75. Al-Qiyaamaالقيامة
The Resurrection · Meccan · 40 ayahs · 2 rukus · مولانا فتح محمد جالندہری
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِۙ﴿1﴾
ہم کو روز قیامت کی قسموَ لَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِؕ﴿2﴾
اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گےاَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗؕ﴿3﴾
کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟بَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤى اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ﴿4﴾
ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیںبَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗۚ﴿5﴾
مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائےیَسْئَلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِؕ﴿6﴾
پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُۙ﴿7﴾
جب آنکھیں چندھیا جائیںوَ خَسَفَ الْقَمَرُۙ﴿8﴾
اور چاند گہنا جائےوَ جُمِعَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُۙ﴿9﴾
اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیںیَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّۚ﴿10﴾
اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟كَلَّا لَا وَزَرَؕ﴿11﴾
بےشک کہیں پناہ نہیںاِلٰى رَبِّكَ یَوْمَئِذِ اِ۟لْمُسْتَقَرُّؕ﴿12﴾
اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہےیُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَؕ﴿13﴾
اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گےبَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰى نَفْسِهٖ بَصِیْرَةٌۙ﴿14﴾
بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہےوَّ لَوْ اَلْقٰى مَعَاذِیْرَهٗؕ﴿15﴾
اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہےلَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖؕ﴿16﴾
اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو جلد یاد کرلواِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَهٗ وَ قُرْاٰنَهٗۚۖ﴿17﴾
اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہےفَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَهٗۚ﴿18﴾
جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کروثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَهٗؕ﴿19﴾
پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہےكَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَۙ﴿20﴾
مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہووَ تَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ﴿21﴾
اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہووُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌۙ﴿22﴾
اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گےاِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌۚ﴿23﴾
اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گےوَ وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌۙ﴿24﴾
اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گےتَظُنُّ اَنْ یُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌؕ﴿25﴾
خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہےكَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَۙ﴿26﴾
دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائےوَ قِیْلَ مَنْ١ٚ رَاقٍۙ﴿27﴾
اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہےوَّ ظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُۙ﴿28﴾
اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہےوَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ﴿29﴾
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائےاِلٰى رَبِّكَ یَوْمَئِذِ اِ۟لْمَسَاقُ٢ؕ۠ع﴿30﴾
اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہےفَلَا صَدَّقَ وَ لَا صَلّٰىۙ﴿31﴾
تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھیوَ لٰكِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىۙ﴿32﴾
بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیاثُمَّ ذَهَبَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ یَتَمَطّٰىؕ﴿33﴾
پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیااَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىۙ﴿34﴾
افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہےثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىؕ﴿35﴾
پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہےاَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًىؕ﴿36﴾
کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰىۙ﴿37﴾
کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ﴿38﴾
پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیافَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىؕ﴿39﴾
پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورتاَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیَِۧ الْمَوْتٰى۠ع﴿40﴾
کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟