104. Al-Humazaالهمزة
The Traducer · Meccan · 9 ayahs · 1 rukus · امام احمد رضا خان
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِۙ﴿1﴾
خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرےاِ۟لَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗۙ﴿2﴾
جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا،یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ﴿3﴾
کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گاكَلَّا لَیُنْۢبَذَنَّ فِی الْحُطَمَةِ٘ۖ﴿4﴾
ہر گز نہیں ضرور وہ روندنے والی میں پھینکا جائے گاوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُؕ﴿5﴾
اور تو نے کیا جانا کیا روندنے والی،نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُۙ﴿6﴾
اللہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہےالَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْئِدَةِؕ﴿7﴾
وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گیاِنَّهَا عَلَیْهِمْ مُّؤْصَدَةٌۙ﴿8﴾
بیشک وہ ان پر بند کردی جائے گیفِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ۠ع﴿9﴾
لمبے لمبے ستونوں میں