93. Ad-Dhuhaaالضحى
The Morning Hours · Meccan · 11 ayahs · 1 rukus · ڈاکٹر اسرار احمد
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الضُّحٰىۙ﴿1﴾
قسم ہے دھوپ چڑھنے کے وقت کی۔وَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰىۙ﴿2﴾
قسم ہے رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ چھا جائے۔مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلٰىؕ﴿3﴾
آپ ﷺ کے رب نے آپ کو رخصت نہیں کیا اور نہ ہی وہ آپ ﷺ سے ناراض ہوا ہے۔وَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰىؕ﴿4﴾
اور یقینا بعد کا وقت آپ کے لیے بہتر ہوگا پہلے سے۔وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىؕ﴿5﴾
اور عنقریب آپ ﷺ کا رب آپ ﷺ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ ﷺ راضی ہوجائیں گے۔اَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰى۪﴿6﴾
کیا اس نے نہیں پایا آپ کو یتیم پھر پناہ دی !وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى۪﴿7﴾
اور آپ ﷺ کو تلاش حقیقت میں سرگرداں پایا تو ہدایت دی !وَ وَجَدَكَ عَآئِلًا فَاَغْنٰىؕ﴿8﴾
اور اس نے آپ ﷺ کو تنگ دست پایا تو غنی کردیا !فَاَمَّا الْیَتِیْمَ فَلَا تَقْهَرْؕ﴿9﴾
تو آپ ﷺ کسی یتیم پر سختی نہ کریں۔وَ اَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْؕ﴿10﴾
اور آپ ﷺ کسی سائل کو نہ جھڑکیں۔وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ۠ع﴿11﴾
اور اپنے رب کی نعمت کا بیان کریں۔