81. At-Takwirالتكوير
The Overthrowing · Meccan · 29 ayahs · 1 rukus · ڈاکٹر اسرار احمد
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ۪ۙ﴿1﴾
جب سورج لپیٹ لیاجائے گا۔وَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ۪ۙ﴿2﴾
اور جب ستارے ماند پڑجائیں گے۔وَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ۪ۙ﴿3﴾
اور جب پہاڑ چلادیے جائیں گے۔وَ اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ۪ۙ﴿4﴾
اور جب گابھن اونٹنیاں چھٹی پھریں گی۔وَ اِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ۪ۙ﴿5﴾
اور جب وحشی جانور جمع کردیے جائیں گے۔وَ اِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ۪ۙ﴿6﴾
اور جب سمندر دہکا دیے جائیں گے۔وَ اِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ۪ۙ﴿7﴾
اور جب جانوں کے جوڑ ملائے جائیں گے۔وَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُئِلَتْ۪ۙ﴿8﴾
اور جب زندہ دفن کی گئی لڑکی سے پوچھا جائے گا۔بِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْۚ﴿9﴾
کہ وہ کس گناہ کی پاداش میں قتل کی گئی تھی ؟وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ۪ۙ﴿10﴾
اور جب اعمال نامے کھول دیے جائیں گے۔وَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ۪ۙ﴿11﴾
اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی۔وَ اِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ۪ۙ﴿12﴾
اور جب جہنم دہکائی جائے گی۔وَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ۪ۙ﴿13﴾
اور جب جنت قریب لے آئی جائے گی۔عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْؕ﴿14﴾
(اُس دن) ہر جان جان لے گی کہ اس نے کیا کچھ حاضر کیا ہے۔فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِۙ﴿15﴾
تو نہیں ! میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے چلنے والےالْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ﴿16﴾
اور چھپ جانے والے ستاروں کی۔وَ الَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَۙ﴿17﴾
قسم ہے رات کی جب وہ روانہ ہونے لگے۔وَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ﴿18﴾
اور صبح کی جب وہ سانس لے۔اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۙ﴿19﴾
یقینا یہ (قرآن) ایک بہت باعزت پیغامبر کا قول ہے۔ذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍۙ﴿20﴾
جو (جبرائیل) بہت قوت والا ہے صاحب ِعرش کے نزدیک بلند مرتبہ ہے۔مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیْنٍؕ﴿21﴾
جس کی اطاعت کی جاتی ہے اور وہ امانت دار بھی ہے۔وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍۚ﴿22﴾
اور تمہارے یہ ساتھی (محمد ﷺ کوئی مجنون نہیں ہیں۔وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِۚ﴿23﴾
اور انہوں نے دیکھا ہے اس کو کھلے افق پر۔وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍۚ﴿24﴾
اور وہ غیب کے معاملے میں حریص یا بخیل نہیں ہیں۔وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ﴿25﴾
اور یہ کسی شیطانِ مردود کا قول نہیں ہے۔فَاَیْنَ تَذْهَبُوْنَؕ﴿26﴾
تو تم کدھر چلے جا رہے ہو ؟اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَۙ﴿27﴾
نہیں ہے یہ مگر تمام جہان والوں کے لیے ایک یاد دہانی۔لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّسْتَقِیْمَؕ﴿28﴾
ہر اس شخص کے لیے جو تم میں سے سیدھے راستے پر چلنا چاہے۔وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿29﴾
اور تمہارے چاہے بھی کچھ نہیں ہوسکتا جب تک کہ اللہ نہ چاہے جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔