Sunan At-Tirmidhi 1824صحیح
جلالہ کے دودھ اور گوشت کا حکم
حدیث نمبر: 1824
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ الْجَلَّالَةِ وَأَلْبَانِهَا ، قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَرَوَى الثَّوْرِيُّ، عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا.
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ گندگی کھانے والے جانور کے گوشت کھانے اور ان کے دودھ پینے سے منع فرمایا۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - یہ حدیث حسن غریب ہے، ٢ - ثوری نے اسے «عن ابن أبي نجيح عن مجاهد عن النبي صلی اللہ عليه وسلم» کی سند سے مرسل طریقہ سے روایت کی ہے، ٣ - اس باب میں عبداللہ بن عباس سے بھی حدیث مروی ہے۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/ الأطعمة ٢٥ (٣٧٨٥) ، سنن ابن ماجہ/الذبائح ١١ (٣١٨٥) ، (تحفة الأشراف : ٧٣٨٧) (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (3189)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1824
Sayyidina lbn Umar (RA) said that Allah’s Messenger ﷺ disallowed eating (the flesh) of jallalah and drinking its milk. [Abu Dawud 3785, Ibn e Majah 3189]