77. Al-Mursalaatالمرسلات
The Emissaries · Meccan · 50 ayahs · 2 rukus · امام احمد رضا خان
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًاۙ﴿1﴾
قسم ان کی جو بھیجی جاتی ہیں لگاتارفَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًاۙ﴿2﴾
پھر زور سے جھونکا دینے والیاں،وَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًاۙ﴿3﴾
پھر ابھار کر اٹھانے والیاںفَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًاۙ﴿4﴾
پھر حق ناحق کو خوب جدا کرنے والیاں،فَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًاۙ﴿5﴾
پھر ان کی قسم جو ذکر کا لقا کرتی ہیںعُذْرًا اَوْ نُذْرًاۙ﴿6﴾
حجت تمام کرنے یا ڈرانے کو،اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌؕ﴿7﴾
بیشک جس بات کا تم وعدہ دیے جاتے ہو ضرور ہونی ہےفَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْۙ﴿8﴾
پھر جب تارے محو کردیے جائیں،وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْۙ﴿9﴾
اور جب آسمان میں رخنے پڑیں،وَ اِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْۙ﴿10﴾
اور جب پہاڑ غبار کرکے اڑا دیے جا ئیں،وَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْؕ﴿11﴾
اور جب رسولوں کا وقت آئےلِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْؕ﴿12﴾
کس دن کے لیے ٹھہرائے گئے تھے،لِیَوْمِ الْفَصْلِۚ﴿13﴾
روز فیصلہ کے لیے،وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِؕ﴿14﴾
اور تو کیا جانے وہ روز فیصلہ کیا ہےوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿15﴾
جھٹلانے والوں کی اس دن خرابیاَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَؕ﴿16﴾
کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہ فرمایاثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ﴿17﴾
پھر پچھلوں کو ان کے پیچھے پہنچائیں گےكَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ﴿18﴾
مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں،وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿19﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۙ﴿20﴾
کیا ہم نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایافَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍۙ﴿21﴾
پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھااِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍۙ﴿22﴾
ایک معلوم اندازہ تکفَقَدَرْنَا١ۖۗ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ﴿23﴾
پھر ہم نے اندازہ فرمایا، تو ہم کیا ہی اچھے قادروَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿24﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ﴿25﴾
کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ کیا،اَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًاۙ﴿26﴾
تمہارے زندوں اور مردوں کیوَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ﴿27﴾
اور ہم نے اس میں اونچے اونچے لنگر ڈالے اور ہم نے تمہیں خوب میٹھا پانی پلایاوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿28﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابیاِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۚ﴿29﴾
چلو اس کی طرف جسے جھٹلاتے تھے،اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ﴿30﴾
چلو اس دھوئیں کے سائے کی طرف جس کی تین شاخیںلَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِؕ﴿31﴾
نہ سایہ دے نہ لپٹ سے بچائےاِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِۚ﴿32﴾
بیشک دوزخ چنگاریاں اڑاتی ہےكَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌؕ﴿33﴾
جیسے اونچے محل گویا وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں،وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿34﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَۙ﴿35﴾
یہ دن ہے کہ وہ بول نہ سکیں گےوَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ﴿36﴾
اور نہ انہیں اجازت ملے کہ عذر کریںوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿37﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ١ۚ جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ﴿38﴾
یہ ہے فیصلہ کا دن، ہم نے تمہیں جمع کیا اور سب اگلوں کوفَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ﴿39﴾
اب اگر تمہارا کوئی داؤ ہو تو مجھ پر چل لووَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۠ع﴿40﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ﴿41﴾
بیشک ڈر والے سایوں اور چشموں میں ہیں،وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَؕ﴿42﴾
اور میووں میں جو ان کا جی چاہےكُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿43﴾
کھاؤ اور پیو رچتا ہوا اپنے اعمال کا صلہاِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿44﴾
بیشک نیکوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں،وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿45﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابیكُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ﴿46﴾
کچھ دن کھالو اور برت لو ضرور تم مجرم ہووَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿47﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ﴿48﴾
اور جب ان سے کہا جائے کہ نماز پڑھو تو نہیں پڑھتے،وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿49﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ۠ع﴿50﴾
پھر اس کے بعد کون سی بات پر ایمان لائیں گے