73. Al-Muzzammilالمزمل

The Enshrouded One · Meccan · 20 ayahs · 2 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. یٰۤاَیُّهَا الْمُزَّمِّلُۙ﴿1﴾

    اے کپڑوں میں لپٹنے والے
  2. قُمِ الَّیْلَ اِلَّا قَلِیْلًاۙ﴿2﴾

    رات کو (نماز میں) کھڑے رہا کیجئے۔
  3. نِّصْفَهٗۤ اَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِیْلًاۙ﴿3﴾

    مگر ہاں تھوڑی رات یعنی آدھی رات یا اس سے کچھ کم رکھیے
  4. اَوْ زِدْ عَلَیْهِ وَ رَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیْلًاؕ﴿4﴾

    یا اس سے کچھ بڑھا دیجئے اور قرآن خوب صاف صاف پڑھئے۔
  5. اِنَّا سَنُلْقِیْ عَلَیْكَ قَوْلًا ثَقِیْلًا﴿5﴾

    ہم آپ پر عنقریب ایک بھاری کلام ڈالنے کو ہیں۔
  6. اِنَّ نَاشِئَةَ الَّیْلِ هِیَ اَشَدُّ وَطْاً وَّ اَقْوَمُ قِیْلًاؕ﴿6﴾

    بیشک رات کے وقت اٹھنے میں (دل و زبان کا) خوب میل رہتا ہے اور بات خوب ٹھیک نکلتی ہے۔
  7. اِنَّ لَكَ فِی النَّهَارِ سَبْحًا طَوِیْلًاؕ﴿7﴾

    بیشک آپ کے لئے دن میں بہت مشغولی ہے۔
  8. وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَ تَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًاؕ﴿8﴾

    اور آپ اپنے پروردگار کے نام کو یاد کرتے رہئے اور سب سے ٹوٹ کر اسی کی طرف متوجہ رہئے۔
  9. رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِیْلًا﴿9﴾

    وہ پروردگار ہے مشرق ومغرب کا کوئی معبود اس کے سوا نہیں اسی کو (اپنا) چارہ ساز بنائے رکھئے۔
  10. وَ اصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ اهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِیْلًا﴿10﴾

    اور ان باتوں پر صبر کئے رہئے جو یہ لوگ کہتے ہیں اور ان سے خوبصورتی کے ساتھ الگ ہوجائیے۔
  11. وَ ذَرْنِیْ وَ الْمُكَذِّبِیْنَ اُولِی النَّعْمَةِ وَ مَهِّلْهُمْ قَلِیْلًا﴿11﴾

    اور مجھے اور ان صاحب نعمت اہل تکذیب کو چھوڑے رہئے اور ان لوگوں کو تھوڑی مہلت اور دیتے رہئے۔
  12. اِنَّ لَدَیْنَاۤ اَنْكَالًا وَّ جَحِیْمًاۙ﴿12﴾

    ہمارے ہاں تو بیڑیاں ہی ہیں اور دوزخ ہے
  13. وَّ طَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّ عَذَابًا اَلِیْمًاۗ﴿13﴾

    اور گلے میں پھنس جانے والی غذا ہے اور عذاب دردناک ہے
  14. یَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ وَ كَانَتِ الْجِبَالُ كَثِیْبًا مَّهِیْلًا﴿14﴾

    ) یہ اس روز) جس روز کہ ہلنے لگیں گے زمین اور پہاڑ اور پہاڑ ریگ رواں ہوجائیں گے۔
  15. اِنَّاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ رَسُوْلًا١ۙ۬ شَاهِدًا عَلَیْكُمْ كَمَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ رَسُوْلًاؕ﴿15﴾

    بیشک ہم نے تمہارے پاس ایک رسول بھیجا ہے تم پر گواہ بنا کر جس طرح ہم نے فرعون کے پاس ایک رسول بھیجا تھا۔
  16. فَعَصٰى فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ فَاَخَذْنٰهُ اَخْذًا وَّبِیْلًا﴿16﴾

    تو فرعون نے اپنے رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے ان کو خوب سخت پکڑ میں لیا۔
  17. فَكَیْفَ تَتَّقُوْنَ اِنْ كَفَرْتُمْ یَوْمًا یَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِیْبَاۗۖ﴿17﴾

    سو تم اس دن (کی مصیبت) سے کیسے بچو گے جو بچوں کو بوڑھا کردے گا
  18. اِ۟لسَّمَآءُ مُنْفَطِرٌۢ بِهٖ١ؕ كَانَ وَعْدُهٗ مَفْعُوْلًا﴿18﴾

    (اور) جس سے آسمان پھٹ جائے گا بیشک (اللہ کا) وعدہ ضرور پورا ہو کر رہے گا۔
  19. اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا۠ع﴿19﴾

    یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے سو جس کا جی چاہے اپنے پروردگار کی طرف کا راستہ اختیار کرلے۔
  20. اِنَّ رَبَّكَ یَعْلَمُ اَنَّكَ تَقُوْمُ اَدْنٰى مِنْ ثُلُثَیِ الَّیْلِ وَ نِصْفَهٗ وَ ثُلُثَهٗ وَ طَآئِفَةٌ مِّنَ الَّذِیْنَ مَعَكَ١ؕ وَ اللّٰهُ یُقَدِّرُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ١ؕ عَلِمَ اَنْ لَّنْ تُحْصُوْهُ فَتَابَ عَلَیْكُمْ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ١ؕ عَلِمَ اَنْ سَیَكُوْنُ مِنْكُمْ مَّرْضٰى١ۙ وَ اٰخَرُوْنَ یَضْرِبُوْنَ فِی الْاَرْضِ یَبْتَغُوْنَ مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ١ۙ وَ اٰخَرُوْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۖ٘ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنْهُ١ۙ وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا١ؕ وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرًا وَّ اَعْظَمَ اَجْرًا١ؕ وَ اسْتَغْفِرُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ع﴿20﴾

    آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ والوں میں سے کچھ لوگ رات کی دو تہائی اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات کھڑے رہتے ہیں اور رات اور دن پورا اندازہ اللہ ہی کرسکتا ہے۔ اسے معلوم ہے کہ تم لوگ اسے پورے احاطہ میں نہیں لاسکتے سو اس نے تمہارے حال پر توجہ کی سو تم لوگ جتنا قرآن آسانی سے پڑھا جاسکے پڑھ لیا کرو۔ اسے یہ بھی معلوم ہے کہ تم میں سے بعض آدمی بیمان ہوں گے اور بعض سفر کریں گے ملک میں اللہ کی روزی کی تلاش میں اور بغض اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے سو تم لوگ جتنا قرآن آسانی سے پڑھا جاسکے پڑھ لیا کرو۔ اور نماز کی پابندی رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور اللہ کو اچھی طرح قرض دو۔ اور جو بھی نیک عمل اپنے لئے آگے بھیج دو گے اس کو اللہ کے پاس پہنچ کر اس سے اچھا اور اجر میں بڑھا ہوا پاؤ گے اور اللہ سے مغفرت طلب کرتے رہو بیشک اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے۔۔