67. Al-Mulkالملك
The Sovereignty · Meccan · 30 ayahs · 2 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُ١٘ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرُۙ﴿1﴾
بڑا عالی شان ہے وہ (اللہ) جس کے ہاتھ میں (ساری) حکومت ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔اِ۟لَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفُوْرُۙ﴿2﴾
وہ وہی ہے جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ عمل میں کون بہتر ہے۔ اور وہ بڑا زبردست ہے بڑا مغفرت والا ہے۔الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا١ؕ مَا تَرٰى فِیْ خَلْقِ الرَّحْمٰنِ مِنْ تَفٰوُتٍ١ؕ فَارْجِعِ الْبَصَرَ١ۙ هَلْ تَرٰى مِنْ فُطُوْرٍ﴿3﴾
جس نے سات آسمان تہ بہ تہ پیدا کردیئے تو (خدائے) رحمن کی صنعت میں کوئی فتور نہ دیکھے گا سو تو پھر نگاہ ڈال کر دیکھ لے کہیں تجھ کو کوئی خلل نظر آتا ہے ؟ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَیْنِ یَنْقَلِبْ اِلَیْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَّ هُوَ حَسِیْرٌ﴿4﴾
پھر بار بار نگاہ ڈال کر دیکھ نگاہ (ہی آخر) ذلیل درماندہ ہو کر تیری طرف لوٹ آئے گی۔وَ لَقَدْ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ وَ جَعَلْنٰهَا رُجُوْمًا لِّلشَّیٰطِیْنِ وَ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِیْرِ﴿5﴾
ہم نے بیشک قریب کے آسمان کو چراغوں سے آراستہ کر رکھا ہے اور ہم نے ان کو شیطانوں کے مارنے کا ذریعہ بھی بنایا ہے اور ہم نے ان کے لئے دوزخ کا عذاب بھی تیار کر رکھا ہے۔وَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ﴿6﴾
اور جو لوگ اپنے پروردگار سے کفر کرتے ہیں ان کے لئے دوزخ کا عذاب ہے اور وہ (بہت ہی) بڑا ٹھکانا ہےاِذَاۤ اُلْقُوْا فِیْهَا سَمِعُوْا لَهَا شَهِیْقًا وَّ هِیَ تَفُوْرُۙ﴿7﴾
اس میں جب یہ لوگ ڈالے جائیں گے تو اس کی (بڑی) زور کی گرج سنیں گے اور وہ اس طرح جوش ماررہی ہوگیتَكَادُ تَمَیَّزُ مِنَ الْغَیْظِ١ؕ كُلَّمَاۤ اُلْقِیَ فِیْهَا فَوْجٌ سَاَلَهُمْ خَزَنَتُهَاۤ اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَذِیْرٌ﴿8﴾
کہ گویا ابھی غصہ سے پھٹنے کو ہے جب جب اس کے اندر کوئی گروہ (کافروں کا) ڈالا جائے گا تو اس کے محافظ ان لوگوں سے پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا۔قَالُوْا بَلٰى قَدْ جَآءَنَا نَذِیْرٌ١ۙ۬ فَكَذَّبْنَا وَ قُلْنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ١ۖۚ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ كَبِیْرٍ﴿9﴾
وہ کہیں گے کیوں نہیں ضرور ہمارے پاس ڈرانے والا آیا تھا لیکن ہم نے اس کو جھٹلایا اور کہا کہ خداوند نے کچھ بھی نازل نہیں کیا تم خود ہی ایک بڑے خبط میں پڑے ہو۔وَ قَالُوْا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ اَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِیْۤ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِ﴿10﴾
اور (یہ بھی) کہیں گے کہ ہم اگر سن لیتے یا عقل ہی سے کام لیتے تو ہم اہل دوزخ میں سے نہ ہوتے۔فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْۢبِهِمْ١ۚ فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِیْرِ﴿11﴾
غرض اپنے جرم کا اقرار کریں گے سو لعنت ہے اہل دوزخ پراِنَّ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ﴿12﴾
بیشک جو لوگ اپنے پروردگار سے بےدیکھے ڈرتے ہیں ان کی لئے مغفرت اور اجر عظیم ہے۔وَ اَسِرُّوْا قَوْلَكُمْ اَوِ اجْهَرُوْا بِهٖ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿13﴾
اور تم لوگ (خواہ) چھپا کر کہو یا پکار کر کہو وہ دلوں تک کی باتوں سے خوب آگاہ ہےاَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ١ؕ وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ۠ع﴿14﴾
کیا وہی آگا نہ ہوگا جس نے پیدا کیا ہے ؟ وہ تو (بڑا ہی) باریک بین اور (پورا) باخبر ہے۔هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ ذَلُوْلًا فَامْشُوْا فِیْ مَنَاكِبِهَا وَ كُلُوْا مِنْ رِّزْقِهٖ١ؕ وَ اِلَیْهِ النُّشُوْرُ﴿15﴾
وہ وہی ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے مسخر کردیا تو تم اس کے راستوں میں چلو پھر و اور اللہ کی (دی ہوئی) روزی میں سے کھاؤ (پیو) اور اسی کے پاس زندہ ہو کر جانا ہے۔ءَاَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ اَنْ یَّخْسِفَ بِكُمُ الْاَرْضَ فَاِذَا هِیَ تَمُوْرُۙ﴿16﴾
کیا تم اس سے نڈر ہوگئے ہو کہ جو آسمان میں ہے وہ کہیں تم کو زمین میں دھنسا نہ دے اور وہ تھر تھرانے لگے ؟۔اَمْ اَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ اَنْ یُّرْسِلَ عَلَیْكُمْ حَاصِبًا١ؕ فَسَتَعْلَمُوْنَ كَیْفَ نَذِیْرِ﴿17﴾
کیا تم اس سے نڈر ہوگئے ہو کہ جو آسمان میں ہے وہ تمہارے اوپر ہوئے تند بھیج دے ؟ سوعنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ میرا ڈرانا کیسا تھا ؟۔وَ لَقَدْ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ﴿18﴾
اور ان سے پہلے جو لوگ گزرے ہیں انہوں نے بھی تو جھٹلایا تھا سو میرا عذاب کیسا (ان پر واقع) ہوا ؟۔اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ فَوْقَهُمْ صٰٓفّٰتٍ وَّ یَقْبِضْنَ١ؕۘؔ مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا الرَّحْمٰنُ١ؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍۭ بَصِیْرٌ﴿19﴾
کیا ان لوگوں نے اپنے اوپر پرندوں پر نظر نہیں کی کہ پر پھیلائے ہوئے ہیں اور سمیٹ بھی لیتے ہیں انہیں کوئی اور نہیں تھامے رہتا ہے بجز خدائے رحمن کے وہی ہر چیز کو خوب دیکھے بھالے ہوئے ہے۔اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ جُنْدٌ لَّكُمْ یَنْصُرُكُمْ مِّنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ١ؕ اِنِ الْكٰفِرُوْنَ اِلَّا فِیْ غُرُوْرٍۚ﴿20﴾
بھلا (خدائے) رحمن کے سوا وہ کون ہے جو تمہارا لشکر بن کر تمہاری نصرت کرسکے ؟ کافر تو بڑے دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں۔اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ یَرْزُقُكُمْ اِنْ اَمْسَكَ رِزْقَهٗ١ۚ بَلْ لَّجُّوْا فِیْ عُتُوٍّ وَّ نُفُوْرٍ﴿21﴾
بھلاوہ کون ہے جو تمہیں روزی پہنچا سکے اگر اللہ اپنی روزی بند کرلے ؟ اصل یہ ہے کہ یہ لوگ جمے ہی ہوئے سرکشی اور نفرت میں ہیں۔اَفَمَنْ یَّمْشِیْ مُكِبًّا عَلٰى وَجْهِهٖۤ اَهْدٰۤى اَمَّنْ یَّمْشِیْ سَوِیًّا عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿22﴾
سو کیا جو شخص اپنے منہ کے بل گرتا ہوا چل رہا ہو کیا وہ بہتر رہرو ہوگا یا وہ جو سیدھا ایک ہموار سڑک پر چلا جارہا ہو ؟۔قُلْ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَكُمْ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ﴿23﴾
آپ کہہ دیجئے کہ اللہ وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہیں کان اور آنکھیں اور دل دیئے (مگر) تم لوگ بہت ہی کم شکر کرتے ہواقُلْ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ﴿24﴾
آپ کہہ دیجئے کہ اللہ وہی ہے جس نے تمہیں زمین پر پھیلا یا اور تم اس کے پاس اکھٹے کئے جاؤ گے۔وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿25﴾
اور یہ لوگ پوچھتے ہیں کہ یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا اگر تم سچے ہو۔قُلْ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ١۪ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ﴿26﴾
آپ کہہ دیجئے کہ (متعین) علم تو بس اللہ ہی کو ہے اور میں تو بس ایک کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں۔فَلَمَّا رَاَوْهُ زُلْفَةً سِیْٓئَتْ وُجُوْهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ قِیْلَ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَدَّعُوْنَ﴿27﴾
پھر جب وہ اس (قیامت) کو پاس آتا دیکھ لیں گے تو کافروں کے چہرے بگڑجائیں گے اور ان سے کہا جائے گا یہی ہے وہ جسے تم طلب کیا کرتے تھے۔قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَهْلَكَنِیَ اللّٰهُ وَ مَنْ مَّعِیَ اَوْ رَحِمَنَا١ۙ فَمَنْ یُّجِیْرُ الْكٰفِرِیْنَ مِنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ﴿28﴾
آپ کہئے کہ اچھا یہ بتلاؤ اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھ والوں کو ہلاک کردے یا ہم پر رحمت کردے تو کافروں کو عذاب دردناک سے کون بچالے گا ؟۔قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَ عَلَیْهِ تَوَكَّلْنَا١ۚ فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴿29﴾
آپ کہئے وہی خدائے رحمن ہے ہم اس پر ایمان لائے اور اسی پر ہم توکل کرتے ہیں سوعنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کھلی ہوئی گمراہی میں کون ہے۔قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ۠ع﴿30﴾
آپ کہیے کہ اچھایہ بتلاؤ کہ اگر تمہارا پانی نیچے کو غائب ہی ہوجائے تو کون ہے جو تمہارے پاس سوت کا پانی لے آئے ؟۔