83. Al-Mutaffifinالمطففين

Defrauding · Meccan · 36 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد السلام بھٹوی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ﴿1﴾

    بڑی ہلاکت ہے ماپ تول میں کمی کرنے والوں کے لیے۔
  2. الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ﴿2﴾

    وہ لوگ کہ جب لوگوں سے ماپ کرلیتے ہیں تو پورا لیتے ہیں۔
  3. وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ﴿3﴾

    اور جب انھیں ماپ کر، یا انھیں تول کردیتے ہیں تو کم دیتے ہیں۔
  4. اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ﴿4﴾

    کیا یہ لوگ یقین نہیں رکھتے کہ بیشک وہ اٹھائے جانے والے ہیں۔
  5. لِیَوْمٍ عَظِیْمٍۙ﴿5﴾

    ایک بڑے دن کے لیے۔
  6. یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ﴿6﴾

    جس دن لوگ رب العالمین کے لیے کھڑے ہوں گے۔
  7. كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ﴿7﴾

    ہرگز نہیں، بیشک نافرمان لوگوں کا اعمال نامہ یقینا دائمی سخت قید کے دفتر میں ہے۔
  8. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌؕ﴿8﴾

    اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ دائمی سخت قید کا دفتر کیا ہے ؟
  9. كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌؕ﴿9﴾

    ایک کتاب ہے، واضح لکھی ہوئی۔
  10. وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ﴿10﴾

    اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
  11. الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِؕ﴿11﴾

    جو جزا کے دن کو جھٹلاتے ہیں۔
  12. وَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ﴿12﴾

    اور اسے کوئی نہیں جھٹلاتا مگر ہر حد سے نکل جانے والا، سخت گناہ گار۔
  13. اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَؕ﴿13﴾

    جب اس کے سامنے ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔
  14. كَلَّا بَلْ١ٚ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿14﴾

    ہرگز نہیں، بلکہ زنگ بن کر چھا گیا ہے ان کے دلوں پر جو وہ کماتے تھے۔
  15. كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَؕ﴿15﴾

    ہرگز نہیں، بیشک وہ اس دن یقینا اپنے رب سے حجاب میں ہوں گے۔
  16. ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِؕ﴿16﴾

    پھر بیشک وہ بھڑکتی ہوئی آگ میں یقینا داخل ہونے والے ہیں۔
  17. ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَؕ﴿17﴾

    پھر کہا جائے گا یہی ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔
  18. كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَؕ﴿18﴾

    ہرگز نہیں، بیشک نیک لوگوں کا اعمال نامہ یقینا بہت ہی اونچے لوگوں کے دفتر میں ہے۔
  19. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَؕ﴿19﴾

    اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ بہت ہی اونچے لوگوں کا دفتر کیا ہے ؟
  20. كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ﴿20﴾

    ایک کتاب ہے، واضح لکھی ہوئی۔
  21. یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَۙ﴿21﴾

    جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں۔
  22. اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ﴿22﴾

    بیشک نیک لوگ یقینا بڑی نعمت میں ہوں گے۔
  23. عَلَى الْاَرَآئِكِ یَنْظُرُوْنَۙ﴿23﴾

    تختوں پر (بیٹھے) دیکھ رہے ہوں گے۔
  24. تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ﴿24﴾

    تو ان کے چہروں میں نعمت کی تازگی پہچانے گا۔
  25. یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ﴿25﴾

    انھیں ایسی خالص شراب پلائی جائے گی جس پر مہر لگی ہوگی۔
  26. خِتٰمُهٗ مِسْكٌ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَؕ﴿26﴾

    اس کی مہر کستوری ہوگی اور اسی (کو حاصل کرنے) میں ان لوگوں کو مقابلہ کرنا لازم ہے جو (کسی چیز کے حاصل کرنے میں) مقابلہ کرنے والے ہیں۔
  27. وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ﴿27﴾

    اور اس کی ملاوٹ تسنیم سے ہوگی۔
  28. عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ﴿28﴾

    جو ایک چشمہ ہے، جس سے مقرب لوگ پیینگے۔
  29. اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ٘ۖ﴿29﴾

    بیشک وہ لوگ جنھوں نے جرم کیے، ان لوگوں پر جو ایمان لائے، ہنسا کرتے تھے۔
  30. وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ٘ۖ﴿30﴾

    اور جب وہ ان کے پاس سے گزرتے تو ایک دوسرے کو آنکھوں سے اشارے کیا کرتے تھے۔
  31. وَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَ٘ۖ﴿31﴾

    اور جب اپنے گھر والوں کے پاس واپس آتے تو خوش گپیاں کرتے ہوئے واپس آتے تھے۔
  32. وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَۙ﴿32﴾

    اور جب انھیں دیکھتے تو کہا کرتے تھے بلاشبہ یہ لوگ یقینا گمراہ ہیں۔
  33. وَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَؕ﴿33﴾

    حالانکہ وہ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے۔
  34. فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَۙ﴿34﴾

    سو آج وہ لوگ جو ایمان لائے، کافروں پر ہنس رہے ہیں۔
  35. عَلَى الْاَرَآئِكِ١ۙ یَنْظُرُوْنَؕ﴿35﴾

    تختوں پر (بیٹھے) نظارہ کر رہے ہیں۔
  36. هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠ع﴿36﴾

    کیا کافروں کو اس کا بدلہ دیا گیا جو وہ کیا کرتے تھے ؟