) باہم صبر کی تاکید کرتے رہے،