70. Al-Ma'aarijالمعارج

The Ascending Stairways · Meccan · 44 ayahs · 2 rukus · محترمہ رفعت اعجاز

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. سَاَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ﴿1﴾

    ایک مانگنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا۔
  2. لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌۙ﴿2﴾

    یعنی کافروں پر اور کوئی اس کو ٹال نہ سکے گا۔
  3. مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِؕ﴿3﴾

    اور اللہ صاحب درجات کی طرف سے (نازل ہوگا)۔
  4. تَعْرُجُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍۚ﴿4﴾

    جس کی طرف روح الامین اور فرشتے چڑھتے ہیں اور اس روز (نازل ہوگا) جس کا اندازہ پچاس ہزار برس کا ہوگا
  5. فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا﴿5﴾

    تو تم کفار کی باتوں کو حوصلے کے ساتھ برداشت کرتے رہو
  6. اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًاۙ﴿6﴾

    وہ ان لوگوں کی نگاہوں میں دور ہے
  7. وَّ نَرٰىهُ قَرِیْبًاؕ﴿7﴾

    اور ہماری نظر میں قریب
  8. یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِۙ﴿8﴾

    جس دن آسمان ایسا ہوجائے گا جیسے پگھلا ہو تانبا۔
  9. وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِۙ﴿9﴾

    اور پہاڑ ایسے جیسے دھنکی ہوئی رنگین اون
  10. وَ لَا یَسْئَلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًاۚۖ﴿10﴾

    اور کوئی دوست کسی کا پُر سان نہ ہوگا
  11. یُّبَصَّرُوْنَهُمْ١ؕ یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِئِذٍۭ بِبَنِیْهِۙ﴿11﴾

    حالانکہ ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے اس روز گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں سب کچھ دیدے یعنی، اپنے بیٹے۔
  12. وَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِیْهِۙ﴿12﴾

    اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی۔
  13. وَ فَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُئْوِیْهِۙ﴿13﴾

    اور اپنا خاندان جس میں وہ رہتا تھا
  14. وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۙ ثُمَّ یُنْجِیْهِۙ﴿14﴾

    اور جتنے آدمی زمین پر ہیں غرض سب کچھ دیدے اور خود کو عذاب سے چھڑالے
  15. كَلَّا١ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ﴿15﴾

    لیکن ایسا ہرگز نہ ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے
  16. نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰىۚۖ﴿16﴾

    کھال ادھیڑ ڈالنے والی۔
  17. تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰىۙ﴿17﴾

    ان لوگوں کو اپنی طرف بلائے گی جنہوں نے دین حق سے اعراض کیا اور منہ پھیرلیا
  18. وَ جَمَعَ فَاَوْعٰى﴿18﴾

    مال جمع کیا اور بند کر رکھا
  19. اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًاۙ﴿19﴾

    کچھ شک نہیں کہ انسان کم حوصلہ پیدا ہوا ہے
  20. اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًاۙ﴿20﴾

    جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے
  21. وَّ اِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًاۙ﴿21﴾

    اور جب آسائش ملتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے
  22. اِلَّا الْمُصَلِّیْنَۙ﴿22﴾

    مگر نماز گزار۔
  23. الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ دَآئِمُوْنَ۪ۙ﴿23﴾

    جو باقاعدہ نماز پڑھتے ہیں
  24. وَ الَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ۪ۙ﴿24﴾

    اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے
  25. لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ۪ۙ﴿25﴾

    یعنی مانگنے والے اور نہ مانگنے والے کا
  26. وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ۪ۙ﴿26﴾

    اور جو روز جزا کو سچ سمجھتے ہیں
  27. وَ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۚ﴿27﴾

    اور جو اپنے رب کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں
  28. اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ﴿28﴾

    ) بیشک ان کے رب کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے
  29. وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ﴿29﴾

    اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
  30. اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ﴿30﴾

    مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ ان کے پاس جانے پر انہیں کچھ ملامت نہیں
  31. فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ﴿31﴾

    اور جو لوگ ان کے سوا اور کے خواستگار ہوں وہ حد سے نکل جانے والے ہیں
  32. وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ۪ۙ﴿32﴾

    اور جو اپنی امانتوں اور وعدوں کا پاس رکھتے ہیں
  33. وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآئِمُوْنَ۪ۙ﴿33﴾

    اور جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں
  34. وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَؕ﴿34﴾

    اور جو اپنی نماز کو ہمیشہ پڑھتے ہیں
  35. اُولٰٓئِكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ٢ؕ۠ع﴿35﴾

    یہی لوگ بہشت کے باغوں میں عزت و اکرام سے ہوں گے
  36. فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَۙ﴿36﴾

    ) تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں
  37. عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ﴿37﴾

    اور دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر جمع ہوتے جاتے ہیں
  38. اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍۙ﴿38﴾

    کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جائے گا ؟
  39. كَلَّا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ﴿39﴾

    ہر گز نہیں ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں
  40. فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَۙ﴿40﴾

    ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں
  41. عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ١ۙ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ﴿41﴾

    اس بات پر قادر ہیں کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز نہیں ہیں
  42. فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَۙ﴿42﴾

    تو (اے پیغمبر !) ان کو باطل میں پڑے رہنے دو اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا وعدہ ان سے کیا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آموجود ہو
  43. یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَۙ﴿43﴾

    اس دن یہ قبروں سے نکل کر اس طرح دوڑیں گے جیسے۔ (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں
  44. خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ۠ع﴿44﴾

    ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھارہی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا