37. As-Saaffaatالصافات

Those drawn up in Ranks · Meccan · 182 ayahs · 5 rukus · محترمہ رفعت اعجاز

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ﴿1﴾

    صف باندھ کر کھڑے ہونے والے (فرشتوں) کی قسم۔
  2. فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًاۙ﴿2﴾

    پھر ڈانٹنے والوں
  3. فَالتّٰلِیٰتِ ذِكْرًاۙ﴿3﴾

    پھر پڑھنے والوں کی یاد کر کے
  4. اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌؕ﴿4﴾

    یقینا تمہارا معبود ایک ہی ہے۔
  5. رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِؕ﴿5﴾

    آسمانوں اور زمین اور جو چیزیں ان میں ہیں سب کا مالک ہے اور سورج کے طلوع ہونے کے مقامات کا بھی مالک ہے۔
  6. اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ اِ۟لْكَوَاكِبِۙ﴿6﴾

    بیشک ہم ہی نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے مزین کیا۔
  7. وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍۚ﴿7﴾

    اور ہر شیطان سرکش سے اس کی حفاظت کی۔
  8. لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ﴿8﴾

    کہ اوپر کی مجلس کی طرف کان نہ لگا سکیں اور ہر طرف سے ان پر انگارے پھینکے جاتے ہیں۔
  9. دُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ﴿9﴾

    تاکہ وہ بھاگ کھڑے ہوں اور ان کے لیے دائمی عذاب ہے۔
  10. اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ﴿10﴾

    ہاں جو کوئی فرشتوں کی کسی بات کو چوری سے جھپٹ لینا چاہتا ہے تو جلتا ہوا انگارا اس کے پیچھے لگتا ہے۔
  11. فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ﴿11﴾

    تو ان سے پوچھو کہ ان کا بنانا مشکل ہے یا جتنی خلقت ہم نے بنائی ہے اس کا بنانا ؟ انہیں ہم نے چپکتے گارے سے بنایا ہے۔
  12. بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪﴿12﴾

    ہاں آپ تو تعجب کرتے ہیں اور وہ تمسخر کرتے ہیں۔
  13. وَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪﴿13﴾

    اور جب ان کو نصیحت کی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتے۔
  14. وَ اِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ۪﴿14﴾

    اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیـں تو ٹھٹھے کرتے ہیں۔
  15. وَ قَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌۚۖ﴿15﴾

    اور کہتے ہیں کہ ”یہ تو صریح جادو ہے۔
  16. ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ﴿16﴾

    بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی و ہڈیاں ہوگئے تو کیا پھر اٹھائے جائیں گے ؟
  17. اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَؕ﴿17﴾

    اور کیا ہمارے باپ دادا بھی جو پہلے ہو گزرے ہیں ؟
  18. قُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَۚ﴿18﴾

    کہہ دو کہ ہاں اور تم ذلیل ہو گے۔
  19. فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ﴿19﴾

    وہ تو ایک زور کی آواز ہوگی اور یہ اس وقت دیکھنے لگیں گے۔
  20. وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ﴿20﴾

    اور کہیں گے ”ہائے شامت یہی جزاء کا دن ہے۔
  21. هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ۠ع﴿21﴾

    (کہا جائے گا کہ ہاں) ”فیصلے کا دن“ جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے یہی ہے۔
  22. اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَۙ﴿22﴾

    جو لوگ ظلم کرتے تھے ان کو اور ان کے ہم جنسوں کو اور جن کو وہ پوجا کرتے تھے سب کو جمع کرلو۔
  23. مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِیْمِ﴿23﴾

    یعنی جن کو اللہ کے سوا پوجا کرتے تھے پھر ان کو جہنم کے رستے پر چلا دو۔
  24. وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْئُوْلُوْنَۙ﴿24﴾

    اور ان کو ٹھہرائے رکھو کہ ان سے کچھ پوچھنا ہے۔
  25. مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ﴿25﴾

    تم کو کیا ہوا کہ ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے۔
  26. بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ﴿26﴾

    بلکہ آج تو وہ فرمانبردار ہیں۔
  27. وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ﴿27﴾

    اور ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے سوال و جواب کریں گے
  28. قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ﴿28﴾

    کہیں گے کیا تم ہی ہمارے پاس دائیں (اور بائیں) سے آتے تھے۔
  29. قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَۚ﴿29﴾

    وہ کہیں گے بلکہ تم ہی ایمان لانے والے نہ تھے۔
  30. وَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ١ۚ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ﴿30﴾

    اور ہمارا تم پر کچھ زور نہ تھا بلکہ تم سرکش لوگ تھے۔
  31. فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ١ۖۗ اِنَّا لَذَآئِقُوْنَ﴿31﴾

    سو ہمارے بارے میں ہمارے رب کی بات پوری ہوگئی اب ہم مزے چکھیں گے۔
  32. فَاَغْوَیْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِیْنَ﴿32﴾

    ہم نے تم کو بھی گمراہ کیا اور ہم خود بھی گمراہ تھے۔
  33. فَاِنَّهُمْ یَوْمَئِذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ﴿33﴾

    پس وہ اس روز عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہوں گے۔
  34. اِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ﴿34﴾

    ہم گنگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں۔
  35. اِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ١ۙ یَسْتَكْبِرُوْنَۙ﴿35﴾

    ان کا یہ حال تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ تو غرور کرتے تھے۔
  36. وَ یَقُوْلُوْنَ اَئِنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍؕ﴿36﴾

    اور کہتے تھے کہ بھلا ہم ایک دیوانے شاعر کے کہنے سے، کہیں اپنے معبودوں کو چھوڑ دینے والے ہیں۔
  37. بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ﴿37﴾

    نہیں بلکہ وہ حق لے کر آئے ہیں اور پہلے پیغمبروں کو سچا کہتے ہیں
  38. اِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِۚ﴿38﴾

    بیشک تم تکلیف دینے والے عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو۔
  39. وَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ﴿39﴾

    اور تم کو بدلہ و یسا ہی ملے گا جیسے تم عمل کرتے تھے۔
  40. اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ﴿40﴾

    مگر جو اللہ کے بندگان خاص ہیں۔
  41. اُولٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌۙ﴿41﴾

    یہی لوگ ہیں جن کے لیے روزی مقرر ہے
  42. فَوَاكِهُ١ۚ وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَۙ﴿42﴾

    میوے اور ان کی عزت کی جائے گی۔
  43. فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِۙ﴿43﴾

    نعمت کے باغوں میں۔
  44. عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ﴿44﴾

    ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے
  45. یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۭۙ﴿45﴾

    شراب لطیف کے جام کا ان میں دور چل رہا ہوگا
  46. بَیْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَۚۖ﴿46﴾

    جو رنگ کی سفید اور پینے والوں کے لیے سرا سر لذت ہوگی۔
  47. لَا فِیْهَا غَوْلٌ وَّ لَا هُمْ عَنْهَا یُنْزَفُوْنَ﴿47﴾

    نہ اس سے سر میں درد ہو اور نہ وہ اس سے مدحوش ہوں
  48. وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌۙ﴿48﴾

    اور ان کے پاس عورتیں ہو نگی جو نگاہیں نیچی رکھتی ہوں گی اور آنکھیں بڑی بڑی۔
  49. كَاَنَّهُنَّ بَیْضٌ مَّكْنُوْنٌ﴿49﴾

    گویا وہ محفوظ انڈے ہیں
  50. فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ﴿50﴾

    پھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے سوال و جواب کریں گے۔
  51. قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ اِنِّیْ كَانَ لِیْ قَرِیْنٌۙ﴿51﴾

    ایک کہنے والا ان میں سے کہے گا کہ میرا ایک ہم نشین تھا۔
  52. یَّقُوْلُ اَئِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِیْنَ﴿52﴾

    جو کہتا تھا کہ بھلا تم بھی ایسی باتوں پر یقین کرنے والوں میں ہو
  53. ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ﴿53﴾

    بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی و ہڈیاں ہوگئے تو کیا ہم کو بدلہ ملے گا۔
  54. قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ﴿54﴾

    پھر کہے گا کہ بھلا تم اس کو جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو
  55. فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِیْ سَوَآءِ الْجَحِیْمِ﴿55﴾

    اتنے میں وہ خود جھانکے گا تو اس کو دوزخ کے درمیان میں دیکھے گا
  56. قَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِیْنِۙ﴿56﴾

    کہے گا کہ اللہ کی قسم توُ تو مجھے ہلاک ہی کرچکا ہوتا
  57. وَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ﴿57﴾

    اور اگر میرے رب کی مہربانی نہ ہوتی تو میں بھی ان میں ہوتا جو عذاب میں ڈال دیئے گئے ہیں
  58. اَفَمَا نَحْنُ بِمَیِّتِیْنَۙ﴿58﴾

    کیا یہ نہیں کہ آئندہ ہم کبھی مریں گے نہیں۔
  59. اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ﴿59﴾

    ہاں ! جو پہلی بار مرنا تھا سو مرچکے اور ہمیں عذاب بھی نہیں ہونے کا
  60. اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴿60﴾

    بیشک یہ بڑی کامیابی ہے
  61. لِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ﴿61﴾

    ایسی ہی نعمتوں کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے۔
  62. اَذٰلِكَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِ﴿62﴾

    بھلا مہمانی اچھی ہے یا تھو ہر کا درخت
  63. اِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ﴿63﴾

    ہم نے اس کو ظالموں کے لیے آزمائش بنا رکھا ہے
  64. اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِۙ﴿64﴾

    وہ ایک درخت ہے کہ جو جہنم کی تہہ میں اگے گا۔
  65. طَلْعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوْسُ الشَّیٰطِیْنِ﴿65﴾

    ) اس کے خوشے ایسے ہوں گے جیسے شیطان کے سر
  66. فَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَؕ﴿66﴾

    سو وہ اسی میں سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے
  67. ثُمَّ اِنَّ لَهُمْ عَلَیْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍۚ﴿67﴾

    پھر اس کھانے کے ساتھ ان کو گرم پانی ملا کردیا جائے گا
  68. ثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَاۡاِلَى الْجَحِیْمِ﴿68﴾

    پھر ان کو دوزخ کی طرف لوٹا یا جائے گا
  69. اِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّیْنَۙ﴿69﴾

    انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ ہی پایا
  70. فَهُمْ عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ یُهْرَعُوْنَ﴿70﴾

    سو وہ انہی کے پیچھے دوڑے چلے جاتے ہیں۔
  71. وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿71﴾

    اور ان سے پیشتر بہت سے پہلے لوگ بھی گمراہ ہوگئے تھے
  72. وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْهِمْ مُّنْذِرِیْنَ﴿72﴾

    اور ہم نے ان میں ڈرانے والے بھیجے
  73. فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَۙ﴿73﴾

    سو دیکھ لو جن کو ڈرایا گیا تھا ان کا انجام کیسا ہوا ؟
  74. اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ۠ع﴿74﴾

    ہاں اللہ کے خاص بندوں کا انجام بہت اچھا ہوا
  75. وَ لَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ٘ۖ﴿75﴾

    اور ہم کو نوح نے پکارا سو دیکھ لو کہ ہم دعا کو کیسے اچھے قبول کرنے والے ہیں
  76. وَ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ٘ۖ﴿76﴾

    اور ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی
  77. وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِیْنَ٘ۖ﴿77﴾

    اور ان کی اولاد کو ایسا کیا کہ وہی باقی رہ گئے
  78. وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ٘ۖ﴿78﴾

    اور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر خیر باقی چھوڑ دیا
  79. سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ﴿79﴾

    تمام جہانوں میں کہ نوح پر سلام
  80. اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿80﴾

    نیکو کاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
  81. اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ﴿81﴾

    بیشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
  82. ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَ﴿82﴾

    پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا
  83. وَ اِنَّ مِنْ شِیْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِیْمَۘ﴿83﴾

    اور انہی کے پیرؤوں میں ابراہیم تھے
  84. اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ﴿84﴾

    جب وہ اپنے رب کے پاس عیب سے پاک دل لے کر آئے
  85. اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا ذَا تَعْبُدُوْنَۚ﴿85﴾

    جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کن چیزوں کو پوجتے ہو ؟
  86. اَئِفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِیْدُوْنَؕ﴿86﴾

    کیوں جھوٹ بنا کر اللہ کے سوا اور معبودوں کے طلب گار ہو۔
  87. فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿87﴾

    بھلا رب العٰلمین کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے ؟
  88. فَنَظَرَ نَظْرَةً فِی النُّجُوْمِۙ﴿88﴾

    تب انہوں نے ستاروں کی طرف ایک نظر کی
  89. فَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ﴿89﴾

    اور کہا میں تو بیمار ہوں۔
  90. فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ﴿90﴾

    تب وہ ان سے پیٹھ پھیر کر لوٹ گئے
  91. فَرَاغَ اِلٰۤى اٰلِهَتِهِمْ فَقَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَۚ﴿91﴾

    پھر ابراہیم ان کے معبودوں کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے کہ تم کھاتے کیوں نہیں ؟
  92. مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ﴿92﴾

    تمہیں کیا ہوا ہے تم بولتے کیوں نہیں ؟
  93. فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ﴿93﴾

    پھر ان کو داہنے ہاتھ سے مارنا اور توڑنا شروع کیا۔
  94. فَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ یَزِفُّوْنَ﴿94﴾

    تو وہ لوگ ان کے پاس دوڑے ہوئے آئے۔
  95. قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَۙ﴿95﴾

    انہوں نے کہا تم ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہو جن کو خود بناتے ہو۔
  96. وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَ مَا تَعْمَلُوْنَ﴿96﴾

    حالانکہ تم کو اور جو تم بناتے ہو اس کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے ؟
  97. قَالُوا ابْنُوْا لَهٗ بُنْیَانًا فَاَلْقُوْهُ فِی الْجَحِیْمِ﴿97﴾

    وہ کہنے لگے اس کے لیے ایک الاؤتیار کرو پھر آگ کے ڈھیر میں اس کو ڈال دو
  98. فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ﴿98﴾

    غرض انہوں نے ان کے ساتھ ایک چال چلنی چاہی اور ہم نے انہی کو زیر کردیا۔
  99. وَ قَالَ اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ﴿99﴾

    ) اور ابراہیم بولے کہ میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے رستہ دکھائے گا
  100. رَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ﴿100﴾

    اے اللہ ! مجھے اولاد عطا فرما جو سعادت مندوں میں سے ہو۔
  101. فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ﴿101﴾

    ) تو ہم نے ان کو ایک نرم دل لڑکے کی خوشخبری دی
  102. فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰى١ؕ قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ١٘ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ﴿102﴾

    جب وہ ان کے ساتھ دوڑنے کی عمر کو پہنچا تو ابراہیم نے کہا کہ بیٹا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ تم کو گویا ذبح کر رہا ہوں تو تم سوچو کہ تمہارا کیا خیال ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ”ابا جان ! جو آپ کو حکم ہوا ہے وہی کیجئے، اللہ نے چاہا تو آپ مجھے صابروں میں پائیں گے
  103. فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِۚ﴿103﴾

    جب دونوں نے حکم مان لیا باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹا دیا۔
  104. وَ نَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُۙ﴿104﴾

    تو ہم نے ان کو پکارا کہ اے ابراہیم !
  105. قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَا١ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿105﴾

    تو نے خواب کو سچا کر دکھایا ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
  106. اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ﴿106﴾

    بلاشبہ یہ صریح آزمائش تھی
  107. وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ﴿107﴾

    اور ہم نے ایک بڑی قربانی کو ان کا فدیہ بنا یا
  108. وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۖ﴿108﴾

    اور پیچھے آنے والوں میں (ابراہیم کا ذکر خیر) باقی چھوڑ دیا۔
  109. سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ﴿109﴾

    ابراہیم پر سلام ہو
  110. كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿110﴾

    نیکو کاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
  111. اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ﴿111﴾

    بیشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
  112. وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ﴿112﴾

    اور ہم نے ان کو اسحاق کی بشارت بھی دی کہ وہ نبی اور نیکو کاروں میں سے ہوں گے
  113. وَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَ١ؕ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ۠ع﴿113﴾

    اور ہم نے ان پر اور اسحاق پر برکتیں نازل کی تھیں اور ان دونوں کی اولاد میں سے نیکو کار بھی ہیں اور اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والے (گنہگار) بھی ہیں
  114. وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ﴿114﴾

    اور ہم نے موسیٰ اور ہارون پر بھی احسان کیے
  115. وَ نَجَّیْنٰهُمَا وَ قَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ﴿115﴾

    ان کو اور ان کی قوم کو بڑی مصیبت سے نجات بخشی۔
  116. وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَۚ﴿116﴾

    اور ان کی مدد کی تو وہ غالب ہوگئے
  117. وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَۚ﴿117﴾

    اور ان دونوں کو واضح کتاب دی
  118. وَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۚ﴿118﴾

    اور ان کو سیدھا رستہ دکھایا
  119. وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَۙ﴿119﴾

    اور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر باقی رکھا۔
  120. سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ﴿120﴾

    کہ موسیٰ اور ہارون پر سلام
  121. اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿121﴾

    بیشک ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔
  122. اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ﴿122﴾

    وہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔
  123. وَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ﴿123﴾

    اور الیاس بھی پیغمبروں میں سے تھے۔
  124. اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ﴿124﴾

    جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں ؟
  125. اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَۙ﴿125﴾

    کیا تم بعل کو پکارتے اور اسے پوچتے ہو اور سب سے بہتر پیدا کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو
  126. اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ﴿126﴾

    اللہ کو جو تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا رب ہے
  127. فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ﴿127﴾

    تو ان لوگوں نے اسے جھٹلایا سو وہ (عذاب کے لیے) حاضر کیے جائیں گے
  128. اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ﴿128﴾

    ہاں اللہ کے خاص بندے عذاب میں مبتلا نہیں ہوں گے
  129. وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ﴿129﴾

    ) اور ان کا ذکر خیر پچھلوں میں باقی چھوڑ دیا
  130. سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ﴿130﴾

    کہ ”الیاسین پر سلام“۔
  131. اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿131﴾

    ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔
  132. اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ﴿132﴾

    ) بیشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
  133. وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ﴿133﴾

    اور لوط بھی پیغمبروں میں سے تھے۔
  134. اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ﴿134﴾

    جب ہم نے ان کو اور ان کے سب گھر والوں کو عذاب سے نجات دی۔
  135. اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ﴿135﴾

    مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی۔
  136. ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ﴿136﴾

    پھر ہم نے دوسروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔
  137. وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ﴿137﴾

    اور تم دن کو بھی ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے رہتے ہو۔
  138. وَ بِالَّیْلِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ع﴿138﴾

    اور رات کو بھی اور کیا تم عقل نہیں رکھتے ؟
  139. وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ﴿139﴾

    اور یونس بھی رسولوں میں سے تھے
  140. اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ﴿140﴾

    جب بھاگ کر بھری ہوئی کشتی میں پہنچے
  141. فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَۚ﴿141﴾

    اس وقت قرعہ ڈالا تو انہوں نے زک اٹھائی۔
  142. فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِیْمٌ﴿142﴾

    پھر مچھلی نے ان کو نگل لیا اور وہ قابل ملامت تھے
  143. فَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَۙ﴿143﴾

    ) پھر اگر وہ اللہ کی پاکی بیان نہ کرتے۔
  144. لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَۚ﴿144﴾

    تو اس روز تک کہ لوگ دوبارہ زندہ کیے جائیں گے اسی کے پیٹ میں رہتے۔
  145. فَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ سَقِیْمٌۚ﴿145﴾

    پھر ہم نے ان کو جب کہ وہ بیمار تھے کھلے میدان میں ڈال دیا
  146. وَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍۚ﴿146﴾

    اور ان پر کدو کی بیل کا درخت اگایا
  147. وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ﴿147﴾

    اور ان کو لاکھ یا اس سے زیادہ لوگوں کی طرف پیغمبر بنا کر بھیجا۔
  148. فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍؕ﴿148﴾

    تو وہ ایمان لے آئے سو ہم بھی دنیا میں ایک وقت مقرر تک فائدے دیتے رہے۔
  149. فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَۙ﴿149﴾

    ان سے پوچھو تو بھلا تمہارے رب کے لیے بیٹیاں اور ان کے لیے بیٹے۔
  150. اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓئِكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ﴿150﴾

    یا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا اور وہ اس وقت موجود تھے۔
  151. اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَۙ﴿151﴾

    دیکھو یہ اپنی جھوٹ بنائی ہوئی بات کہتے ہیں
  152. وَلَدَ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ﴿152﴾

    کہ اللہ کے اولاد ہے کچھ شک نہیں کہ یہ جھوٹے ہیں
  153. اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَؕ﴿153﴾

    کیا اس نے بیٹوں کی نسبت بیٹیوں کو پسند کیا ؟
  154. مَا لَكُمْ١۫ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ﴿154﴾

    تم کیسے لوگ ہو کس طرح کا فیصلہ کرتے ہو۔
  155. اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَۚ﴿155﴾

    بھلا تم غور کیوں نہیں کرتے
  156. اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ﴿156﴾

    یا تمہارے پاس کوئی صریح دلیل ہے۔
  157. فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿157﴾

    اگر تم سچے ہو تو اپنی کتاب پیش کرو
  158. وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ﴿158﴾

    اور انہوں نے اللہ اور جنوں میں رشتہ قائم کیا حالانکہ جن جانتے ہیں کہ وہ اللہ کے سامنے حاضر کیے جائیں گے۔
  159. سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ﴿159﴾

    یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں اللہ اس سے پاک ہے۔
  160. اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ﴿160﴾

    مگر اللہ کے نیک بندے عذاب میں نہیں ڈالے جائیں گے۔
  161. فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَۙ﴿161﴾

    سو تم اور جن کو تم پوجتے ہو
  162. مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَۙ﴿162﴾

    ) اللہ کے خلاف بہکا نہیں سکتے۔
  163. اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ﴿163﴾

    مگر اس کو جو جہنم میں جانے والا ہے۔
  164. وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ﴿164﴾

    (اور فرشتے کہتے ہیں کہ) ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے۔
  165. وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ﴿165﴾

    اور بیشک ہم صف باندھے رہتے ہیں۔
  166. وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ﴿166﴾

    اور بیشک ہم تسبیح کرتے رہتے ہیں۔
  167. وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَۙ﴿167﴾

    اور یہ لوگ کہا کرتے تھے۔
  168. لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿168﴾

    ”اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت کی کتاب ہوتی
  169. لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ﴿169﴾

    تو ہم اللہ کے خالص بندے ہوتے۔
  170. فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ﴿170﴾

    لیکن اب اس سے کفر کرتے ہیں سو عنقریب وہ جان لیں گے۔
  171. وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۚۖ﴿171﴾

    اور ہمارے بندے جو رسول ہیں ان کے بارے میں پہلے ہی حکم صادر ہوچکا ہے
  172. اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪﴿172﴾

    کہ یقینا ان کی مدد کی جائے گی
  173. وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ﴿173﴾

    اور ہمارا لشکر غالب رہے گا
  174. فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ﴿174﴾

    آپ ایک وقت تک ان سے اعراض کیے رہو۔
  175. وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ﴿175﴾

    اور انہیں دیکھتے رہو وہ بھی عنقریب (کفر کا انجام) دیکھ لیں گے
  176. اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ﴿176﴾

    کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی کر رہے ہیں
  177. فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ﴿177﴾

    مگر جب وہ ان کے آنگنوں میں اتریگا تو جن کو ڈر سنایا گیا تھا ان کے لیے یہ صبح بڑی بری ہوگی۔
  178. وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ﴿178﴾

    اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرے رہو۔
  179. وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ﴿179﴾

    اور دیکھتے رہو یہ بھی عنقریب (نتیجہ) دیکھ لیں گے
  180. سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ﴿180﴾

    یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں تمہارا رب جو عزت والا ہے اس سے پاک ہے
  181. وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ﴿181﴾

    اور پیغمبروں پر سلام۔
  182. وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿182﴾

    سب طرح کی تعریف اللہ رب العٰلمین کے لیے ہی ہے