95. At-Tinالتين
The Fig · Meccan · 8 ayahs · 1 rukus · ڈاکٹر اسرار احمد
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ التِّیْنِ وَ الزَّیْتُوْنِۙ﴿1﴾
گواہ ہے انجیر اور گواہ ہے زیتون۔وَ طُوْرِ سِیْنِیْنَۙ﴿2﴾
اور گواہ ہے طور سینا۔وَ هٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْنِۙ﴿3﴾
اور گواہ ہے یہ امن والا شہر۔لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘﴿4﴾
ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا۔ثُمَّ رَدَدْنٰهُ اَسْفَلَ سٰفِلِیْنَۙ﴿5﴾
پھر ہم نے لوٹا دیا اس کو پست ترین حالت کی طرف۔اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍؕ﴿6﴾
سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے تو ان کے لیے ایسا اجر ہوگا جس کا سلسلہ کبھی منقطع نہیں ہوگا۔فَمَا یُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّیْنِؕ﴿7﴾
تو اس کے بعد کیا چیز تجھے آمادہ کرتی ہے جزا و سزا کے انکار پر ؟اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ۠ع﴿8﴾
کیا اللہ تمام حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے ؟