105. Al-Filالفيل

The Elephant · Meccan · 5 ayahs · 1 rukus · ڈاکٹر اسرار احمد

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحٰبِ الْفِیْلِؕ﴿1﴾

    کیا تم نے دیکھا نہیں کیا حشر کیا تمہارے رب نے ان ہاتھی والوں کا ؟
  2. اَلَمْ یَجْعَلْ كَیْدَهُمْ فِیْ تَضْلِیْلٍۙ﴿2﴾

    کیا اس نے ان کی تمام تدبیروں کو بےکار اور غیر موثر نہیں کردیا ؟
  3. وَّ اَرْسَلَ عَلَیْهِمْ طَیْرًا اَبَابِیْلَۙ﴿3﴾

    اور ان پر بھیج دیے ُ جھنڈ کے جھنڈ اڑتے ہوئے پرندوں کے۔
  4. تَرْمِیْهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِّیْلٍ۪ۙ﴿4﴾

    جو ان پر مارتے تھے کنکر کی پتھریاں۔
  5. فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ۠ع﴿5﴾

    پھر اس نے کردیا ان کو کھائے ہوئے بھس کی طرح۔