Sunan At-Tirmidhi 1826صحیح

مرغی کھانا

حدیث نمبر: 1826
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ، عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ، قَالَ:‏‏‏‏ دَخَلْتُ عَلَىأَبِي مُوسَى وَهُوَ يَأْكُلُ دَجَاجَةً، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ ادْنُ فَكُلْ فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُهُ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ زَهْدَمٍ وَلَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ زَهْدَمٍ، ‏‏‏‏‏‏وَأَبُو الْعَوَّامِ هُوَ عِمْرَانُ الْقَطَّانُ.
زہدم جرمی کہتے ہیں کہ میں ابوموسیٰ کے پاس گیا، وہ مرغی کھا رہے تھے، کہا : قریب ہوجاؤ اور کھاؤ اس لیے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسے کھاتے دیکھا ہے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن ہے، زہدم سے یہ حدیث دوسری سندوں سے بھی آئی ہے، ہم اسے صرف زہدم ہی کی روایت سے جانتے ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/المغازي ٧٤ (٤٣٨٥) ، والصید ٢٦ (٥٥١٧، ٥٥١٨) ، و کفارات الأیمان ١٠ (٦٧٢١) ، صحیح مسلم/الأیمان ٣ (١٦٤٩/٩) ، سنن النسائی/الصید ٣٣ (٤٣٥١) ، (تحفة الأشراف : ٨٩٩٠) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ دوست کے گھر اس کے کھانے کے وقت میں جانا صحیح ہے ، نیز کھانے والے کو چاہیئے کہ آنے والے مہمان کو اپنے ساتھ کھانے میں شریک کرے ، اگرچہ کھانے کی مقدار کم ہو ، اس لیے کہ اجتماعی شکل میں کھانا نزول برکت کا سبب ہے ، یہ بھی معلوم ہوا کہ مرغ کا گوشت حلال ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، الإرواء (2499)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1826
Zahdam Jarmi narrated visited Abu Musa (RA) . He was eating a chicken, He said, Come closer and eat. I had seen Allah’s Messenger ﷺ eat it.” [Bukhari 4385, Muslim 1649]
Sunan At-Tirmidhi - Hadith # 1826