69. Al-Haaqqaالحاقة
The Reality · Meccan · 52 ayahs · 2 rukus · مولانا امین احسن اصلاحی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْحَآقَّةُۙ﴿1﴾
شدنیمَا الْحَآقَّةُۚ﴿2﴾
کیا ہے شدنی !وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُؕ﴿3﴾
کیا جانو کہ کیا ہے شدنی !كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ﴿4﴾
ثمود اور عاد نے اس کٹھٹکھانے والی کو جھٹلایافَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِیَةِ﴿5﴾
تو ثمود ایک حد سے بڑھ جانے والی آفت سے ہلاک کردیئے گئے۔وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِیْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِیَةٍۙ﴿6﴾
رہے عاد تو وہ ایک بےقابو بادتند سے برباد ہوئے۔سَخَّرَهَا عَلَیْهِمْ سَبْعَ لَیَالٍ وَّ ثَمٰنِیَةَ اَیَّامٍ١ۙ حُسُوْمًا١ۙ فَتَرَى الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰى١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍۚ﴿7﴾
اس کو اللہ نے سات رات اور آٹھ دن ان کی بیخ کنی کے لیے ان پر مسلط رکھا۔ تم دیکھتے کہ وہ ہاں اس طرح پچھاڑے پڑے ہیں گویا کہ کھجوروں کے کھوکھلے تنے ہوں۔فَهَلْ تَرٰى لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِیَةٍ﴿8﴾
تو کیا تم دیکھتے ہو ان میں سے کوئی بچ رہنے والاوَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِۚ﴿9﴾
اور فرعون اور اس سے پہلے والوں اور الٹی ہوئی بستیوں والوں نے بھی اسی جرم کا ارتکاب کیا۔فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً﴿10﴾
انہوں نے اپنے رب کے رسولوں کی نافرمانی کی تو اس نے ان کو اپنی سخت گرفت میں دبوچ لیااِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِۙ﴿11﴾
اور جب پانی حد سے گزر گیا تو ہم ہی نے تم کو کشتی میں سوار کر ایالِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّ تَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ﴿12﴾
تاکہ ہم اس واقعہ کو تمہارے لیے ایک درس موعظت بنائیں اور یاد رکھنے والے کان اس کو سنیں اور محفوظ رکھیں۔فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ﴿13﴾
پس یاد رکھو جب کہ صور میں ایک ہی بار پھونک ماری جائے گیوَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةًۙ﴿14﴾
اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی بار میں پاش پاش کردیا جائے گافَیَوْمَئِذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ﴿15﴾
تو اس دن واقع ہونے والی واقع ہوجائے گیوَ انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِیَ یَوْمَئِذٍ وَّاهِیَةٌۙ﴿16﴾
اور آسمان پھٹ جائے گا اور اس دن وہ نہایت پھس پھساہو گاوَّ الْمَلَكُ عَلٰۤى اَرْجَآئِهَا١ؕ وَ یَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَئِذٍ ثَمٰنِیَةٌؕ﴿17﴾
اور فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے اور تیرے رب کے عرش کو اس دن آٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوں گے۔یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ﴿18﴾
اس دن تمہاری پیشی ہوگی۔ تمہاری کوئی بات بھی ڈھم کی چھپی نہیں رہے گیفَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ١ۙ فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْۚ﴿19﴾
پس جب کو دیا جائے گا اس کا اعمال نامہ اس کے دہنے ہاتھ میں تو وہ کہے گا، پڑھو میرا اعمال نامہ !اِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْۚ﴿20﴾
میں نے گمان رکھا کہ مجھے اپنے حساب سے دوچار ہونا ہے۔فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍۙ﴿21﴾
پس وہ تو ایک دل پسند عیش میں ہوگا ،فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ﴿22﴾
ایک بلند وبالا باغ میں۔قُطُوْفُهَا دَانِیَةٌ﴿23﴾
اس کے پھل قریب لٹک رہے ہوں گے۔كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ﴿24﴾
کھائو اور پیو، بےغل و غش، اپنے ان اعمال کے صلے میں جو تم نے گزرے دنوں میں کیے۔وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْۚ﴿25﴾
رہا وہ جس کو اس کا اعمال نامہ اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا، کاش میرا اعمال نامہ مجھے دیاہی نہ گیا ہوتاوَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَهْۚ﴿26﴾
اور میں جانتا ہی نہ کہ میرا حساب کیا ہے !یٰلَیْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِیَةَۚ﴿27﴾
اے کاش کہ وہی موت فیصلہ کن ہوئی ہوتی !مَاۤ اَغْنٰى عَنِّیْ مَالِیَهْۚ﴿28﴾
میرا مال میرے کیا کام آیا !هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْۚ﴿29﴾
میرا اقتدار مجھ سے چھن گیا !خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ﴿30﴾
اس کو پکڑو، پھر اس کی گردن میں طوق ڈالو ،ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُۙ﴿31﴾
پھر اس کو جہنم میں جھونک دو۔ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُؕ﴿32﴾
پھر ایک زنجیر میں جس کی پیمائش ستر ہاتھ ہے، اس کو جکڑ دو۔اِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِۙ﴿33﴾
یہ خدائے عظیم پر ایمان نہیں رکھتا تھاوَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ﴿34﴾
اور نہ مسکینوں کو کھلانے پر لوگوں کو ابھارتا تھا۔فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌۙ﴿35﴾
بس آج اس کا بیان کوئی ہی رہ نہیںوَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍۙ﴿36﴾
اور غسالہ کے سوا اس کے لیے کوئی کھانا نہیں ہے۔لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِئُوْنَ۠ع﴿37﴾
یہ کھانا صرف گناہ گار ہی کھائیں گےفَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَۙ﴿38﴾
پس نہیں ! میں قسم کھاتا ہوں ان چیزوں کی جن کو تم دیکھتے ہووَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ﴿39﴾
اور ان چیزوں کی بھی جن کو تم نہیں دیکھتےاِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۚۙ﴿40﴾
کہ یہ ایک با عزت رسول کا لایا ہوا کلام ہےوَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ﴿41﴾
اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں، تم بہت ہی کم ایمان لاتے ہو !وَ لَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ﴿42﴾
اور یہ کسی کاہن کا بھی کلام نہیں، تم بہت ہی کم سمجھتے ہو۔تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿43﴾
یہ خدا وند عالم کی طرف سے اتارا ہوا ہےوَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِۙ﴿44﴾
اور اگر یہ ہم پر کوئی بات گھڑ کر لگاتالَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِۙ﴿45﴾
تو ہم اس کو قوی بازو سے پکڑتےثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ٘ۖ﴿46﴾
پھر ہم اس کی شہ رگ ہی کاٹ دیتےفَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ﴿47﴾
پس تم میں سے کوئی بھی اس سے ہم کو روکنے والا نہ بن سکتا۔وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ﴿48﴾
اور یہ تو ایک یاددہانی ہے خدا سے ڈرنے والوں کے لیےوَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ﴿49﴾
اور ہم خوب جانتے ہیں کہ تم میں اس کے جھٹلانے والے بھی ہیںوَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ﴿50﴾
اور یہ کافروں کے لیے موجب حسرت ہو گاوَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ﴿51﴾
اور بیشک یہ ایک حق یقینی ہےفَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ع﴿52﴾
تو تم اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو۔