114. An-Naasالناس

Mankind · Meccan · 6 ayahs · 1 rukus · ڈاکٹر اسرار احمد

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ﴿1﴾

    کہیے کہ میں پناہ میں آتا ہوں تمام انسانوں کے رب کی۔
  2. مَلِكِ النَّاسِۙ﴿2﴾

    تمام انسانوں کے بادشاہ کی۔
  3. اِلٰهِ النَّاسِۙ﴿3﴾

    تمام انسانوں کے معبود کی۔
  4. مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ١ۙ۬ الْخَنَّاسِ۪ۙ﴿4﴾

    اس بار بار وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے۔
  5. الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ﴿5﴾

    جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ اندازی کرتا ہے۔
  6. مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ۠ع﴿6﴾

    خواہ وہ جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔