74. Al-Muddaththirالمدثر

The Cloaked One · Meccan · 56 ayahs · 2 rukus · محترمہ رفعت اعجاز

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. یٰۤاَیُّهَا الْمُدَّثِّرُۙ﴿1﴾

    اے کپڑے میں لپٹے ہوئے
  2. قُمْ فَاَنْذِرْ۪ۙ﴿2﴾

    اٹھو اور ہدایت کر دو
  3. وَ رَبَّكَ فَكَبِّرْ۪ۙ﴿3﴾

    اور اپنے رب کی بڑائی بیان کرو
  4. وَ ثِیَابَكَ فَطَهِّرْ۪ۙ﴿4﴾

    اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو۔
  5. وَ الرُّجْزَ فَاهْجُرْ۪ۙ﴿5﴾

    اور ناپاکی سے دور رہو۔
  6. وَ لَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ۪ۙ﴿6﴾

    اور اس نیت سے احسان نہ کرو کہ اس سے زیادہ کے طالب ہو
  7. وَ لِرَبِّكَ فَاصْبِرْؕ﴿7﴾

    اور اپنے رب کے لیے صبر کرو۔
  8. فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوْرِۙ﴿8﴾

    جب صور پھونکا جائے گا۔
  9. فَذٰلِكَ یَوْمَئِذٍ یَّوْمٌ عَسِیْرٌۙ﴿9﴾

    وہ دن مشکل کا دن ہوگا
  10. عَلَى الْكٰفِرِیْنَ غَیْرُ یَسِیْرٍ﴿10﴾

    یعنی کافروں پر آسان نہ ہوگا
  11. ذَرْنِیْ وَ مَنْ خَلَقْتُ وَحِیْدًاۙ﴿11﴾

    ہمیں اس شخص سے سمجھ لینے دو جس کو ہم نے اکیلا پیدا کیا
  12. وَّ جَعَلْتُ لَهٗ مَالًا مَّمْدُوْدًاۙ﴿12﴾

    اور مال کثیر دیا۔
  13. وَّ بَنِیْنَ شُهُوْدًاۙ﴿13﴾

    اور ہر وقت اس کے پاس حاضر رہنے والے بیٹے دئیے۔
  14. وَّ مَهَّدْتُّ لَهٗ تَمْهِیْدًاۙ﴿14﴾

    اور ہر طرح کے سامان میں وسعت دی۔
  15. ثُمَّ یَطْمَعُ اَنْ اَزِیْدَۗۙ﴿15﴾

    ابھی خواہش رکھتا ہے کہ اور زیادہ دیں۔
  16. كَلَّا١ؕ اِنَّهٗ كَانَ لِاٰیٰتِنَا عَنِیْدًاؕ﴿16﴾

    ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔۔ یہ ہماری آیتوں کا دشمن رہا ہے۔
  17. سَاُرْهِقُهٗ صَعُوْدًاؕ﴿17﴾

    ہم اسے صعود پر چڑھائیں گے
  18. اِنَّهٗ فَكَّرَ وَ قَدَّرَۙ﴿18﴾

    اس نے فکر کیا اور تجویز کی۔
  19. فَقُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَۙ﴿19﴾

    یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی۔
  20. ثُمَّ قُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَۙ﴿20﴾

    پھر یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی
  21. ثُمَّ نَظَرَۙ﴿21﴾

    پھر تامل کیا
  22. ثُمَّ عَبَسَ وَ بَسَرَۙ﴿22﴾

    پھر تیوڑی چڑھائی اور منہ بگاڑ لیا
  23. ثُمَّ اَدْبَرَ وَ اسْتَكْبَرَۙ﴿23﴾

    پھر پشت پھیر کر چلا اور قبول حق سے غرور کیا
  24. فَقَالَ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ یُّؤْثَرُۙ﴿24﴾

    پھر کہنے لگا کہ یہ تو جادو ہے جو اگلوں سے چلا آرہا ہے
  25. اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِؕ﴿25﴾

    پھر بولایہ خدا کا کلام نہیں بلکہ بشر کا کلام ہے۔
  26. سَاُصْلِیْهِ سَقَرَ﴿26﴾

    ہم عنقریب اس کو آگ میں ڈالیں گے
  27. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سَقَرُؕ﴿27﴾

    اور تم کیا سمجھے کہ آگ کیا ہے
  28. لَا تُبْقِیْ وَ لَا تَذَرُۚ﴿28﴾

    (وہ آگ ہے) کہ نہ باقی رکھے اور نہ چھوڑے
  29. لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِۚۖ﴿29﴾

    اور بدن کو جھلس کر سیاہ کردے گی
  30. عَلَیْهَا تِسْعَةَ عَشَرَؕ﴿30﴾

    اس پر داروغہ ہیں
  31. وَ مَا جَعَلْنَاۤ اَصْحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓئِكَةً١۪ وَّ مَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ اِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ۙ لِیَسْتَیْقِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ یَزْدَادَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِیْمَانًا وَّ لَا یَرْتَابَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ١ۙ وَ لِیَقُوْلَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْكٰفِرُوْنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا١ؕ كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ مَا یَعْلَمُ جُنُوْدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ مَا هِیَ اِلَّا ذِكْرٰى لِلْبَشَرِ۠ع﴿31﴾

    اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہیں اور ان کا شمار کافروں کی آزمائش کے لیے مقرر کیا ہے اور اس لیے کہ اہل کتاب یقین کریں اور مومنوں کا یقین اور زیادہ بڑھے ”اہل کتاب اور مومن شک نہ لائیں۔ اور اس لیے کہ جن لوگوں کے دلوں میں نفاق کا مرض ہے اور جو کافر ہیں کہیں کہ اس مثال کے بیان کرنے سے اللہ کا کیا مقصد ہے۔ اسی طرح اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اور تمہارے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور یہ بنی آدم کے لیے نصیحت ہے۔
  32. كَلَّا وَ الْقَمَرِۙ﴿32﴾

    ہاں ہاں ہمیں چاند کی قسم
  33. وَ الَّیْلِ اِذْ اَدْبَرَۙ﴿33﴾

    اور رات کو جب پیٹھ پھیرنے لگے
  34. وَ الصُّبْحِ اِذَاۤ اَسْفَرَۙ﴿34﴾

    اور صبح کی جب روشن ہو
  35. اِنَّهَا لَاِحْدَى الْكُبَرِۙ﴿35﴾

    کہ وہ آگ ایک بہت بڑی آفت ہے
  36. نَذِیْرًا لِّلْبَشَرِۙ﴿36﴾

    اور بنیآدم کے لیے خوف کا موجب ہے
  37. لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّتَقَدَّمَ اَوْ یَتَاَخَّرَؕ﴿37﴾

    جو کوئی تم میں سے آگے بڑھے یا پیچھے رہے
  38. كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِیْنَةٌۙ﴿38﴾

    ہر ایک اپنے کئے ہوئے کاموں میں پھنسا ہے
  39. اِلَّاۤ اَصْحٰبَ الْیَمِیْنِؕۛ﴿39﴾

    مگر داہنی طرف والے نیک لوگ
  40. فِیْ جَنّٰتٍ١ۛؕ۫ یَتَسَآءَلُوْنَۙ﴿40﴾

    کہ وہ بہشت کے باغوں میں ہوں گے اور پوچھتے ہوں گے۔
  41. عَنِ الْمُجْرِمِیْنَۙ﴿41﴾

    یعنی آگ میں جلنے والے گنہگاروں سے
  42. مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ﴿42﴾

    کہ تم دوزخ میں کیوں پڑے ہو ؟
  43. قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ﴿43﴾

    وہ جواب دیں گے کہ ہم نماز نہیں پڑھتے تھے
  44. وَ لَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَۙ﴿44﴾

    اور نہ فقیروں کو کھانا کھلاتے تھے
  45. وَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآئِضِیْنَۙ﴿45﴾

    اور اہل باطل کے ساتھ مل کر حق سے انکار کرتے تھے
  46. وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِۙ﴿46﴾

    اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے
  47. حَتّٰۤى اَتٰىنَا الْیَقِیْنُؕ﴿47﴾

    یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی۔
  48. فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَؕ﴿48﴾

    تو اس حال میں سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے حق میں کچھ فائدہ نہ دے گی
  49. فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِیْنَۙ﴿49﴾

    ان کو کیا ہوا ہے کہ نصیحت سے منہ موڑے ہوئے ہیں
  50. كَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌۙ﴿50﴾

    گویا گدھے ہیں کہ بدک جاتے ہیں
  51. فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍؕ﴿51﴾

    یعنی شیر سے ڈر کر بھاگ جاتے ہیں
  52. بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةًۙ﴿52﴾

    اصل میں ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس کھلی ہوئی کتاب آئے
  53. كَلَّا١ؕ بَلْ لَّا یَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ﴿53﴾

    ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کو آخرت کا خوف ہی نہیں
  54. كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذْكِرَةٌۚ﴿54﴾

    کچھ شک نہیں کہ یہ نصیحت ہے
  55. فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗؕ﴿55﴾

    تو جو چاہے اسے یاد رکھے۔
  56. وَ مَا یَذْكُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ١ؕ هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَ اَهْلُ الْمَغْفِرَةِ۠ع﴿56﴾

    اور یاد بھی تبھی رکھیں گے جب اللہ چاہے۔ وہی ڈرنے کے لائق اور بخشش کا مالک ہے