87. Al-A'laaالأعلى
The Most High · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · ڈاکٹر اسرار احمد
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ﴿1﴾
پاکی بیان کرو اپنے رب کے نام کی جو بہت بلند وبالا ہے۔الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى۪ۙ﴿2﴾
جس نے (ہر چیز کو) پیدا کیا پھر تناسب قائم کیا۔وَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰى۪ۙ﴿3﴾
اور جس نے (ہر شے کا) اندازہ مقرر کیا پھر اسے (فطری) ہدایت عطا فرمائی۔وَ الَّذِیْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰى۪ۙ﴿4﴾
اور جس نے (زمین سے) چارہ نکالا۔فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىؕ﴿5﴾
پھر اس کو کردیا سیاہ چورا۔سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤىۙ﴿6﴾
(اے نبی ﷺ !) ہم آپ کو پڑھا دیں گے پھر آپ بھولیں گے نہیں۔اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا یَخْفٰىؕ﴿7﴾
سوائے اس کے کہ جو اللہ چاہے۔وَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰىۚۖ﴿8﴾
اور ہم رفتہ رفتہ پہنچائیں گے آپ کو آسانی تک۔فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰىؕ﴿9﴾
تو آپ ﷺ یاد دہانی کراتے رہیے اگر یاد دہانی فائدہ دے۔سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰىۙ﴿10﴾
وہ نصیحت حاصل کرلے گا جو ڈرتا ہے۔وَ یَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ﴿11﴾
البتہ جو شقی (بدبخت) ہے وہ اس سے پہلوتہی کرے گا۔الَّذِیْ یَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰىۚ﴿12﴾
جو (آخر کار) داخل ہوگا بڑی آگ میں۔ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰىؕ﴿13﴾
پھر نہ اس میں وہ مرے گا نہ زندہ رہے گا۔قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ﴿14﴾
یقینا وہ کامیاب ہوگیا جس نے خود کو پاک کرلیا۔وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ﴿15﴾
اور اس نے اپنے رب کا نام لیا اور نماز پڑھی۔بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا٘ۖ﴿16﴾
بلکہ تم دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰىؕ﴿17﴾
جبکہ آخرت بہتر بھی ہے اور باقی رہنے والی بھی۔اِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ﴿18﴾
یقینا یہی بات اگلے صحیفوں میں بھی۔صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى۠ع﴿19﴾
(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ (e) کے صحیفوں میں۔