15. Al-Hijrالحجر
The Rock · Meccan · 99 ayahs · 6 rukus · ڈاکٹر اسرار احمد
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الٓرٰ١۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ وَ قُرْاٰنٍ مُّبِیْنٍ﴿1﴾
الۗرٰ یہ (اللہ کی) کتاب اور قرآن مبین کی آیات ہیںرُبَمَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَ﴿2﴾
ایک وقت خواہش کریں گے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تھا کہ کاش وہ مسلمان ہوتےذَرْهُمْ یَاْكُلُوْا وَ یَتَمَتَّعُوْا وَ یُلْهِهِمُ الْاَمَلُ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ﴿3﴾
(اے نبی !) چھوڑ دیجیے ان کو یہ کھا پی لیں اور فائدہ اٹھالیں اور (لمبی لمبی) امیدیں ان کو غافل کیے رکھیں تو عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گاوَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا وَ لَهَا كِتَابٌ مَّعْلُوْمٌ﴿4﴾
اور ہم نے کسی بھی بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر اس کے لیے ایک معین نوشتہ تھامَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَ﴿5﴾
کوئی امت نہ تو اپنے وقت معین سے آگے بڑھ سکتی ہے اور نہ پیچھے رہ سکتی ہےوَ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْ نُزِّلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ اِنَّكَ لَمَجْنُوْنٌؕ﴿6﴾
اور انہوں نے کہا کہ اے وہ شخص جس پر (اس کے بقول) یہ ذکر نازل ہوا ہے (ہمارے نزدیک) تم تو یقیناً دیوانے ہولَوْ مَا تَاْتِیْنَا بِالْمَلٰٓئِكَةِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ﴿7﴾
کیوں نہیں لے آتے ہمارے سامنے فرشتوں کو اگر تم سچے ہومَا نُنَزِّلُ الْمَلٰٓئِكَةَ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ مَا كَانُوْۤا اِذًا مُّنْظَرِیْنَ﴿8﴾
ہم نہیں اتارا کرتے فرشتوں کو مگر حق کے ساتھ اور (اگر فرشتے نازل ہوگئے تو) پھر انہیں مہلت نہیں دی جائے گیاِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ﴿9﴾
یقیناً ہم نے ہی یہ ذکر نازل کیا ہے اور بلاشبہ ہم ہی اس کے محافظ ہیںوَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِیْ شِیَعِ الْاَوَّلِیْنَ﴿10﴾
اور (اے نبی !) ہم نے آپ سے پہلے بھی رسول بھیجے تھے پہلی جماعتوں میںوَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ﴿11﴾
اور نہیں آیا ان کے پاس کوئی بھی رسول مگر وہ اس کے ساتھ استہزا ہی کرتے رہےكَذٰلِكَ نَسْلُكُهٗ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَۙ﴿12﴾
اسی طرح ہم اس کو چبھو دیتے تھے مجرموں کے دلوں میںلَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ قَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْاَوَّلِیْنَ﴿13﴾
(تو اے نبی !) یہ لوگ ایمان نہیں لائیں گے اور پہلے لوگوں کی سنت گزر چکی ہےوَ لَوْ فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَابًا مِّنَ السَّمَآءِ فَظَلُّوْا فِیْهِ یَعْرُجُوْنَۙ﴿14﴾
اور اگر ہم ان پر آسمان کا کوئی دروازہ کھول بھی دیتے اور وہ اس پر چڑھنے لگتےلَقَالُوْۤا اِنَّمَا سُكِّرَتْ اَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُوْرُوْنَ۠ع﴿15﴾
تب بھی وہ یہی کہتے کہ ہماری تو نظربندی کردی گئی ہے بلکہ ہم پر تو جادو کردیا گیا ہےوَ لَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ زَیَّنّٰهَا لِلنّٰظِرِیْنَۙ﴿16﴾
اور ہم نے آسمان میں برج بنائے ہیں اور ہم نے اسے (آسمانوں کو اور برجوں کو) مزین کردیا ہے دیکھنے والوں کے لیےوَ حَفِظْنٰهَا مِنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ﴿17﴾
اور ہم نے حفاظت کی ہے اس کی ہر شیطان مردود سےاِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ مُّبِیْنٌ﴿18﴾
ماسوائے اس کے کہ جو کوئی چوری چھپے سننا چاہے تو اس کا پیچھا کرتا ہے ایک انگارہ چمکتا ہواوَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ شَیْءٍ مَّوْزُوْنٍ﴿19﴾
اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا اور اس میں ہم نے لنگر ڈال دیے اور اس میں اگا دی ہم نے ہر شے ٹھیک اندازے کے مطابقوَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ وَ مَنْ لَّسْتُمْ لَهٗ بِرٰزِقِیْنَ﴿20﴾
اور ہم نے بنائے ہیں تمہارے لیے اس میں ذرائع معاش اور (ان کے لیے بھی) جنہیں تم رزق نہیں دیتےوَ اِنْ مِّنْ شَیْءٍ اِلَّا عِنْدَنَا خَزَآئِنُهٗ١٘ وَ مَا نُنَزِّلُهٗۤ اِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ﴿21﴾
اور نہیں ہے کوئی شے مگر ہمارے پاس ہیں اس کے خزانے ہم نہیں نازل کرتے اس میں سے مگر ایک طے شدہ اندازے کے مطابقوَ اَرْسَلْنَا الرِّیٰحَ لَوَاقِحَ فَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَسْقَیْنٰكُمُوْهُ١ۚ وَ مَاۤ اَنْتُمْ لَهٗ بِخٰزِنِیْنَ﴿22﴾
اور ہم بھیجتے ہیں ہوائیں جو بوجھل ہوتی ہیں (یا بوجھل کرنے والی ہوتی ہیں) پس ہم نے اتارا آسمان سے پانی پھر وہ تم لوگوں کو پلایا اور تم اس کے جمع کرنے والے نہیں ہووَ اِنَّا لَنَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ نَحْنُ الْوٰرِثُوْنَ﴿23﴾
اور یقیناً ہم ہی ہیں جو زندہ بھی رکھتے ہیں اور موت بھی وارد کرتے ہیں اور ہم ہی وارث ہوں گےوَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِیْنَ مِنْكُمْ وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَاْخِرِیْنَ﴿24﴾
اور ہم جانتے ہیں تم میں سے آگے بڑھنے والوں کو بھی اور جانتے ہیں پیچھے رہنے والوں کو بھیوَ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ یَحْشُرُهُمْ١ؕ اِنَّهٗ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ۠ع﴿25﴾
اور یقیناً آپ کا رب ہی ہے جو ان سب کو جمع کرے گا۔ یقیناً وہ کمال حکمت والا خوب علم رکھنے والا ہےوَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍۚ﴿26﴾
اور یقیناً ہم نے بنایا ہے انسان کو سنے ہوئے گارے کی کھنکھناتی ہوئی مٹی سےوَ الْجَآنَّ خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ﴿27﴾
اور جنات کو ہم نے پیدا کیا تھا اس سے پہلے آگ کی لپٹ سےوَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ﴿28﴾
اور یاد کرو جب کہا تھا آپ کے رب نے فرشتوں سے کہ میں بنانے والا ہوں ایک بشر کو سنے ہوئے گارے کی کھنکھناتی مٹی سےفَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَهٗ سٰجِدِیْنَ﴿29﴾
پھر جب میں اسے پوری طرح درست کر دوں اور پھونک دوں میں اس میں اپنی روح میں سے تو گرپڑنا اس کے لیے سجدے میںفَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ﴿30﴾
تو سجدہ کیا تمام فرشتوں نے مل کراِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اَبٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ مَعَ السّٰجِدِیْنَ﴿31﴾
سوائے ابلیس کے اس نے انکار کیا سجدہ کرنے والوں کے ساتھ ہونے سےقَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا لَكَ اَلَّا تَكُوْنَ مَعَ السّٰجِدِیْنَ﴿32﴾
اللہ نے فرمایا : اے ابلیس کیا ہوا تجھے کہ تو نہیں ہوا سجدہ کرنے والوں کے ساتھقَالَ لَمْ اَكُنْ لِّاَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهٗ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ﴿33﴾
اس نے کہا : میرے لیے روا نہیں ہے کہ سجدہ کروں اس بشر کو جسے تو نے پیدا کیا ہے سنے ہوئے گارے کی کھنکھناتی مٹی سےقَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۙ﴿34﴾
اللہ نے فرمایا : بس نکل جاؤ اس میں سے تم یقیناً مردود ہوچکے ہووَّ اِنَّ عَلَیْكَ اللَّعْنَةَ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ﴿35﴾
اور یقیناً تم پر لعنت رہے گی روز جزا تکقَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ﴿36﴾
اس نے عرض کی کہ اے میرے پروردگار ! مجھے مہلت دے دے اس دن تک جب یہ دوبارہ اٹھائے جائیں گےقَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ﴿37﴾
اللہ نے فرمایا (جاؤ) تمہیں مہلت دے دی گئیاِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ﴿38﴾
وقت معین کے دن تکقَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاُزَیِّنَنَّ لَهُمْ فِی الْاَرْضِ وَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿39﴾
اس نے کہا : اے میرے پروردگار ! چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے میں یقیناً مزین کر دوں گا ان کے لیے زمین میں (دنیا کو) اور میں ضرور گمراہ کر دوں گا ان سب کواِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ﴿40﴾
سوائے تیرے ان بندوں کے جن کو تو ان میں سے (اپنے لیے) خالص کرلےقَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسْتَقِیْمٌ﴿41﴾
اللہ نے فرمایا کہ یہ ایک سیدھا راستہ ہے جو مجھ تک پہنچانے والا ہےاِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَكَ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغٰوِیْنَ﴿42﴾
یقینا میرے بندوں پر تجھے کچھ اختیار نہیں ہوگا سوائے ان کے جو خود تیری پیروی کریں گمراہوں میں سےوَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ اَجْمَعِیْنَ۫ۙ﴿43﴾
اور یقیناً جہنم ہی ان سب کا موعود ٹھکانہ ہےلَهَا سَبْعَةُ اَبْوَابٍ١ؕ لِكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ۠ع﴿44﴾
اس (جہنم) کے سات دروازے ہیں ان میں سے ہر دروازے کا ایک حصہ ہے مقرر شدہاِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍؕ﴿45﴾
(اس کے برعکس) یقیناً متقی لوگ ہوں گے باغات اور چشموں میںاُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِیْنَ﴿46﴾
(ان سے کہا جائے گا کہ) تم داخل ہوجاؤ ان (باغات) میں سلامتی کے ساتھ بےخوف و خطروَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ اِخْوَانًا عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ﴿47﴾
اور ہم نکال دیں گے ان کے سینوں میں سے جو کچھ بھی کدورت ہوگی بھائی بھائی (بن کر وہ بیٹھے ہوں گے) تختوں پر آمنے سامنےلَا یَمَسُّهُمْ فِیْهَا نَصَبٌ وَّ مَا هُمْ مِّنْهَا بِمُخْرَجِیْنَ﴿48﴾
نہیں پہنچے گی انہیں اس میں کوئی تھکان اور نہ ہی وہ اس میں سے نکالے جائیں گےنَبِّئْ عِبَادِیْۤ اَنِّیْۤ اَنَا الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُۙ﴿49﴾
(اے نبی !) میرے بندوں کو بتا دیجئے کہ میں یقیناً بہت بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہوںوَ اَنَّ عَذَابِیْ هُوَ الْعَذَابُ الْاَلِیْمُ﴿50﴾
اور یہ کہ میرا عذاب بھی بہت دردناک عذاب ہےوَ نَبِّئْهُمْ عَنْ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَۘ﴿51﴾
اور انہیں ذرا بتایئے ابراہیم کے مہمانوں کے بارے میںاِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ اِنَّا مِنْكُمْ وَ جِلُوْنَ﴿52﴾
جب وہ داخل ہوئے آپ کے ہاں تو انہوں نے سلام کیا آپ نے کہا کہ ہمیں تو تم سے خوف آ رہا ہےقَالُوْا لَا تَوْجَلْ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ﴿53﴾
انہوں نے کہا کہ ڈرئیے نہیں ہم آپ کو ایک صاحب علم بیٹے کی بشارت دیتے ہیںقَالَ اَبَشَّرْتُمُوْنِیْ عَلٰۤى اَنْ مَّسَّنِیَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُوْنَ﴿54﴾
آپ نے کہا کہ کیا تم مجھے خوشخبری دے رہے ہو باوجود اس کے کہ مجھ پر بڑھاپا طاری ہوچکا ہے تو تم مجھے یہ کیسی خوشخبری دے رہے ہوقَالُوْا بَشَّرْنٰكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْقٰنِطِیْنَ﴿55﴾
انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو حق کے ساتھ بشارت دے رہے ہیں تو آپ ناامید لوگوں میں سے نہ ہوںقَالَ وَ مَنْ یَّقْنَطُ مِنْ رَّحْمَةِ رَبِّهٖۤ اِلَّا الضَّآلُّوْنَ﴿56﴾
آپ نے کہا کہ کون ہوگا جو اپنے رب کی رحمت سے مایوس ہو سوائے گمراہوں کےقَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ﴿57﴾
آپ نے پوچھا : اے فرستادو ! تمہاری کیا مہم ہےقَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَۙ﴿58﴾
انہوں نے کہا کہ ہمیں بھیجا گیا ہے ایک مجرم قوم کی طرفاِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ١ؕ اِنَّا لَمُنَجُّوْهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿59﴾
سوائے آل لوط کے ان سب کو ہم ضروربچا لیں گےاِلَّا امْرَاَتَهٗ قَدَّرْنَاۤ١ۙ اِنَّهَا لَمِنَ الْغٰبِرِیْنَ۠ع﴿60﴾
سوائے ان کی بیوی کے ہم نے اندازہ ٹھہرا لیا ہے کہ وہ یقیناً پیچھے رہنے والوں میں سے ہوگیفَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلُوْنَۙ﴿61﴾
تو جب لوط کے گھر پہنچے وہ بھیجے ہوئےقَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَ﴿62﴾
اس (لو ط) نے کہا کہ یقیناً تم اجنبی لوگ ہوقَالُوْا بَلْ جِئْنٰكَ بِمَا كَانُوْا فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ﴿63﴾
انہوں نے کہا : بلکہ ہم تو آپ کے پاس وہ شے لے کر آئے ہیں جس کے بارے میں یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے تھےوَ اَتَیْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ﴿64﴾
اور ہم آئے ہیں آپ کے پاس حق (قطعی فیصلے) کے ساتھ اور یقیناً ہم سچے ہیںفَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ اتَّبِعْ اَدْبَارَهُمْ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ وَّ امْضُوْا حَیْثُ تُؤْمَرُوْنَ﴿65﴾
تو آپ اپنے گھر والوں کو لے جائیے رات کے ایک حصے میں اور آپ ان کے پیچھے پیچھے جائیے اور آپ لوگوں میں سے کوئی بھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے اور آپ چلے جائیے جہاں آپ کو حکم ہوا ہےوَ قَضَیْنَاۤ اِلَیْهِ ذٰلِكَ الْاَمْرَ اَنَّ دَابِرَ هٰۤؤُلَآءِ مَقْطُوْعٌ مُّصْبِحِیْنَ﴿66﴾
اور ہم نے لوط کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کردیا کہ صبح ہوتے ہی ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گیوَ جَآءَ اَهْلُ الْمَدِیْنَةِ یَسْتَبْشِرُوْنَ﴿67﴾
اور آئے اہل شہر خوشیاں مناتے ہوئےقَالَ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ ضَیْفِیْ فَلَا تَفْضَحُوْنِۙ﴿68﴾
لوط نے کہا : یہ میرے مہمان ہیں چناچہ تم لوگ مجھے رسوا نہ کرووَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لَا تُخْزُوْنِ﴿69﴾
اللہ سے ڈرو اور مجھے بےآبرو مت کروقَالُوْۤا اَوَ لَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ﴿70﴾
انہوں نے کہا : کیا ہم نے آپ کو سب دنیا والوں (کی حمایت میں کھڑے ہونے) سے منع نہیں کیا تھاقَالَ هٰۤؤُلَآءِ بَنٰتِیْۤ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَؕ﴿71﴾
آپ نے کہا : یہ میری بیٹیاں ہیں اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہےلَعَمْرُكَ اِنَّهُمْ لَفِیْ سَكْرَتِهِمْ یَعْمَهُوْنَ﴿72﴾
قسم ہے آپ کی جان کی وہ لوگ اپنی اس بدمستی میں بالکل اندھے ہوگئے تھےفَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُشْرِقِیْنَۙ﴿73﴾
تو انہیں آپکڑا ایک چنگھاڑنے اجالا ہونے کے وقتفَجَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍؕ﴿74﴾
پھر ہم نے اس کے اوپر والے حصے کو بنا دیا اس کے نچلے والا اور ہم نے برسائے ان کے اوپر پکی ہوئی مٹی کے کنکراِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِیْنَ﴿75﴾
یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو حق کے متلاشی ہوتے ہیںوَ اِنَّهَا لَبِسَبِیْلٍ مُّقِیْمٍ﴿76﴾
اور یہ بستیاں ایک سیدھی راہ پر واقع تھیںاِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَؕ﴿77﴾
یقیناً اس میں نشانی ہے اہل ایمان کے لیےوَ اِنْ كَانَ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ لَظٰلِمِیْنَۙ﴿78﴾
اور بیشک بن والے بھی ظالم تھےفَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ١ۘ وَ اِنَّهُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِیْنٍؕ۠ع﴿79﴾
تو ان سے بھی ہم نے انتقام لیا۔ اور یہ دونوں بستیاں بھی کھلے راستے پر واقع تھیںوَ لَقَدْ كَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِیْنَۙ﴿80﴾
اور (اسی طرح) حجر والوں نے بھی مرسلین کو جھٹلایاوَ اٰتَیْنٰهُمْ اٰیٰتِنَا فَكَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَۙ﴿81﴾
اور انہیں ہم نے اپنی آیات عطا کیں لیکن وہ ان سے اعراض ہی کرتے رہےوَ كَانُوْا یَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا اٰمِنِیْنَ﴿82﴾
اور وہ پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے تھے امن و سکون کے ساتھفَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُصْبِحِیْنَۙ﴿83﴾
تو انہیں آپکڑا ایک چنگھاڑ نے صبح کے وقتفَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَؕ﴿84﴾
تو کچھ کام نہ آسکا ان کے جو وہ کماتے تھےوَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ١ؕ وَ اِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِیَةٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِیْلَ﴿85﴾
اور ہم نے نہیں تخلیق کیا آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے مگر حق کے ساتھ اور یقیناً قیامت آکر رہے گی تو (اے نبی !) آپ ان سے خوبصورتی کے ساتھ در گزر کریںاِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ﴿86﴾
یقیناً آپ کا رب پیدا کرنے والا خوب جاننے والا ہےوَ لَقَدْ اٰتَیْنٰكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَ الْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ﴿87﴾
اور ہم نے آپ کو دی ہیں سات بار بار پڑھی جانے والی آیات اور عظمت والا قرآنلَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ﴿88﴾
آپ آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھیں اس مال و متاع کی طرف جو ہم نے ان کے مختلف گروہوں کو دے رکھا ہے اور آپ ان کی حالت پر غم نہ کریں اور اہل ایمان کے لیے اپنے بازو جھکا کر رکھیںوَ قُلْ اِنِّیْۤ اَنَا النَّذِیْرُ الْمُبِیْنُۚ﴿89﴾
اور کہہ دیجیے کہ میں تو کھلم کھلا خبردار کرنے والا ہوںكَمَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِیْنَۙ﴿90﴾
جیسے کہ ہم نے نازل کیا ان تقسیم کرنے والوں پرالَّذِیْنَ جَعَلُوا الْقُرْاٰنَ عِضِیْنَ﴿91﴾
جنہوں نے (اپنے) قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کردیافَوَرَبِّكَ لَنَسْئَلَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿92﴾
تو (اے محمد !) آپ کے رب کی قسم ! ہم ان سب سے پوچھ کر رہیں گےعَمَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿93﴾
جو کچھ یہ لوگ کرتے رہے ہیںفَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ﴿94﴾
اب آپ علی الاعلان بیان کریں جس کا آپ کو حکم دیا جا رہا ہے اور ان مشرکوں کی ذرا پروا نہ کریںاِنَّا كَفَیْنٰكَ الْمُسْتَهْزِءِیْنَۙ﴿95﴾
ہم آپ کی طرف سے کافی ہیں ان استہزا کرنے والوں (سے نمٹنے) کے لیےالَّذِیْنَ یَجْعَلُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۚ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ﴿96﴾
جو اللہ کے ساتھ دوسرے معبود گھڑے بیٹھے ہیں۔ تو عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گاوَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ یَضِیْقُ صَدْرُكَ بِمَا یَقُوْلُوْنَۙ﴿97﴾
اور ہم جانتے ہیں کہ آپ کا سینہ تنگ ہوتا ہے ان کی باتوں سےفَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ كُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَۙ﴿98﴾
پس آپ تسبیح کیجیے اپنے رب کی حمد کے ساتھ اور سجدہ کرنے والوں میں سے ہوجائیےوَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ۠ع﴿99﴾
اور اپنے رب کی بندگی میں لگے رہیں یہاں تک کہ یقینی شے وقوع پذیر ہوجائے