Sunan At-Tirmidhi 1793صحیح

گھوڑوں کا گوشت کھانا

حدیث نمبر: 1793
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَنَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالاَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَطْعَمَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لُحُومَ الْخَيْلِ وَنَهَانَا عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ.
جابر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں گھوڑے کا گوشت کھلایا، اور گدھے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اسی طرح کئی لوگوں نے عمرو بن دینار کے واسطہ سے جابر سے روایت کی ہے، ٣ - حماد بن زید نے اسے بسند «عمرو بن دينار عن محمد بن علي عن جابر» روایت کیا ہے، ابن عیینہ کی روایت زیادہ صحیح ہے، ٤ - میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا : سفیان بن عیینہ حماد بن زید سے حفظ میں زیادہ قوی ہیں، ٥ - اس باب میں اسماء بنت ابی بکر سے بھی روایت ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/المغازي ٣٨ (٣٢١٩) ، والصید ٢٧ (٥٥٢٠) ، و ٢٨ (٥٥٢٤) ، صحیح مسلم/الصید ٦ (١٩٤١) ، سنن ابی داود/ الأطعمة ٢٦ (٣٧٨٨) ، سنن النسائی/الصید ٢٩ (٤٣٣٢) ، وانظر : سنن ابن ماجہ/النکاح ٤٤ (١٩٦١) ، والذبائح ١٢ (٣١٩١) ، (تحفة الأشراف : ٢٥٣٩) ، و مسند احمد (٣/٣٢٢، ٣٢٥٦، ٣٦١، ٣٦٢، ٣٨٥) ، سنن الدارمی/الأضاحي ٢٢ (٢٠٣٦) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : معلوم ہوا کہ گھوڑے کا گوشت حلال ہے ، سلف و خلف میں سے کچھ لوگوں کو چھوڑ کر علما کی اکثریت اس کی حلت کی قائل ہے ، جو اسے حرام سمجھتے ہیں ، یہ حدیث اور اسی موضوع کی دوسری احادیث ان کے خلاف ہیں ، اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ گدھے کا گوشت حرام ہے ، اس کی حرمت کی وجہ جیسا کہ بخاری میں ہے یہ ہے کہ یہ ناپاک اور پلید حیوان ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، الإرواء (8 / 138)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1793
Sayyiudina Jabir ﷺ said that Allah’s Messenger ﷺ fed us horse meat and forbade us to eat flesh of ass. [Nisai 4339]