Sunan At-Tirmidhi 1806صحیح
لہسن اور پیاز کھانے کی کراہت
حدیث نمبر: 1806
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنَا عَطَاءٌ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ قَالَ أَوَّلَ مَرَّةٍ الثُّومِ ثُمَّ قَالَ الثُّومِ وَالْبَصَلِ وَالْكُرَّاثِ فَلَا يَقْرَبْنَا فِي مَسْجِدِنَا ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ، وَأَبِي أَيُّوبَ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَبِي سَعِيدٍ، وَجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، وَقُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ الْمُزَنِيِّ، وَابْنِ عُمَرَ.
جابر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو شخص ان میں سے لہسن کھائے، یا لہسن، پیاز اور گندنا ١ ؎ - کھائے وہ ہماری مسجدوں میں ہمارے قریب نہ آئے ٢ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں عمر، ابوایوب، ابوہریرہ، ابو سعید خدری، جابر بن سمرہ، قرہ بن ایاس مزنی اور ابن عمر (رض) سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الأذان ١٦ (٨٥٤) ، والأطعمة ٤٩ (٥٤٥٢) ، والاعتصام ٢٤ (٧٣٥٩) ، صحیح مسلم/المساجد ١٧ (٥٦٤) ، سنن ابی داود/ الأطعمة ٤١ (٣٨٢٢) ، سنن النسائی/المساجد ١٦ (٧٠٨) ، (تحفة الأشراف : ٢٤٤٧) ، و مسند احمد (٣/٣٧٤، ٣٨٧) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : بدبودار سبزیاں یا ایسی چیزیں جن میں بدبو ہوتی ہے۔ ٢ ؎ : بعض احادیث میں «فلا یقربن المساجد» ہے ، اس حدیث کا مفہوم یہی ہے کہ لہسن ، پیاز اور اسی طرح کی بدبودار چیزیں کھا کر مسجدوں میں نہ آیا جائے ، کیونکہ فرشتے اس سے اذیت محسوس کرتے ہیں۔ دیگر بدبودار کھانے اور بیڑی سگریٹ وغیرہ بھی اس میں شامل ہیں۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، الإرواء (547)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1806
Sayyidina Jabir (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ said, ‘If anyone eats this” the narrator said, “Garlic” The first time, but named garlic and onion and leek the second time must not come near us in our mosque.” [Bukhari 855, Muslim 564]