83. Al-Mutaffifinالمطففين
Defrauding · Meccan · 36 ayahs · 1 rukus · محترمہ رفعت اعجاز
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ﴿1﴾
ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہےالَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ﴿2﴾
جو لوگوں سے ناپ کرلیں تو پورا لیںوَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ﴿3﴾
اور جب انہیں ناپ کر یا تول کردیں تو کم دیںاَلَا یَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ﴿4﴾
کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گےلِیَوْمٍ عَظِیْمٍۙ﴿5﴾
یعنی ایک بڑے سخت دن میںیَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ﴿6﴾
جس دن تمام لوگ رب العٰلمین کے سامنے کھڑے ہوں گےكَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ﴿7﴾
سن لو کہ برے لوگوں کے اعمال سجین میں ہیںوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌؕ﴿8﴾
اور تم کیا جانتے ہو کہ سجین کیا ہےكِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌؕ﴿9﴾
دفتر ہے لکھا ہواوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ﴿10﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہےالَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِؕ﴿11﴾
یعنی جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیںوَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ﴿12﴾
اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگا رہےاِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَؕ﴿13﴾
جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیںكَلَّا بَلْ١ٚ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿14﴾
دیکھو یہ جو اعمال بد کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے۔كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَؕ﴿15﴾
بیشک یہ لوگ اس روز اپنے رب کے دیدار سے اوٹ میں ہوں گےثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِؕ﴿16﴾
پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گےثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَؕ﴿17﴾
پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جسے تم جھٹلاتے تھےكَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَؕ﴿18﴾
یہ بھی سن رکھو کہ نیکو کاروں کے اعمال علیین میں ہیںوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَؕ﴿19﴾
اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہےكِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ﴿20﴾
ایک دفتر ہے لکھا ہوا۔یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَۙ﴿21﴾
جس کے پاس مقرب فرشتے حاضررہتے ہیںاِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ﴿22﴾
بیشک نیک لوگ چین سے ہوں گےعَلَى الْاَرَآئِكِ یَنْظُرُوْنَۙ﴿23﴾
تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گےتَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ﴿24﴾
تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کرلوگےیُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ﴿25﴾
ان کو شراب خالص سر بمہر پلائی جائے گیخِتٰمُهٗ مِسْكٌ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَؕ﴿26﴾
جس کی مہر مشک پر ہوگی تو نعمتوں کے شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریںوَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ﴿27﴾
اس میں تسنیم کے پانی کی آمیزش ہوگیعَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ﴿28﴾
وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے اللہ کے مقرب پئیں گےاِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ٘ۖ﴿29﴾
جو گنہگار یعنی کفار ہیں وہ دنیا میں مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھےوَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ٘ۖ﴿30﴾
اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتےوَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَ٘ۖ﴿31﴾
اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتےوَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَۙ﴿32﴾
اور جب ان مومنوں کو دیکھتے تو کہتے یہ تو گمراہ ہیںوَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَؕ﴿33﴾
حالانکہ وہ ان پر نگران بنا کر نہیں بھیجے گئے تھےفَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَۙ﴿34﴾
تو آج۔ (روز آخر) مومن کافروں سے ہنسی کریں گےعَلَى الْاَرَآئِكِ١ۙ یَنْظُرُوْنَؕ﴿35﴾
اور تختوں پر بیٹھے ہوئے ان کا حال دیکھ رہے ہوں گےهَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠ع﴿36﴾
کیا کفار کو ان کے عملوں کا پورا پورا بدلہ مل گیا