78. An-Nabaالنبإ

The Announcement · Meccan · 40 ayahs · 2 rukus · مولانا عبد السلام بھٹوی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَۚ﴿1﴾

    کس چیز کے بارے میں وہ آپس میں سوال کر رہے ہیں ؟
  2. عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِۙ﴿2﴾

    (کیا) اس بڑی خبر کے بارے میں ؟
  3. الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ﴿3﴾

    وہ کہ جس میں وہ اختلاف کرنے والے ہیں۔
  4. كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَۙ﴿4﴾

    ہرگز نہیں، عنقریب وہ جان لیں گے۔
  5. ثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ﴿5﴾

    پھر ہرگز نہیں، عنقریب وہ جان لیں گے۔
  6. اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ﴿6﴾

    کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا۔
  7. وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ﴿7﴾

    اور پہاڑوں کو میخیں۔
  8. وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ﴿8﴾

    اور ہم نے تمہیں جوڑا جوڑا پیدا کیا۔
  9. وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ﴿9﴾

    اور ہم نے تمہاری نیند کو (باعث) آرام بنایا۔
  10. وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ﴿10﴾

    اور ہم نے رات کو لباس بنایا۔
  11. وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪﴿11﴾

    اور ہم نے دن کو روزی کمانے کے لیے بنایا۔
  12. وَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ﴿12﴾

    اور ہم نے تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے۔
  13. وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ﴿13﴾

    اور ہم نے ایک بہت روشن گرم چراغ بنایا۔
  14. وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ﴿14﴾

    اور ہم نے بدلیوں سے کثرت سے برسنے والا پانی اتارا۔
  15. لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ﴿15﴾

    تاکہ ہم اس کے ساتھ غلہ اور پودے اگائیں۔
  16. وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ﴿16﴾

    اور گھنے باغات۔
  17. اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ﴿17﴾

    یقینا فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے۔
  18. یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًاۙ﴿18﴾

    جس دن صور میں پھونکا جائے گا، تو تم فوج در فوج چلے آؤ گے۔
  19. وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ﴿19﴾

    اور آسمان کھولا جائے گا تو وہ دروازے دروازے ہوجائے گا۔
  20. وَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاؕ﴿20﴾

    اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ سراب بن جائیں گے۔
  21. اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا۪ۙ﴿21﴾

    یقینا جہنم ہمیشہ سے ایک گھات کی جگہ ہے۔
  22. لِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًاۙ﴿22﴾

    سرکشوں کے لیے ٹھکانا ہے۔
  23. لّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًاۚ﴿23﴾

    وہ مدتوں اسی میں رہنے والے ہیں۔
  24. لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًاۙ﴿24﴾

    نہ اس میں کوئی ٹھنڈ چکھیں گے اور نہ کوئی پینے کی چیز۔
  25. اِلَّا حَمِیْمًا وَّ غَسَّاقًاۙ﴿25﴾

    مگر گرم پانی اور بہتی پیپ۔
  26. جَزَآءً وِّفَاقًاؕ﴿26﴾

    پورا پورا بدلہ دینے کے لیے۔
  27. اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًاۙ﴿27﴾

    بلاشبہ وہ کسی حساب کی امید نہیں رکھتے تھے۔
  28. وَّ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاؕ﴿28﴾

    اور انھوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا، بری طرح جھٹلانا۔
  29. وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًاۙ﴿29﴾

    اور ہر چیز، ہم نے اسے لکھ کر محفوظ کر رکھا ہے۔
  30. فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠ع﴿30﴾

    پس چکھو کہ ہم تمہیں عذاب کے سوا ہرگز کسی چیز میں زیادہ نہیں کریں گے۔
  31. اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ﴿31﴾

    یقینا پرہیزگاروں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
  32. حَدَآئِقَ وَ اَعْنَابًاۙ﴿32﴾

    باغات اور انگور۔
  33. وَّ كَوَاعِبَ اَتْرَابًاۙ﴿33﴾

    اور ابھری چھاتیوں والی ہم عمر لڑکیاں۔
  34. وَّ كَاْسًا دِهَاقًاؕ﴿34﴾

    اور چھلکتے ہوئے پیالے۔
  35. لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ﴿35﴾

    وہ اس میں نہ کوئی بےہودہ بات سنیں گے اور نہ (ایک دوسرے کو) جھٹلانا۔
  36. جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ﴿36﴾

    تیرے رب کی طرف سے بدلے میں ایسا عطیہ ہے جو کافی ہوگا۔
  37. رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ﴿37﴾

    (اس رب کی طرف سے) جو آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا رب ہے، بےحد رحم والا، وہ اس سے کوئی بات کرنے کی قدرت نہیں رکھیں گے۔
  38. یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا١ۙۗؕ لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا﴿38﴾

    جس دن روح اور فرشتے صف بنا کر کھڑے ہوں گے، وہ کلام نہیں کریں گے، مگر وہی جسے رحمان اجازت دے گا اور وہ درست بات کہے گا۔
  39. ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا﴿39﴾

    یہی دن ہے جو حق ہے، پس جو چاہے اپنے رب کی طرف لوٹنے کی جگہ بنا لے۔
  40. اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا١ۖۚ۬ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠ع﴿40﴾

    بلاشبہ ہم نے تمہیں ایک ایسے عذاب سے ڈرا دیا ہے جو قریب ہے، جس دن آدمی دیکھ لے گا جو اس کے دونوں ہاتھوں نے آگے بھیجا اور کافر کہے گا اے کاش کہ میں مٹی ہوتا۔