Sunan At-Tirmidhi 1855صحیح
کھاناکھلانے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1855
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اعْبُدُوا الرَّحْمَنَ وَأَطْعِمُوا الطَّعَامَ وَأَفْشُوا السَّلَامَ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِسَلَامٍ قَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عمرو (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : رحمن کی عبادت کرو، کھانا کھلاؤ اور سلام کو عام کرو اور اسے پھیلاؤ، جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو گے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابن ماجہ/الأدب ١١ (٣٦٩٤) ، (تحفة الأشراف : ٨٦٤١) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : یعنی جب تم یہ سب کام اخلاص کے ساتھ انجام دیتے رہو گے یہاں تک کہ اسی حالت میں تمہاری موت ہو تو تم جنت میں امن و امان کے ساتھ جاؤ گے ، تمہیں کوئی خوف اور غم نہیں لاحق ہوگا۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (3694)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1855
Sayyidina Abdullah ibn Amr (RA) reported that Allah’s Messenger (RA) said, “Worship Ar-Rahman (The compassionate), feed food, give currency to Salaam... you will enter paradise in peace.” [Bukhari 981]