44. Ad-Dukhaanالدخان

The Smoke · Meccan · 59 ayahs · 3 rukus · مولانا امین احسن اصلاحی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. حٰمٓۚۛ﴿1﴾

    یہ حم ہے۔
  2. وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِۙۛ﴿2﴾

    قسم ہے واضح کردینے والی کتاب کی۔
  3. اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَ﴿3﴾

    بیشک اس کو ہم نے ایک مبارک رات میں اتارا ہے۔ بیشک ہم لوگوں کو آگاہ کردینے والے تھے۔
  4. فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍۙ﴿4﴾

    اس رات میں تمام پر حکمت امور کی تقسیم ہوتی ہے۔
  5. اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا١ؕ اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَۚ﴿5﴾

    خاص ہمارے امر سے۔ بیشک ہم رسول بھیجنے والے تھے ،
  6. رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُۙ﴿6﴾

    خاص تیرے رب کی رحمت سے۔ بیشک سننے جاننے والا وہی ہے۔
  7. رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۘ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ﴿7﴾

    اس رب کی رحمت سے جو آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کا خداوند ہے اگر تم یقین کرنے والے بنو۔
  8. لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ﴿8﴾

    اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے، تمہارا بھی رب اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا بھی رب
  9. بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ﴿9﴾

    بلکہ وہ شک میں پڑے ہوئے کھیل رہے ہیں۔
  10. فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍۙ﴿10﴾

    پس انتظار کرو اس دن کا جس دن آسمان ایک کھلے ہوئے دھوئیں کے ساتھ نمودار ہوگا۔
  11. یَّغْشَى النَّاسَ١ؕ هٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿11﴾

    وہ دھواں لوگوں کو ڈھانک لے گا۔ یہ ایک درد ناک عذاب ہے !
  12. رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ﴿12﴾

    اے ہمارے رب ! ہم سے عذاب دور کر دے، ہم ایمان لانے والے بنے۔
  13. اَنّٰى لَهُمُ الذِّكْرٰى وَ قَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌۙ﴿13﴾

    اب ان کے لئے نصیحت پکڑنے کا کہاں موقع باقی رہا ! ان کے پاس تو ایک واضح کردینے والا رسول آچکا تھا
  14. ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌۘ﴿14﴾

    تو انہوں نے اس سے منہ موڑا اور کہا کہ یہ تو ایک سکھایا پڑھایا خبطی ہے۔
  15. اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآئِدُوْنَۘ﴿15﴾

    ہم کچھ وقت کے لئے اس عذاب کو کھول بھی دیں تو تم لوٹ کر وہی کرو گے جو کرتے رہے تھے۔
  16. یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰى١ۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ﴿16﴾

    یاد رکھو جس دن ہم پکڑیں گے بڑی پکڑ اس دن ہم پورا بدلہ لے کر رہیں گے
  17. وَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌۙ﴿17﴾

    اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کو آزمایا اور ان کے پاس ایک باعزت رسول آیا۔
  18. اَنْ اَدُّوْۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ﴿18﴾

    اس پیغام کے ساتھ کہ اللہ کے بندوں کو میرے حوالہ کرو، میں تمہارے لئے ایک معتمد رسول ہوں
  19. وَّ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِ١ۚ اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۚ﴿19﴾

    اور یہ کہ تم خدا کے مقابل میں سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے سامنے ایک واضح حجت پیش کرتا ہوں
  20. وَ اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ٘﴿20﴾

    اور میں نے اپنے اور تمہارے خداوند کی پناہ مانگی اس بات سے کہ تم مجھے سنگسار کرو
  21. وَ اِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِیْ فَاعْتَزِلُوْنِ﴿21﴾

    اور اگر تم میری تصدیق نہیں کرتے تو میری راہ چھوڑو۔
  22. فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ﴿22﴾

    پس اس نے اپنے رب سے دعا ماگنی کہ یہ مجرم ہیں۔
  23. فَاَسْرِ بِعِبَادِیْ لَیْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَۙ﴿23﴾

    حکم ہوا کہ میرے بندوں کو لے کر راتوں رات نکل جائو، آگاہ رہو کہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا
  24. وَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا١ؕ اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ﴿24﴾

    اور دریا کو ساکن چھوڑ دو ، یہ ڈوبنے والی فوج بنیں گے
  25. كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ﴿25﴾

    چھوڑے انہوں نے کتنے ہی باغ اور چشمے ،
  26. وَّ زُرُوْعٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍۙ﴿26﴾

    کھیتیاں اور راحت بخش ٹھکانے
  27. وَّ نَعْمَةٍ كَانُوْا فِیْهَا فٰكِهِیْنَۙ﴿27﴾

    اور سامان عیش، جس میں وہ مگن رہتے تھے ،
  28. كَذٰلِكَ١۫ وَ اَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ﴿28﴾

    اور ان چیزوں کا وارث ہم نے دوسروں کو بنایا۔ مجروں کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کرتے ہیں
  29. فَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ وَ مَا كَانُوْا مُنْظَرِیْنَ۠ع﴿29﴾

    پس نہ ان پر آسمان نے آنسو بہائے اور نہ زمین ہی نے اور نہ وہ مہلت پانے والے ہی بنے
  30. وَ لَقَدْ نَجَّیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِیْنِۙ﴿30﴾

    اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلیل کرنے والے عذاب سے نجات دی۔
  31. مِنْ فِرْعَوْنَ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِیًا مِّنَ الْمُسْرِفِیْنَ﴿31﴾

    یعنی فرعون سے۔ بیشک وہ بڑا ہی سرکش، حدود سے نکل جانے والا تھا
  32. وَ لَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰى عِلْمٍ عَلَى الْعٰلَمِیْنَۚ﴿32﴾

    اور ہم نے ان کو دنیا والوں پر ترجیح دی جان بوجھ کر
  33. وَ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنَ الْاٰیٰتِ مَا فِیْهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِیْنٌ﴿33﴾

    اور ان کو ایسی نشانیاں دیں جن میں کھلا ہوا انعام تھا۔
  34. اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَیَقُوْلُوْنَۙ﴿34﴾

    یہ لوگ بڑے جزم کے ساتھ کہتے ہیں
  35. اِنْ هِیَ اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُنْشَرِیْنَ﴿35﴾

    کہ بس یہ ہماری پہلی موت ہی ہے اور ہم اس کے بعد زندہ نہیں کئے جائیں گے
  36. فَاْتُوْا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿36﴾

    تو لائو ہمارے باپ دادا کو اگر تم سچے ہو
  37. اَهُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ١ۙ وَّ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ اَهْلَكْنٰهُمْ١٘ اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ﴿37﴾

    کیا یہ بہتر حالت میں ہیں یا قوم تبع کے لوگ اور وہ لوگ جو ان سے پہلے گزرے ؟ ہم نے ان کو ہلاک کردیا، بیشک وہ نافرمان لوگ تھے۔
  38. وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ﴿38﴾

    اور ہم نے آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی چیزیں کھیل کے طور پر نہیں بنائیں۔
  39. مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿39﴾

    ہم نے ان کو نہیں پیدا کیا ہے مگر ایک غایت کے ساتھ لیکن ان کے اکثر لوگ اس حقیقت کو نہیں جانتے۔
  40. اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿40﴾

    بیشک فیصلہ کا دن ان سب کا وقت موعود ہے۔
  41. یَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلًى عَنْ مَّوْلًى شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَۙ﴿41﴾

    جس دن کوئی رشتہ دار کسی رشتہ دار کے کام نہیں آئے گا اور نہ ان کی کوئی مدد ہی ہو سکے گی۔
  42. اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ع﴿42﴾

    ہاں مگر وہ جن پر اللہ رحم فرمائے۔ بیشک وہی عزیز و رحیم ہے۔
  43. اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِۙ﴿43﴾

    زقوم کا درخت
  44. طَعَامُ الْاَثِیْمِ٤ۖۛۚ﴿44﴾

    گنہگاروں کا کھانا ہو گا
  45. كَالْمُهْلِ١ۛۚ یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِۙ﴿45﴾

    ، تیل کے تلچھت کے مانند پیٹ میں کھولے گا
  46. كَغَلْیِ الْحَمِیْمِ﴿46﴾

    جس طرح گرم پانی کھولتا ہے۔
  47. خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِۗۖ﴿47﴾

    اس کو پکڑو اور گھسیٹتے ہوئے جہنم کے بیچ تک لے
  48. ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِؕ﴿48﴾

    جائو پھر اس کے سر پر گرم پانی کا عذاب بہائو۔
  49. ذُقْ١ۙۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ﴿49﴾

    چکھو اس کو تم بڑے مقتدر اور باعزت بنے رہے !
  50. اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ﴿50﴾

    یہ وہی چیز ہے جس کے بارے میں تم شک میں پڑے رہے
  51. اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍۙ﴿51﴾

    ہاں جو خدا سے ڈرنے والے ہوں گے وہ مقام امن میں ہوں گے۔
  52. فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚۙ﴿52﴾

    باغوں اور چشموں میں
  53. یَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَۚۙ﴿53﴾

    وہ سندس اور استبرق کے لباس پہنے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
  54. كَذٰلِكَ١۫ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍؕ﴿54﴾

    اور ہم ان سے بیاہ دیں گے غزال چشم حوریں ،
  55. یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِیْنَۙ﴿55﴾

    وہ اس میں طلب کریں گے ہر قسم کے میوے، نہایت چین سے
  56. لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰى١ۚ وَ وَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِۙ﴿56﴾

    وہ اس میں پہلی موت کے بعد پھر موت سے آشنا نہیں ہوں گے اور اللہ نے ان کو جہنم کے عذاب سے محفوظ کرکھا۔
  57. فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴿57﴾

    یہ خاص تیرے رب کے فضل سے ہوگا۔ یہی ہے درحقیقت بڑی کامیابی !
  58. فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ﴿58﴾

    پس ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں نہایت خوبی سے آراستہ کیا تاکہ وہ یاد دہانی حاصل کریں
  59. فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ۠ع﴿59﴾

    تو تم بھی انتظار کرو، وہ بھی انتظار کر رہے ہیں۔