52. At-Turالطور

The Mount · Meccan · 49 ayahs · 2 rukus · محترمہ رفعت اعجاز

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ الطُّوْرِۙ﴿1﴾

    کوہ طور کی قسم۔
  2. وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ﴿2﴾

    اور لکھی گئی کتاب کی قسم
  3. فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ﴿3﴾

    جو کشادہ اوراق میں لکھی گئی ہے
  4. وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ﴿4﴾

    اور آباد گھر کی قسم
  5. وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ﴿5﴾

    اور اونچی چھت کی قسم
  6. وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ﴿6﴾

    اور ابلتے ہوئے دریا کی قسم
  7. اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ﴿7﴾

    کہ تمہارے رب کا عذاب ہو کر رہے گا۔
  8. مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ﴿8﴾

    اور اس کو روکنے والا کوئی نہیں
  9. یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًاۙ﴿9﴾

    جس دن آسمان لرزنے لگے کپکپاکر
  10. وَّ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًاؕ﴿10﴾

    اور پہاڑ چلنے پھرنے لگیں گے۔
  11. فَوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ﴿11﴾

    اس دن جھٹلانے والوں کے لیے خرابی ہے۔
  12. الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَۘ﴿12﴾

    جو اپنی بیہودہ گوئی میں اچھل کود کر رہے ہیں۔
  13. یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ﴿13﴾

    جس دن ان کو جہنم کی آگ کی طرف دھکیلا جائے گا
  14. هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ﴿14﴾

    یہی وہ جہنم ہے جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے۔
  15. اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ﴿15﴾

    تو کیا یہ جادو ہے یا تم کو نظر نہیں آتا
  16. اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿16﴾

    اس میں داخل ہوجاؤ۔ صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لیے برابر ہے جو کام تم کیا کرتے تھے یہ بدلہ انہی کا تمہیں مل رہا ہے۔
  17. اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍۙ﴿17﴾

    جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے
  18. فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ۚ وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ﴿18﴾

    جو کچھ ان کے رب نے انکو بخشا وہ اس کی وجہ سے خوشحال ہوں گے اور ان کے رب نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچالیا
  19. كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ﴿19﴾

    اپنے اعمال کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو۔
  20. مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ١ۚ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ﴿20﴾

    تختوں پر جو برابر برابر بچھے ہوئے ہیں تکیے لگائے بیٹھیں۔ اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ہم ان کو بیاہ دیں گے (رفیق کار بنا دیں گے)
  21. وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ﴿21﴾

    اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولادبھی ایمان میں ان کے پیچھے چلی ہم ان کی اولاد کو بھی ان کے درجے تک پہنچادیں گے اور ان کے اعمال میں سے کچھ کم نہ کریں گے ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے
  22. وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ﴿22﴾

    اور جس طرح کے میوے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو دیں گے۔
  23. یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ﴿23﴾

    وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب جھپٹا کریں گے جس کے پینے سے نہ نشہ چڑھے گا نہ کوئی گناہ کی بات ہوگی۔
  24. وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ﴿24﴾

    اور نوجوان خدمت گار ان کے آس پاس پھریں گے جو ایسے خوبصورت ہوں گے جیسے چھپائے ہوئے موتی
  25. وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ﴿25﴾

    اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے آپس میں گفتگو کریں گے۔
  26. قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ﴿26﴾

    اور کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر میں اللہ سے ڈرتے رہتے تھے۔
  27. فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ﴿27﴾

    تو اللہ نے ہم کو لو کے عذاب سے بچایا اور ہم پر احسان کیا
  28. اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ۠ع﴿28﴾

    اس سے پہلے ہم اس سے دعائیں کیا کرتے تھے بیشک وہ احسان کرنے والا مہربان ہے۔
  29. فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّ لَا مَجْنُوْنٍؕ﴿29﴾

    تو اے پیغمبر تم نصیحت کرتے رہو تم اپنے رب کے فضل سے نہ تو کاہن ہو اور نہ ہی دیوانے ہو۔
  30. اَمْ یَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَیْبَ الْمَنُوْنِ﴿30﴾

    کیا کافر کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے اور ہم اس کے حق میں زمانے کی گردش کے منتظر ہیں۔
  31. قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَؕ﴿31﴾

    کہہ دو کہ انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
  32. اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ﴿32﴾

    کیا ان کی عقلیں ان کو یہی سکھاتی ہیں ؟ بلکہ یہ لوگ ہیں ہی شریر
  33. اَمْ یَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗ١ۚ بَلْ لَّا یُؤْمِنُوْنَۚ﴿33﴾

    یا کفار کہتے ہیں کہ یہ قرآن پیغمبرنے خود ہی گھڑلیا ہے۔ بات یہ ہے کہ یہ لوگ اللہ پر ایمان نہیں رکھتے
  34. فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَؕ﴿34﴾

    اگر یہ سچے ہیں تو ایسا کلام بنا لائیں
  35. اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَیْرِ شَیْءٍ اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَؕ﴿35﴾

    کیا یہ کسی کے پیدا کئے بغیر ہی پیدا ہوگئے ہیں یا انہوں نے خود کو خود ہی پیدا کرلیا ہے۔
  36. اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَؕ﴿36﴾

    یا انہوں نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے ؟ نہیں بلکہ یہ یقین ہی نہیں رکھتے
  37. اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآئِنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜیْطِرُوْنَؕ﴿37﴾

    کیا ان کے پاس تمہارے رب کے خزانے ہیں یا یہ کہیں کے داروغہ ہیں
  38. اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍؕ﴿38﴾

    یا ان کے پاس سیڑھی ہے کہ جس پر چڑھ کر آسمان سے باتیں سن آتے ہیں ؟ تو جو سن آتا ہے وہ پکی سند دکھائے۔
  39. اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَ لَكُمُ الْبَنُوْنَؕ﴿39﴾

    کیا اللہ کی تو بیٹیاں ہیں اور تمہارے بیٹے ہیں
  40. اَمْ تَسْئَلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَؕ﴿40﴾

    اے پیغمبر ! کیا تم ان سے بدلہ مانگتے ہو ؟ کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے۔
  41. اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَؕ﴿41﴾

    یا ان کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں۔
  42. اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًا١ؕ فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِیْدُوْنَؕ﴿42﴾

    کیا یہ کوئی داؤ کرنا چاہتے ہیں کافر تو خود داؤ میں آنے والے ہیں۔
  43. اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ﴿43﴾

    کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے ؟ اللہ ان کے شریک بنانے سے پاک ہے۔
  44. وَ اِنْ یَّرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا یَّقُوْلُوْا سَحَابٌ مَّرْكُوْمٌ﴿44﴾

    اور اگر یہ آسمان سے عذاب کا کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھیں تو کہیں کہ یہ گاڑھا بادل ہے
  45. فَذَرْهُمْ حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ فِیْهِ یُصْعَقُوْنَۙ﴿45﴾

    ان کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ دن جس میں یہ بیہوش کر دئیے جائیں گے سامنے آجائے
  46. یَوْمَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ كَیْدُهُمْ شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَؕ﴿46﴾

    جس دن ان کا کوئی داؤ بھی کچھ کام نہ آئے اور نہ کہیں سے ان کو کوئی مدد ہی ملے۔
  47. وَ اِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا عَذَابًا دُوْنَ ذٰلِكَ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿47﴾

    اور ظالموں کے لیے اس کے سوا اور عذاب بھی ہے لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔
  48. وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ﴿48﴾

    اور تم اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اٹھا کرو تو اپنے رب کی تعریف کیا کرو۔ (تسبیح)۔
  49. وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اِدْبَارَ النُّجُوْمِ۠ع﴿49﴾

    رات کے بعض اوقات میں بھی اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی