44. Ad-Dukhaanالدخان
The Smoke · Meccan · 59 ayahs · 3 rukus · ڈاکٹر اسرار احمد
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
حٰمٓۚۛ﴿1﴾
ح م۔وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِۙۛ﴿2﴾
قسم ہے اس روشن کتاب کیاِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَ﴿3﴾
یقینا ہم نے اس کو نازل کیا ہے ایک مبارک رات میں یقینا ہم خبردار کردینے والے ہیںفِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍۙ﴿4﴾
اس رات میں تمام ُ پر حکمت امور کے فیصلے صادر کیے جاتے ہیںاَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا١ؕ اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَۚ﴿5﴾
طے شدہ احکام ہماری طرف سے۔ یقینا ہم ہی ہیں (رسولوں کو) بھیجنے والےرَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُۙ﴿6﴾
رحمت کے طور پر آپ کے رب کی طرف سے۔ یقینا وہی ہے سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والارَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۘ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ﴿7﴾
آسمانوں اور زمین کا رب اور جو کچھ ان کے مابین ہے۔ اگر تم یقین کرنے والے ہولَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ﴿8﴾
اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندہ رکھتا ہے اور وہی مارتا ہے وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے پہلے آباء واجداد کا بھی رب ہےبَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ﴿9﴾
لیکن یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے کھیل رہے ہیںفَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍۙ﴿10﴾
تو آپ انتظار کیجیے اس دن کا جس دن آسمان لائے گا واضح دھواںیَّغْشَى النَّاسَ١ؕ هٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿11﴾
وہ ڈھانپ لے گا لوگوں کو۔ یہ ایک درد ناک عذاب ہوگارَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ﴿12﴾
(اُس وقت لوگ کہیں گے :) اے ہمارے رب ! اس عذاب کو ہم سے دور کر دے ہم ایمان لانے والے ہیںاَنّٰى لَهُمُ الذِّكْرٰى وَ قَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌۙ﴿13﴾
کہاں ہے ان کے لیے یاد دہانی کی استعداد جبکہ آچکا ہے ان کے پاس ایک واضح کردینے والا رسولثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌۘ﴿14﴾
پھر انہوں نے منہ پھیرلیا اس کی طرف سے اور کہا کہ یہ تو سکھایا پڑھایا ہوا مجنون ہےاِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآئِدُوْنَۘ﴿15﴾
ہم دور کردیں گے اس عذاب کو تھوڑی دیر کے لیے تو تم لوٹ کر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کر رہے تھےیَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰى١ۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ﴿16﴾
جس دن ہم پکڑیں گے بڑی پکڑ (اُس دن) یقینا ہم پورا پورا انتقام لیں گےوَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌۙ﴿17﴾
اور ہم نے آزمایا تھا ان سے پہلے قوم فرعون کو بھی اور ان کے پاس بھی ایک بہت معزز رسول آیا تھااَنْ اَدُّوْۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ﴿18﴾
(اس پیغام کے ساتھ) کہ تم اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کر دو۔ یقینا میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوںوَّ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِ١ۚ اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۚ﴿19﴾
اور یہ کہ تم اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس لے کر آیا ہوں ایک واضح سندوَ اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ٘﴿20﴾
اور میں نے پناہ پکڑ لی ہے اپنے اور تمہارے رب کی اس بات سے کہ تم مجھے سنگسار کرووَ اِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِیْ فَاعْتَزِلُوْنِ﴿21﴾
اور اگر تم لوگ میری بات نہیں مانتے ہو تو مجھ سے دوررہوفَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ﴿22﴾
پھر اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم قوم ہےفَاَسْرِ بِعِبَادِیْ لَیْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَۙ﴿23﴾
پس میرے بندوں کو لے کر راتوں رات نکل جائو آگاہ رہو کہ تمہارا پیچھا کیا جائے گاوَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا١ؕ اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ﴿24﴾
اور چھوڑ دینا سمندر کو ساکن یہ ایک لشکر ہیں جو غرق کیے جائیں گےكَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ﴿25﴾
انہوں نے کتنے ہی باغوں اور چشموں کو چھوڑاوَّ زُرُوْعٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍۙ﴿26﴾
اور کھیتیوں اور شاندار رہائش گاہوں کووَّ نَعْمَةٍ كَانُوْا فِیْهَا فٰكِهِیْنَۙ﴿27﴾
اور کیسی کیسی نعمتوں کو جن میں وہ عیش کیا کرتے تھےكَذٰلِكَ١۫ وَ اَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ﴿28﴾
یوں ہی ہوا اور ہم نے وارث بنا دیا ان چیزوں کا دوسرے لوگوں کوفَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ وَ مَا كَانُوْا مُنْظَرِیْنَ۠ع﴿29﴾
تو نہ ان پر آسمان رویا اور نہ زمین اور نہ ہی انہیں کوئی مہلت دی گئیوَ لَقَدْ نَجَّیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِیْنِۙ﴿30﴾
اور ہم نے نجات دے دی بنی اسرائیل کو ذلت آمیز عذاب سےمِنْ فِرْعَوْنَ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِیًا مِّنَ الْمُسْرِفِیْنَ﴿31﴾
یعنی فرعون سے یقینا وہ بڑا ہی سرکش حد سے نکل جانے والوں میں سے تھاوَ لَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰى عِلْمٍ عَلَى الْعٰلَمِیْنَۚ﴿32﴾
اور ہم نے علم رکھنے کے باوجود اُن (بنی اسرائیل) کو اقوامِ عالم پر ترجیح دی تھیوَ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنَ الْاٰیٰتِ مَا فِیْهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِیْنٌ﴿33﴾
اور ہم نے انہیں بہت سی ایسی نشانیاں دیں جن میں بہت واضح آزمائش تھیاِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَیَقُوْلُوْنَۙ﴿34﴾
یہ لوگ تو یہی کہہ رہے ہیںاِنْ هِیَ اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُنْشَرِیْنَ﴿35﴾
کچھ نہیں مگر ہماری یہ پہلی موت ہی ہوگی اور ہم (دوبارہ) اٹھائے جانے والے نہیں ہیںفَاْتُوْا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿36﴾
تو لائو ذرا ہمارے آباء و اَجداد کو اگر تم سچے ہواَهُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ١ۙ وَّ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ اَهْلَكْنٰهُمْ١٘ اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ﴿37﴾
کیا یہ بہتر ہیں یا ُ تبع ّکی قوم اور وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے ؟ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا بیشک وہ سب کے سب مجرم تھےوَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ﴿38﴾
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے مابین ہے محض کھیل کے طور پر تو تخلیق نہیں فرمایامَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿39﴾
اور ہم نے نہیں بنایا ان دونوں کو مگر حق کے ساتھ مگر ان لوگوں کی اکثریت علم نہیں رکھتیاِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿40﴾
یقینا فیصلے کا دن ان سب کا وقت ِمعین ّہےیَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلًى عَنْ مَّوْلًى شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَۙ﴿41﴾
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہیں آسکے گا اور نہ ہی ان کی کوئی مدد کی جائے گیاِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ع﴿42﴾
سوائے اس کے جس پر اللہ رحم فرما دے۔ یقینا وہی ہے زبردست بہت رحم فرمانے والااِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِۙ﴿43﴾
یقینا زقوم کا درختطَعَامُ الْاَثِیْمِ٤ۖۛۚ﴿44﴾
گنہگاروں کا کھانا ہےكَالْمُهْلِ١ۛۚ یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِۙ﴿45﴾
پگھلے ہوئے تانبے کی طرح کھولے گا پیٹوں کے اندركَغَلْیِ الْحَمِیْمِ﴿46﴾
جیسے گرم پانی کھولتا ہےخُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِۗۖ﴿47﴾
(پھر کہا جائے گا :) پکڑو اس کو اور دھکیلتے ہوئے لے جائو اسے عین جہنم کے بیچوں بیچثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِؕ﴿48﴾
پھر انڈیل دو اس کے سر کے اوپر کھولتے ہوئے پانی کا عذابذُقْ١ۙۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ﴿49﴾
اب چکھو ! تم تو بڑے طاقتور بہت معزز تھے نااِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ﴿50﴾
یقینایہی ہے وہ چیز جس کے بارے میں تم شک کرتے تھےاِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍۙ﴿51﴾
(اس کے برعکس) متقین بڑی امن والی جگہ میں ہوں گےفِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚۙ﴿52﴾
باغات اور چشموں میںیَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَۚۙ﴿53﴾
باریک اور موٹے ریشم کا لباس پہنیں گے ایک دوسرے کی طرف رخ کیے ہوئے (بیٹھے ہوں گے)كَذٰلِكَ١۫ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍؕ﴿54﴾
اسی طرح ہوگا اور ہم ان سے بیاہ دیں گے بڑی بڑی آنکھوں والی حوریںیَدْعُوْنَ فِیْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِیْنَۙ﴿55﴾
وہ طلب کریں گے اس میں ہر طرح کے پھل اطمینان کے ساتھلَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰى١ۚ وَ وَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِۙ﴿56﴾
وہ نہیں چکھیں گے اس میں موت سوائے اس پہلی موت کے اور اللہ نے انہیں بچالیا ہے جہنم کے عذاب سےفَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴿57﴾
یہ فضل ہوگا آپ کے رب کی طرف سے۔ یقینا یہ بہت بڑی کامیابی ہےفَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ﴿58﴾
تو (اے نبی ﷺ !) ہم نے اس قرآن کو آسان کردیا ہے آپ کی زبان پر تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریںفَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ۠ع﴿59﴾
تو آپ ﷺ انتظار کیجیے یہ بھی انتظار کر رہے ہیں