26. Ash-Shu'araaالشعراء

The Poets · Meccan · 227 ayahs · 11 rukus · محترمہ رفعت اعجاز

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. طٰسٓمّٓ﴿1﴾

    طٰسۗمّۗ
  2. تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ﴿2﴾

    یہ روشن کتاب کی آیات ہیں۔
  3. لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا یَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ﴿3﴾

    شاید آپ اس غم سے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے اپنے آپ کو ہلاک کردیں گے۔
  4. اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِیْنَ﴿4﴾

    اگر ہم چاہیں تو ہم آسمان سے ان کے لیے نشانی اتاریں ‘ پھر ان کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں۔
  5. وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِیْنَ﴿5﴾

    ان کے پاس رحمن کی طرف سے کوئی نئی نشانی (نصیحت) نہیں آتی مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں۔
  6. فَقَدْ كَذَّبُوْا فَسَیَاْتِیْهِمْ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ﴿6﴾

    پس یہ تو جھٹلا چکے اب ان کو اس بات کی حقیقت معلوم ہوجائے گی ‘ جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے۔
  7. اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ﴿7﴾

    کیا انہوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں کتنی عمدہ نباتات اگائی ہیں ؟۔
  8. اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿8﴾

    کچھ شک نہیں کہ اس میں قدرت الٰہی کی نشانیاں ہیں مگر یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں۔
  9. وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ع﴿9﴾

    اور آپ کا رب غالب اور مہربان ہے۔
  10. وَ اِذْ نَادٰى رَبُّكَ مُوْسٰۤى اَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَۙ﴿10﴾

    اور جب تمہارے رب نے موسیٰ سے کہا کہ ظالم لوگوں کے پاس جاؤ۔
  11. قَوْمَ فِرْعَوْنَ١ؕ اَلَا یَتَّقُوْنَ﴿11﴾

    قوم فرعون کے پاس کیا وہ ڈرتے نہیں۔
  12. قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّكَذِّبُوْنِؕ﴿12﴾

    انہوں نے کہا میرے پروردگار ! میں ڈرتا ہوں کہ یہ مجھے جھوٹا سمجھیں گے۔
  13. وَ یَضِیْقُ صَدْرِیْ وَ لَا یَنْطَلِقُ لِسَانِیْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ﴿13﴾

    اور میرا دل تنگ ہوتا ہے اور میری زبان رکتی ہے (بولنے میں روانی نہیں) تو ہارون کو (میرے ساتھ) بھیج دے۔
  14. وَ لَهُمْ عَلَیَّ ذَنْۢبٌ فَاَخَافُ اَنْ یَّقْتُلُوْنِۚ﴿14﴾

    اور ان لوگوں کا مجھ پر ایک الزام (یعنی قبطی کو مارنے کا دعویٰ بھی ہے) تو مجھے ڈر ہے کہ وہ مجھے مار ہی ڈالیں۔
  15. قَالَ كَلَّا١ۚ فَاذْهَبَا بِاٰیٰتِنَاۤ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ﴿15﴾

    فرمایا ہرگز نہیں تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں۔
  16. فَاْتِیَا فِرْعَوْنَ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ﴿16﴾

    تو تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم تمام جہانوں کے مالک کی طرف سے بھیجے ہوئے ہیں۔
  17. اَنْ اَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ﴿17﴾

    اور اس لیے آئے ہیں کہ آپ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیں۔
  18. قَالَ اَلَمْ نُرَبِّكَ فِیْنَا وَلِیْدًا وَّ لَبِثْتَ فِیْنَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِیْنَۙ﴿18﴾

    فرعون نے موسیٰ سے کہا کیا ہم نے تم کو کہ جب بچے تھے پرورش نہیں کیا اور تم نے برسوں ہمارے پاس زندگی نہیں گزاری ؟
  19. وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِیْ فَعَلْتَ وَ اَنْتَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ﴿19﴾

    اور تم نے ایک اور کام کیا تھا جس کا تو نے ارتکاب کیا تم ناشکرے معلوم ہوتے ہو۔
  20. قَالَ فَعَلْتُهَاۤ اِذًا وَّ اَنَا مِنَ الضَّآلِّیْنَؕ﴿20﴾

    موسیٰ نے کہا ہاں وہ حرکت مجھ سے اتفاقاً ہوگئی تھی اور میں خطاکاروں میں تھا۔
  21. فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِیْ رَبِّیْ حُكْمًا وَّ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ﴿21﴾

    تو جب مجھے تم سے ڈر لگا میں یہاں سے بھاگ گیا ‘ پھر اللہ نے مجھے حکمت (نبوت) اور علم بخشا اور مجھے پیغمبروں میں سے کیا۔
  22. وَ تِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَیَّ اَنْ عَبَّدْتَّ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ﴿22﴾

    اور کیا یہی احسان ہے جو آپ مجھ پر رکھتے ہیں کہ آپ نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے۔
  23. قَالَ فِرْعَوْنُ وَ مَا رَبُّ الْعٰلَمِیْنَؕ﴿23﴾

    فرعون نے کہا کہ تمام جہانوں کا مالک کیا ؟
  24. قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ﴿24﴾

    کہا کہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا رب بشرطیکہ تم لوگوں کو یقین ہو
  25. قَالَ لِمَنْ حَوْلَهٗۤ اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ﴿25﴾

    فرعون نے اپنے اہل دربار سے کہا کہ ”کیا تم سنتے نہیں ؟
  26. قَالَ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ﴿26﴾

    موسیٰ نے کہا کہ ”تمہارا رب اور تمہارے پہلے باپ دادا کا مالک۔
  27. قَالَ اِنَّ رَسُوْلَكُمُ الَّذِیْۤ اُرْسِلَ اِلَیْكُمْ لَمَجْنُوْنٌ﴿27﴾

    فرعون نے کہا یہ پیغمبر جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے بائولا ہے۔
  28. قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ﴿28﴾

    موسیٰ نے کہا کہ ”مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا رب اگر تم کو سمجھ ہو۔
  29. قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَیْرِیْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ﴿29﴾

    فرعون نے کہا کہ ”اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تمہیں قید کر دوں گا۔
  30. قَالَ اَوَ لَوْ جِئْتُكَ بِشَیْءٍ مُّبِیْنٍۚ﴿30﴾

    موسیٰ نے کہا خواہ میں آپ کے پاس روشن چیز (یعنی معجزہ) لائوں ؟
  31. قَالَ فَاْتِ بِهٖۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ﴿31﴾

    فرعون نے کہا اگر سچے ہو تو اسے لائو دکھائو۔
  32. فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌۚۖ﴿32﴾

    پس انہوں نے اپنی لاٹھی ڈال دی تو وہ اسی وقت صریح اژدہابن گئی۔
  33. وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ۠ع﴿33﴾

    اور اپنا ہاتھ جو نکالا تو اسی وقت دیکھنے والوں کے لیے سفید چمکدار دکھائی دینے لگا۔
  34. قَالَ لِلْمَلَاِ حَوْلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌۙ﴿34﴾

    فرعون نے اپنے سرداروں سے کہا کہ یہ تو ماہر جادوگر ہے۔
  35. یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهٖ١ۖۗ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ﴿35﴾

    چاہتا ہے کہ تم کو اپنے جادو کے زور سے تمہارے ملک سے نکال دے تو تمہاری کیا رائے ہے ؟
  36. قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ وَ ابْعَثْ فِی الْمَدَآئِنِ حٰشِرِیْنَۙ﴿36﴾

    انہوں نے کہا اس کے اور اس کے بھائی کو کچھ مہلت دیں اور شہروں میں اعلان کروا دیجیے۔
  37. یَاْتُوْكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِیْمٍ﴿37﴾

    کہ سب ماہر جادو گروں کو جمع کر کے آپ کے پاس لے آئیں۔
  38. فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۙ﴿38﴾

    تو جادو گر ایک مقررہ دن وقت پر جمع ہوگئے۔
  39. وَّ قِیْلَ لِلنَّاسِ هَلْ اَنْتُمْ مُّجْتَمِعُوْنَۙ﴿39﴾

    اور لوگوں سے کہہ دیا گیا کہ سب اکٹھے ہوجائیں۔
  40. لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ اِنْ كَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَ﴿40﴾

    تاکہ اگر جادو گر غالب رہیں تو ہم ان کے پیرو ہوجائیں۔
  41. فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالُوْا لِفِرْعَوْنَ اَئِنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِیْنَ﴿41﴾

    جب جادو گر آگئے تو فرعون سے کہنے لگے کہ اگر ہم غالب رہے تو ہمیں انعام بھی ملے گا ؟
  42. قَالَ نَعَمْ وَ اِنَّكُمْ اِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ﴿42﴾

    فرعون نے کہا ہاں اور تم مقربوں (خاص لوگوں) میں بھی شامل کردیے جاؤ گے۔
  43. قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰۤى اَلْقُوْا مَاۤ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ﴿43﴾

    موسیٰ نے ان سے کہا جو چیز ڈالنی چاہو ڈالو۔
  44. فَاَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَ عِصِیَّهُمْ وَ قَالُوْا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ اِنَّا لَنَحْنُ الْغٰلِبُوْنَ﴿44﴾

    تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے ”فرعون کے اقبال کی قسم ہم ضرور غالب رہیں گے
  45. فَاَلْقٰى مُوْسٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ تَلْقَفُ مَا یَاْفِكُوْنَۚۖ﴿45﴾

    پھر موسیٰ نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ ان تمام چیزوں کو جو جادو گروں نے بنائی تھیں نگلنے لگی۔
  46. فَاُلْقِیَ السَّحَرَةُ سٰجِدِیْنَۙ﴿46﴾

    جادوگر سجدے میں گر پڑے۔
  47. قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ﴿47﴾

    اور کہنے لگے ہم تمام جہانوں کے رب پر ایمان لائے۔
  48. رَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ﴿48﴾

    جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے۔
  49. قَالَ اٰمَنْتُمْ لَهٗ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْ١ۚ اِنَّهٗ لَكَبِیْرُكُمُ الَّذِیْ عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ١ۚ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ؕ۬ لَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَّ لَاُوصَلِّبَنَّكُمْ اَجْمَعِیْنَۚ﴿49﴾

    فرعون نے کہا کیا اس سے پہلے کہ میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے بیشک یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے سو عنقریب تم اس کا انجام معلوم کرلو گے کہ میں تمہارے ہاتھ اور پائوں مخالف طرف سے کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھا دوں گا۔
  50. قَالُوْا لَا ضَیْرَ١٘ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَۚ﴿50﴾

    انہوں نے کہا کہ کچھ نقصان کی بات نہیں ہم اپنے رب کی طرف لوٹ کرجانیوالے ہیں۔
  51. اِنَّا نَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطٰیٰنَاۤ اَنْ كُنَّاۤ اَوَّلَ الْمُؤْمِنِیْنَؕ۠ع﴿51﴾

    ہمیں امید ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہ بخش دے گا۔ اس لیے کہ ہم اول ایمان لانے والوں میں ہیں۔
  52. وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْۤ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ﴿52﴾

    اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو رات کو لے نکلو کہ (فرعون کی طرف سے) تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔
  53. فَاَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِی الْمَدَآئِنِ حٰشِرِیْنَۚ﴿53﴾

    تو فرعون نے شہروں میں نقیب روانہ کیے۔
  54. اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِیْلُوْنَۙ﴿54﴾

    اور کہا کہ ”یہ لوگ تھوڑی سی جماعت ہے۔
  55. وَ اِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُوْنَۙ﴿55﴾

    اور یہ ہمیں غصہ دلا رہے ہیں۔
  56. وَ اِنَّا لَجَمِیْعٌ حٰذِرُوْنَؕ﴿56﴾

    اور ہم سب سازو سامان سے لیس ہیں۔
  57. فَاَخْرَجْنٰهُمْ مِّنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ﴿57﴾

    تو ہم نے ان کو باغوں اور چشموں سے نکال دیا۔
  58. وَّ كُنُوْزٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍۙ﴿58﴾

    خزانوں اور نفیس مکانات سے۔
  59. كَذٰلِكَ١ؕ وَ اَوْرَثْنٰهَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ﴿59﴾

    ان کے ساتھ ہم نے اس طرح کیا اور ان چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو کردیا۔
  60. فَاَتْبَعُوْهُمْ مُّشْرِقِیْنَ﴿60﴾

    تو انہوں نے سورج نکلنے کے وقت (یعنی صبح) ان کا تعاقب کیا۔
  61. فَلَمَّا تَرَآءَ الْجَمْعٰنِ قَالَ اَصْحٰبُ مُوْسٰۤى اِنَّا لَمُدْرَكُوْنَۚ﴿61﴾

    جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے کہ ہم تو پکڑ لیے گئے۔
  62. قَالَ كَلَّا١ۚ اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ﴿62﴾

    موسیٰ نے کہا ”ہرگز نہیں ‘ میرا رب میرے ساتھ ہے ‘ وہ مجھے رستہ بتائے گا۔
  63. فَاَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ١ؕ فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِیْمِۚ﴿63﴾

    اس وقت ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی دریا پر مارو، تو دریا پھٹ گیا اور ہر ایک طرف یوں ہوگئی کہ گویا بڑا پہاڑ ہے۔
  64. وَ اَزْلَفْنَا ثَمَّ الْاٰخَرِیْنَۚ﴿64﴾

    اور دوسروں کو وہاں ہم نے قریب کردیا۔
  65. وَ اَنْجَیْنَا مُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۚ﴿65﴾

    موسیٰ اور ان کے ساتھ والوں کو بچا لیا۔
  66. ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَؕ﴿66﴾

    پھر دوسروں (فرعونیوں) کو ڈبو دیا۔
  67. اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿67﴾

    بیشک اس (واقعے) میں نشانی ہے لیکن یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں۔
  68. وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ع﴿68﴾

    اور تمہارا رب تو غالب اور مہربان ہے۔
  69. وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ اِبْرٰهِیْمَۘ﴿69﴾

    تو ان کو ابراہیم کا حال پڑھ کر سنا دو۔
  70. اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا تَعْبُدُوْنَ﴿70﴾

    جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو ؟۔
  71. قَالُوْا نَعْبُدُ اَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِیْنَ﴿71﴾

    وہ بولے کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور ان کی پوجا پر قائم ہیں۔
  72. قَالَ هَلْ یَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَۙ﴿72﴾

    ابراہیم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری آواز سنتے ہیں ؟۔
  73. اَوْ یَنْفَعُوْنَكُمْ اَوْ یَضُرُّوْنَ﴿73﴾

    یا تمہیں کوئی فائدہ دے سکتے ہیں یا نقصان پہنچا سکتے ہیں ؟۔
  74. قَالُوْا بَلْ وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ یَفْعَلُوْنَ﴿74﴾

    انہوں نے کہا ”نہیں بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔
  75. قَالَ اَفَرَءَیْتُمْ مَّا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ﴿75﴾

    ابراہیم نے کہا کیا تم نے دیکھا کہ جن کو تم پوجتے رہے ہو۔
  76. اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمُ الْاَقْدَمُوْنَ٘ۖ﴿76﴾

    تم بھی اور تمہارے اگلے باپ دادا بھی۔
  77. فَاِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّیْۤ اِلَّا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَۙ﴿77﴾

    وہ میرے دشمن ہیں مگر اللہ رب العلمین میرا دوست ہے۔
  78. الَّذِیْ خَلَقَنِیْ فَهُوَ یَهْدِیْنِۙ﴿78﴾

    جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی مجھے رستہ دکھاتا ہے۔
  79. وَ الَّذِیْ هُوَ یُطْعِمُنِیْ وَ یَسْقِیْنِۙ﴿79﴾

    اور وہ جو مجھے کھلاتا پلاتا ہے
  80. وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِ۪ۙ﴿80﴾

    اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو مجھے شفا دیتا ہے۔
  81. وَ الَّذِیْ یُمِیْتُنِیْ ثُمَّ یُحْیِیْنِۙ﴿81﴾

    اور وہ جو مجھے مارے گا پھر زندہ کرے گا
  82. وَ الَّذِیْۤ اَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لِیْ خَطِیْٓئَتِیْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ﴿82﴾

    اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میرے گناہ بخش دے گا۔
  83. رَبِّ هَبْ لِیْ حُكْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَۙ﴿83﴾

    اے رب ! مجھے حکمت (دانش) سکھا اور نیکوکاروں میں شامل فرما۔
  84. وَ اجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ﴿84﴾

    اور پچھلے لوگوں میں میرا ذکر نیک جاری رکھ۔
  85. وَ اجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیْمِۙ﴿85﴾

    اور مجھے نعمتوں کی بہشت کے وارثوں میں کر۔
  86. وَ اغْفِرْ لِاَبِیْۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّیْنَۙ﴿86﴾

    اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے۔
  87. وَ لَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَۙ﴿87﴾

    اور جس دن لوگ اٹھا کھڑے کیے جائیں گے مجھے رسوا نہ کرنا۔
  88. یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَۙ﴿88﴾

    جس دن مال کچھ فائدہ دے سکے گا اور نہ بیٹے۔
  89. اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍؕ﴿89﴾

    ہاں جو اللہ کے پاس پاک دل لے کر آیا وہ بچ جائے گا۔
  90. وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَۙ﴿90﴾

    اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی۔
  91. وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِلْغٰوِیْنَۙ﴿91﴾

    اور دوزخ گمراہوں کے سامنے لائی جائے گی۔
  92. وَ قِیْلَ لَهُمْ اَیْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ﴿92﴾

    اور ان سے کہا جائے گا جن کو تم پوجتے تھے وہ کہاں ہیں ؟
  93. مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ هَلْ یَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ یَنْتَصِرُوْنَؕ﴿93﴾

    جن کو اللہ کے سوا پوجتے تھے کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود بدلہ لے سکتے ہیں ؟
  94. فَكُبْكِبُوْا فِیْهَا هُمْ وَ الْغَاوٗنَۙ﴿94﴾

    تو وہ اور گمراہ (یعنی بت اور بت پرست) اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دیے جائیں گے۔
  95. وَ جُنُوْدُ اِبْلِیْسَ اَجْمَعُوْنَؕ﴿95﴾

    اور شیطان کے لشکر سب کے سب جہنم میں داخل کیے جائیں گے۔
  96. قَالُوْا وَ هُمْ فِیْهَا یَخْتَصِمُوْنَۙ﴿96﴾

    وہاں وہ آپس میں جھگڑیں گے اور کہیں گے۔
  97. تَاللّٰهِ اِنْ كُنَّا لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ﴿97﴾

    کہ اللہ کی قسم ہم توصریح گمراہی میں تھے۔
  98. اِذْ نُسَوِّیْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿98﴾

    جب کہ تمہیں رب العلمین کے برابر ٹھہراتے تھے۔
  99. وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ﴿99﴾

    اور ہم کو ان گنہگاروں ہی نے گمراہ کیا تھا۔
  100. فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِیْنَۙ﴿100﴾

    تو آج نہ کوئی ہمارا سفارش کرنے والا ہے۔
  101. وَ لَا صَدِیْقٍ حَمِیْمٍ﴿101﴾

    اور نہ گرم جوش دوست۔
  102. فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿102﴾

    کاش ہمیں دنیا میں پھرجانا ہو تو ہم مومنوں میں سے ہوجائیں۔
  103. اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿103﴾

    بیشک اس میں نشانی ہے مگر ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں۔
  104. وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ع﴿104﴾

    اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے
  105. كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ﴿105﴾

    قوم نوح نے بھی رسولوں کو جھٹلایا۔
  106. اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ﴿106﴾

    جب ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں۔
  107. اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ﴿107﴾

    میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں۔
  108. فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ﴿108﴾

    تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
  109. وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۚ﴿109﴾

    اور میں اس کام کا تم سے صلہ نہیں مانگتا میرا صلہ تو اللہ رب العلمین کے پاس ہے۔
  110. فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِؕ﴿110﴾

    تو اللہ سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو۔
  111. قَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لَكَ وَ اتَّبَعَكَ الْاَرْذَلُوْنَؕ﴿111﴾

    وہ بولے کہ کیا ہم تم کو مان لیں اور تمہارے پیرو تو رذیل لوگ ہوئے ہیں۔
  112. قَالَ وَ مَا عِلْمِیْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَۚ﴿112﴾

    نوح نے کہا کہ مجھے کیا معلوم کہ وہ کیا کرتے ہیں۔
  113. اِنْ حِسَابُهُمْ اِلَّا عَلٰى رَبِّیْ لَوْ تَشْعُرُوْنَۚ﴿113﴾

    ان کا حساب اعمال میرے رب کے ذمہ ہے کاش تم سمجھو۔
  114. وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِیْنَۚ﴿114﴾

    اور میں مومنوں کو نکال دینے والا نہیں ہوں۔
  115. اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌؕ﴿115﴾

    میں تو صرف کھول کھول کر ڈرانے والا ہوں۔
  116. قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِیْنَؕ﴿116﴾

    انہوں نے کہا کہ ”نوح اگر تم باز نہ آئے تو سنگسار کردیے جاؤ گے۔
  117. قَالَ رَبِّ اِنَّ قَوْمِیْ كَذَّبُوْنِۚۖ﴿117﴾

    نوح نے کہا 1 اے میرے رب میری قوم نے تو مجھے جھٹلا دیا ہے۔
  118. فَافْتَحْ بَیْنِیْ وَ بَیْنَهُمْ فَتْحًا وَّ نَجِّنِیْ وَ مَنْ مَّعِیَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿118﴾

    سو تو میرے اور ان کے درمیان ایک کھلا فیصلہ کر دے۔ مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں انہیں بچا لے۔
  119. فَاَنْجَیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۚ﴿119﴾

    پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ بھری ہوئی کشتی میں سوار تھے ان کو بچا لیا
  120. ثُمَّ اَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبٰقِیْنَؕ﴿120﴾

    پھر اس کے بعد باقی لوگوں کو ڈبو دیا۔
  121. اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿121﴾

    بیشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
  122. وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ع﴿122﴾

    اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے
  123. كَذَّبَتْ عَادُ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ﴿123﴾

    عاد نے بھی رسولوں کو جھٹلایا۔
  124. اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ﴿124﴾

    جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ؟
  125. اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ﴿125﴾

    میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں۔
  126. فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ﴿126﴾

    تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہنا مانو۔
  127. وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ﴿127﴾

    اور میں اس پر تم سے کوئی بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ رب العلمین کے ذمہ ہے
  128. اَتَبْنُوْنَ بِكُلِّ رِیْعٍ اٰیَةً تَعْبَثُوْنَ﴿128﴾

    بھلا تم ہر اونچی جگہ پر عبث نشان تعمیر کرتے ہو
  129. وَ تَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُوْنَۚ﴿129﴾

    اور محل بناتے ہو شاید تم ہمیشہ رہو گے
  130. وَ اِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَۚ﴿130﴾

    اور جب کسی کو پکڑتے ہو تو ظالمانہ پکڑتے ہو
  131. فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ﴿131﴾

    تو اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
  132. وَ اتَّقُوا الَّذِیْۤ اَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُوْنَۚ﴿132﴾

    اور اس سے جس نے تم کو ان چیزوں سے مدد دی جن کو تم جانتے ہو ڈرو
  133. اَمَدَّكُمْ بِاَنْعَامٍ وَّ بَنِیْنَۚۙ﴿133﴾

    اس نے تمہیں مویشیوں اور بیٹوں سے مدد دی۔
  134. وَ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚ﴿134﴾

    ) اور باغوں اور چشموں سے
  135. اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍؕ﴿135﴾

    مجھے تمہارے بارے میں بڑے سخت دن کے عذاب کا خوف ہے
  136. قَالُوْا سَوَآءٌ عَلَیْنَاۤ اَوَ عَظْتَ اَمْ لَمْ تَكُنْ مِّنَ الْوٰعِظِیْنَۙ﴿136﴾

    وہ بولے کہ ہمیں نصیحت کرو یا نہ کرو ہمارے لیے یکساں ہے۔
  137. اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿137﴾

    یہ تو اگلوں ہی کے طریقے ہیں
  138. وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَۚ﴿138﴾

    اور ہم پر کوئی عذاب نہیں آئے گا۔
  139. فَكَذَّبُوْهُ فَاَهْلَكْنٰهُمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿139﴾

    تو انہوں نے اس (ھود) کو جھٹلایا سو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا بیشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
  140. وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ع﴿140﴾

    اور بیشک تمہارا رب تو غالب اور مہربان ہے۔
  141. كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِیْنَۚۖ﴿141﴾

    اور قوم ثمود نے بھی رسولوں کو جھٹلایا۔
  142. اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ﴿142﴾

    جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا ”تم ڈرتے کیوں نہیں ؟۔
  143. اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ﴿143﴾

    میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
  144. فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ﴿144﴾

    تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
  145. وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ﴿145﴾

    اور میں اس کا تم سے بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ اللہ رب العلمین کے ذمے ہے۔
  146. اَتُتْرَكُوْنَ فِیْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِیْنَۙ﴿146﴾

    کیا جو چیزیں تمہیں یہاں میسر ہیں ان میں تم بےخوف چھوڑ دیے جاؤ گے
  147. فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ﴿147﴾

    باغات اور چشموں میں۔
  148. وَّ زُرُوْعٍ وَّ نَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِیْمٌۚ﴿148﴾

    کھیتیاں اور کھجوریں جن کے خوشے لطیف اور نازک ہوتے ہیں۔
  149. وَ تَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا فٰرِهِیْنَۚ﴿149﴾

    اور تکلف خوشی سے فخر سے پہاڑوں میں تراش تراش کر گھر بناتے ہو۔
  150. فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ﴿150﴾

    تو اللہ سے ڈرو اور میرے کہے پر چلو۔
  151. وَ لَا تُطِیْعُوْۤا اَمْرَ الْمُسْرِفِیْنَۙ﴿151﴾

    اور حد سے بڑھنے والوں کی بات نہ مانو۔
  152. الَّذِیْنَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ﴿152﴾

    جو ملک میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے۔
  153. قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۚ﴿153﴾

    وہ کہنے لگے کہ تم جادو زدہ ہو۔
  154. مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۖۚ فَاْتِ بِاٰیَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ﴿154﴾

    تم تو صرف ہماری طرح کے آدمی ہو اگر سچے ہو تو کوئی نشانی پیش کرو۔
  155. قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّ لَكُمْ شِرْبُ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۚ﴿155﴾

    صالح نے کہا دیکھو ! یہ اونٹنی ہے ایک دن اس کے پانی پینے کی باری ہے اور ایک دن تمہاری باری۔
  156. وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابُ یَوْمٍ عَظِیْمٍ﴿156﴾

    اس کو کوئی تکلیف نہ دینا نہیں تو تم کو سخت عذاب آپکڑے گا۔
  157. فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِیْنَۙ﴿157﴾

    تو انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر نادم ہوئے۔
  158. فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿158﴾

    سو ان کو عذاب نے آپکڑا بیشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانیوالے نہیں تھے
  159. وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ع﴿159﴾

    بیشک تمہارا پروردگار غالب اور مہربان ہے۔
  160. كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ﴿160﴾

    اور قوم لوط نے بھی رسولوں کو جھٹلایا۔
  161. اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ لُوْطٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ﴿161﴾

    جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کہ تم کیوں نہیں ڈرتے ؟
  162. اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ﴿162﴾

    میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں۔
  163. فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ﴿163﴾

    تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
  164. وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ﴿164﴾

    اور میں تم سے اس کام کا بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ اللہ رب العلمین کے ذمے ہے۔
  165. اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِیْنَۙ﴿165﴾

    کیا تم اہل عالم میں سے لڑکوں پر مائل ہوتے ہو۔
  166. وَ تَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ عٰدُوْنَ﴿166﴾

    اور تمہارے رب نے تمہارے لیے تمہاری بیویاں پیدا کی ہیں ان کو چھوڑ دیتے ہو ‘ حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو۔
  167. قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ﴿167﴾

    وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آئے تو شہر سے نکال دیے جاؤ گے۔
  168. قَالَ اِنِّیْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِیْنَؕ﴿168﴾

    لوط نے کہا کہ میں تمہارے کام سے سخت بیزار ہوں۔
  169. رَبِّ نَجِّنِیْ وَ اَهْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ﴿169﴾

    اے میرے رب مجھ کو اور میرے گھر والوں کو ان کے کاموں کے وبال سے نجات دے۔
  170. فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ﴿170﴾

    سو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو نجات دی۔
  171. اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَۚ﴿171﴾

    مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی۔
  172. ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَۚ﴿172﴾

    پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا۔
  173. وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ﴿173﴾

    اور ان پر مینہ برسایا سو جو مینہ ان لوگوں پر برسایا جو ڈرائے گئے تھے وہ برا تھا۔
  174. اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿174﴾

    بیشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے۔
  175. وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ع﴿175﴾

    اور بیشک تمہارا رب تو غالب اور مہربان ہے۔
  176. كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْئَیْكَةِ الْمُرْسَلِیْنَۚۖ﴿176﴾

    اور بن کے رہنے والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا۔
  177. اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ﴿177﴾

    جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں ؟۔
  178. اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ﴿178﴾

    میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں۔
  179. فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ﴿179﴾

    تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
  180. وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ﴿180﴾

    اور میں اس کام کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ تو اللہ رب العلمین کے ذمہ ہے۔
  181. اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ لَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِیْنَۚ﴿181﴾

    دیکھوپیمانہ پورا بھرا کرو اور نقصان نہ کیا کرو۔
  182. وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِۚ﴿182﴾

    اور ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو۔
  183. وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَۚ﴿183﴾

    اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور ملک میں فساد نہ کرتے پھرو۔
  184. وَ اتَّقُوا الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الْجِبِلَّةَ الْاَوَّلِیْنَؕ﴿184﴾

    اور اس سے ڈرو جس نے تمہیں اور پہلی خلقت کو پیدا کیا
  185. قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۙ﴿185﴾

    وہ کہنے لگے کہ تم جادو زدہ ہو۔
  186. وَ مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۚ﴿186﴾

    تم اور کچھ نہیں ہم ہی جیسے آدمی ہو اور ہمارا خیال ہے کہ تم جھوٹے ہو
  187. فَاَسْقِطْ عَلَیْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَؕ﴿187﴾

    اگر سچے ہو تو آسمان سے ہم پر ایک ٹکڑا لا گرائو۔
  188. قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ﴿188﴾

    شعیب نے کہا کہ جو کام تم کرتے ہو میرا رب اس سے خوب واقف ہے۔
  189. فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّةِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ﴿189﴾

    تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا پس سائبان کے عذاب نے ان کو آپکڑا بیشک وہ بڑے سخت دن کا عذاب تھا
  190. اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿190﴾

    اس میں یقینا نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے۔
  191. وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ع﴿191﴾

    اور بیشک تمہارا رب تو غالب اور مہربان ہے
  192. وَ اِنَّهٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ﴿192﴾

    اور یہ قرآن اللہ رب العلمین کا اتارا ہوا ہے۔
  193. نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُۙ﴿193﴾

    اس کو امانت دار فرشتہ لے کر اترا ہے۔
  194. عَلٰى قَلْبِكَ لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ﴿194﴾

    اس نے تمہارے دل پر القا کیا ہے تاکہ آپ لوگوں کو نصیحت کرتے رہیں۔
  195. بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍؕ﴿195﴾

    اور فصیح عربی زبان میں کیا ہے۔
  196. وَ اِنَّهٗ لَفِیْ زُبُرِ الْاَوَّلِیْنَ﴿196﴾

    اور اس کی خبر پہلے (پیغمبروں) کی کتابوں میں لکھی ہوئی ہے۔
  197. اَوَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ اٰیَةً اَنْ یَّعْلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ﴿197﴾

    کیا ان کے لیے یہ سند نہیں ہے کہ علمائے بنی اسرائیل اس بات کو جانتے ہیں۔
  198. وَ لَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَمِیْنَۙ﴿198﴾

    اور اگر ہم اس کو کسی غیر اہل زبان پر اتارتے۔
  199. فَقَرَاَهٗ عَلَیْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُؤْمِنِیْنَؕ﴿199﴾

    اور وہ اسے ان لوگوں کو پڑھ کر سناتا تو یہ اسے کبھی نہ مانتے۔
  200. كَذٰلِكَ سَلَكْنٰهُ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَؕ﴿200﴾

    اسی طرح ہم نے (انکار کو) گنہگاروں کے دلوں میں داخل کردیا۔
  201. لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَۙ﴿201﴾

    وہ جب تک درد دینے والا عذاب نہ دیکھ لیں گے اس کو نہیں مانیں گے۔
  202. فَیَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ﴿202﴾

    وہ ان پر ناگہاں آواقع ہوگا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی۔
  203. فَیَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَؕ﴿203﴾

    اس وقت کہیں گے کیا ہمیں مہلت ملے گی ؟
  204. اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ﴿204﴾

    تو کیا یہ ہمارے عذاب کو جلدی طلب کر رہے ہیں۔
  205. اَفَرَءَیْتَ اِنْ مَّتَّعْنٰهُمْ سِنِیْنَۙ﴿205﴾

    بھلا دیکھو تو اگر ہم ان کو برسوں فائدے دیتے رہیں۔
  206. ثُمَّ جَآءَهُمْ مَّا كَانُوْا یُوْعَدُوْنَۙ﴿206﴾

    پھر ان پر وہ عذاب آواقع ہو جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔
  207. مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یُمَتَّعُوْنَؕ﴿207﴾

    تو جو فائدے یہ اٹھاتے رہے ان کے کس کام آئیں گے۔
  208. وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَ٥ۗۛۖ﴿208﴾

    اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر اس کے لیے ڈرانے والا پہلے بھیج دیتے تھے۔
  209. ذِكْرٰى١ۛ۫ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ﴿209﴾

    تاکہ نصیحت کردیں اور ہم ظالم نہیں ہیں
  210. وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّیٰطِیْنُ﴿210﴾

    اور اس قرآن کو شیطان لے کر نازل نہیں ہوئے
  211. وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهُمْ وَ مَا یَسْتَطِیْعُوْنَؕ﴿211﴾

    یہ کام نہ ان کو سزا وار ہے اور نہ وہ اس کی طاقت رکھتے ہیں
  212. اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَؕ﴿212﴾

    وہ آسمانی باتیں سننے کے مقامات سے الگ کردیے گئے ہیں۔
  213. فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَۚ﴿213﴾

    تو اللہ کے سوا کسی اور معبود کو مت پکارنا ورنہ تم کو عذاب دیا جائے گا
  214. وَ اَنْذِرْ عَشِیْرَتَكَ الْاَقْرَبِیْنَۙ﴿214﴾

    اور اپنے قریب کے رشتہ داروں کو ڈر سنا دو۔
  215. وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ﴿215﴾

    اور جو مومن تمہارے پیرو ہوگئے ہیں ان سے بتواضع پیش آئو
  216. فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَۚ﴿216﴾

    پھر اگر لوگ تمہاری نافرمانی کریں تو کہہ دو کہ میں تمہارے اعمال سے بےتعلق ہوں
  217. وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ﴿217﴾

    اور اللہ غالب اور مہربان پر بھروسہ رکھو۔
  218. الَّذِیْ یَرٰىكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ﴿218﴾

    جب آپ قیام کرتے ہیں تو وہ آپ کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔
  219. وَ تَقَلُّبَكَ فِی السّٰجِدِیْنَ﴿219﴾

    اور سجدہ کرنیوالوں کے درمیان بھی آپ کے پھرنے کو بھی۔
  220. اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴿220﴾

    بیشک وہ سننے والا اور جاننے والا ہے
  221. هَلْ اُنَبِّئُكُمْ عَلٰى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّیٰطِیْنُؕ﴿221﴾

    اچھا میں تم کو بتائوں کہ شیطان کس پر اترتے ہیں ؟
  222. تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِیْمٍۙ﴿222﴾

    ہر جھوٹے گنہگار پر اترتے ہیں
  223. یُّلْقُوْنَ السَّمْعَ وَ اَكْثَرُهُمْ كٰذِبُوْنَؕ﴿223﴾

    جو سنی ہوئی بات اس کے کان میں ڈال دیتے ہیں اور وہ اکثر جھوٹے ہیں
  224. وَ الشُّعَرَآءُ یَتَّبِعُهُمُ الْغَاوٗنَؕ﴿224﴾

    اور شاعروں کی پیروی گمراہ لوگ کیا کرتے ہیں۔
  225. اَلَمْ تَرَ اَنَّهُمْ فِیْ كُلِّ وَادٍ یَّهِیْمُوْنَۙ﴿225﴾

    کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی میں سرمارتے پھرتے ہیں ؟
  226. وَ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ مَا لَا یَفْعَلُوْنَۙ﴿226﴾

    اور کہتے وہ ہیں جو کرتے نہیں
  227. اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ ذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ انْتَصَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا١ؕ وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَیَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَ۠ع﴿227﴾

    مگر جو لوگ ایمان لائے، نیک کام کیے، اللہ کو بہت یاد کرتے رہے، اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد انتقام لیا اور ظالم عنقریب جان لیں گے کہ کون سی جگہ لوٹ کر جاتے ہیں